GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
بجلی نایاب:وانپورہ قاضی گنڈاور پاندچھ میں احتجاج


ڈورو+گاندربل//قاضی گنڈ کے وانپورہ گاﺅںاورشیخ العالم کالونی پاندچھ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف انتہائی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔وانپورہ قاضی گنڈ کا ٹرانسفارمر 15دن قبل خراب ہو چُکا ہے جس کے سبب مقامی آبادی بجلی سے محروم ہو گئی ہے اور لوگوں کو سردی کے ایام میں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی آبادی نے گاﺅں میں جلد نیا ٹرانسفامر نصب کرنے کی مانگ کی ہے ۔اُدھر آڑ دھرنہ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجلی کی غیر متوقع کٹوتی اُن کیلئے درد سر بن چکی ہے ۔ مقامی آبادی کے مطابق محکمہ کے اہلکار گاﺅ ں کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کر نے میں ناکام ثابت ہورہی ہے اور گاﺅں کو جان بوجھ کر بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ادھر گاندربل صورہ شاہراہ پر شیخ العالم کالونی پاندچھ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیںشیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔انہوں نے ایک گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حرکت معطل کرکے محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ایس ایچ او صورہ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی جس کے بعد وہ پرامن طور منتشر ہوگئے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By