GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
بانڈی پورہ کے دیہات پینے کے صاف پانی سے محروم


بانڈی پورہ//آلوسہ گھاٹ اور آلوسہ کائلی باغ بانڈی پورہ کے لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ہے۔احتجاجی مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ متعلقہ محکمہ بیس سال کی لاپرواہی سے پانچ سو کنبوں پر مشتمل یہ علاقہ ناصاف پانی پینے پر مجبورہے جس کے نتیجے میں مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں70 لاکھ کی لاگت سے سرکار نے واٹر سپلائی سکیم کو بیس برس پہلے تعمیر کرنے کیلئے شروعات کی گئی اور سست رفتاری سے مکمل بھی ہوئی لیکن تین ماہ قبل متعلقہ محکمہ نے پائپیں بچھانے کیلئے کام بھی الاٹ بھی کیا ہے لیکن اُس کی شروعات نہیں کی گئی۔ احتجاج کرنے والوں میں سے چند افراد نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کو تحریری طور پر مطالبہ کیا کہ سکیم پر فوری طور کام شروع کر کے پانی سپلائی بحال کیا جائے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By