GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
آر ایس ایس کارکن ہونے پر فخر ہے :نائب وزیر اعلیٰ


جموں//اسمبلی اسپیکر کویندر گپتا کے بعد ریاستی نائب وزیراعلیٰ و بھاجپا کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بھی آرایس ایس کارکن ہونے پر فخرکیاہے ۔ ایوان بالا میں صبح کارروائی شروع ہونے کے بعد جب اپوزیشن ممبران کٹھوعہ واقعہ اور’کشمیر بنے گا پاکستان ‘کے نعرے لگانے کے الزام پر احتجاج کررہے تھے تو انہوںنے آر ایس ایس ہائے ہائے کے نعرے بھی بلند کئے۔اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکر کہا”ہمیں فخر ہے ہم آر ایس ایس کے کارکنان ہیں“۔نائب وزیر اعلیٰ کاکہناتھاکہ انہیں آر ایس ایس کا کارکن ہونے پر فخر ہے لیکن اسپیکر کی کرسی پر سوالیہ نہ لگائیں ،یہاں ہمیں ان کے ساتھ اسپیکر کا رشتہ ہے ،اگر انہیں سننے میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو قانونی طریقہ کار سے اس کو حل کیاجائے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By