GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
شوکت گنائی کے گھر پر حملہ حکومت کی کارستانی:جہاد کونسل


مظفر آباد// متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے برہان مظفر وانی کو مجاہد آزادی اور شہید کہنے پر نیشنل کانفرنس ایم ایل سی شوکت حسین گنائی کے گھر پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات بھارت نواز سیاست دانوں کیلئے چشم کشا ہیں ۔ ایک بیان میں ترجمان صداقت حسین نے کہا کہ برہان نے اپنے لہو سے نہ صرف تحریک آزادی کی کا میابی کی امید کو حقیقت میں بدل دیا بلکہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اصل حقیقت سے بھی پردہ اٹھایاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نواز کشمیری سیاست دان اگر اس تلخ حقیقت کے با وجود اپنی موجودہ حیثیت کو موزوں سمجھتے ہیںتو اس پرفقط افسوس کیا جاسکتا ہے ۔ صداقت حسین نے شوکت حسین کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس حملے کو عسکریت پسندوں کے کھاتے میں ڈال کربھارت اور پی ڈی پی حکومت اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کو قوم ہیرو تسلیم کرچکی ہے اور اس ہیرو کے خواب کی لاج رکھنا قوم پر فرض ہے بلکہ قرض بھی ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By