GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
پہلگام پی ایچ سی کی ترقی کیلئے 18کروڑ روپے کاپروجیکٹ منظور : بالی بھگت


جموں//صحت عامہ کے وزیر بالی بھگت نے ایوان بالا میں صوفی یوسف کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال پہلگام کو نیو ٹائپ پرائمر ی ہیلتھ سینٹر ( این ٹی پی ایچ سی) کے طور ترقی دی گئی ہے اور اس مرکز میں ضروری سازو سامان نصب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو2011-12 میں این ایچ ایم کے تحت منظور ی دی گئے اور اس کے لئے 3کروڑ روپے واگذار کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام شروع نہیں کیا گیا کیونکہ اس پر عدالت عالیہ نے روک لگا رکھی ہے تاہم محکمہ اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ یہ ادارہ کام کررہا ہے اور اس میں دو میڈیکل افسروں کے علاوہ دیگر عملہ بھی تعینات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں ایک ایمبولنس گاڑی بھی دستیاب رکھی گئی ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By