GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
ایمز کیلئے اراضی
کشمیر میں 1907اور جموں میں1951کنال کی نشاندہی :وزیر صحت

جموں//صحت عامہ کے وزیر بالی بھگت نے ایوان بالا میں محمد خورشید عالم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہسپتالوںمیں خالی پڑی اسامیوں کو پر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی تعیناتی میں باقاعدگی کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ حال ہی میں 100ڈاکٹروں کی تقرری کا عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ، بارہمولہ اور راجوری میں میڈیکل کالجوں کی تعمیر کاکام شروع کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے مرکزی حکومت نے 45.03 کروڑ روپے واگذار کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ریاستی سرکار نے فنڈس کی واگذاری کے لئے مرکزی سرکار سے رجوع کیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ میڈیکل کالج کے لئے زمین کی منتقلی کا معاملہ محکمہ مال کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اونتی پورہ میں ایمز کے قیام کے لئے 1907کنال زمین کو حتمی شکل دی گئی ہے جس میں سے 1309 کنال محکمہ صحت و طبی تعلیم کو منتقل کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلیکٹر لینڈ ایکوزیشن پلوامہ کے حق میں 598کنال اراضی کے معاوضے کے لئے 24کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں۔ وزیر صحت نے ایوان کو بتایا کہ وجے پور سانبہ میں ایمز کے قیام کے لئے 1951کنال زمین کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 176کنال نجی اراضی حاصل کرنے کےلئے کلکٹر لینڈ ایکوزیشن سانبہ کو 8کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ ان دو ایمز کے لئے پی ایم ڈی پی کے تحت 2000کروڑ روپے کی رقم مختص رکھی گئی ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By