GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
شہریوں کے قتل کا الزام
عثمان مجیدنے نور محمد کیخلاف تحریک استحقا ق پیش کردی

جموں//پی ڈی پی رکن اسمبلی بٹہ مالو نور محمد شیخ کے خلاف کانگریس کے رکن اسمبلی بانڈی پورہ عثمان مجید نے تحریک استحقاق پیش کردی ہے ۔وقفہ سوالات کے بعد جب ساری اپوزیشن ایوان سے باہر تھی تو عثمان اسمبلی کے اندر داخل ہوئے اور انہوںنے گورنر خطبہ پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک پر بول رہے پی ڈی پی رکن عبدالمجید پڈر کو ٹوکتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نذیر گریزی سے مخاطب ہوکر کہاکہ گزشتہ روز ان کے اوپر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جن کی وہ مذمت کرتے ہیں ۔ان کاکہناتھا”میں کل موقعہ دیاتھاکہ الزام لگانے والا ممبر یا تو معافی مانگے یاپھر تحریک استحقاق کا سامنا کرے “۔اس دوران عثمان مجید نے جیسے ہی تحریک استحقاق ڈپٹی اسپیکر کو پیش کرنے کیلئے دی تو موصوف نے کہاکہ اچھا یہ رہتاکہ پی ڈی پی رکن اسمبلی اپنے الفاظ واپس لے لیتے تاہم پیر کی اسمبلی کارروائی کے دوران عثمان مجید کے خلاف لگائے گئے الزامات کی منگل کے روز بھی دفاع کرتے ہوئے نور محمد نے ڈپٹی اسپیکر سے مخاطب ہوکر کہا”مجھے اس ضمن میں اور بھی بہت کچھ کہناہے ،اس نے مجھے مارنے کی دھمکی دی ہے“۔نور محمد نے شہری کے قتل کے واقعات کا الزام عثمان مجید پر عائد کرتے ہوئے ابھی بولنا شروع ہی کیاتھاکہ ڈپٹی اسپیکر نے یہاں ایسی باتیں بولنے کی اجازت نہیں ہے ،اس کا مائک بند کردیاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ افسوس سے کہناپڑتاہے کہ آپ اپنی مرضی سے اٹھتے ہیں اور اپنی مرضی سے بولتے ہیں ،یہ ہاﺅس تبھی چلے گا جب سبھی تعاون کریںگے ۔نور محمد کی جانب سے کل کے الفاظ واپس نہ لئے جانے پر عثمان مجید نے تحریک استحقاق ڈپٹی اسپیکر کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس نے ان کے اوپر قتل کا الزام لگایاہے اور قاتل قرار دیاہے ۔اس دوران ڈپٹی اسپیکر نے تحریک استحقاق کی کاپی حاصل کرکے اپنے پاس رکھ لی ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By