GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
پی ڈی پی دشمنوں کے خاکوں میں رنگ بھرنے میں مصروف
نرسنگ پورہ بیروہ میں تنویر صادق کا اجتماع سے خطاب

سرینگر// پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد جموں وکشمیر کی شناخت ختم کرنے پر تلے ہوئے ہے اور دفعہ370کا تہہ تیغ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار این سی لیڈر اور عمر عبداللہ کے سیاسی صلح کار تنویر صادق نے بیروہ کے نرسنگپورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کی لیڈر شپ اپوزیشن میں مگرمچھ کے آنسو بہاتی پھر رہی تھی اُس جماعت کو بھاجپا کے ساتھ اتحاد اور کشمیریوں پر ڈھائے گئے بدترین مظالم کا حساب دینا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے پی ڈی پی کی حقیقت بالکل عیاں ہوگئی ہے۔انہوںنے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے ۔ حکمران ایسے پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھنے میں مصروف ہیں جن پر پہلے ہی سابق نیشنل کانفرنس حکومت کے دوران کام شروع ہوا ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By