GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
مزاحمتی خیمہ کٹھوعہ واقعہ پر برہم
کہا 1947دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

سرینگر//حریت (گ) ، لبریشن فرنٹ، مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدرمحمد اقبال میر ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو، ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان تن تنہا نہیںاوراب 1947دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حریت (گ) نے شدید ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اکثریتی فرقے کے غنڈوں کو کوئی بھی بہانہ ملنا چاہئے تاکہ وہ مجبور مسلمانوں کو اپنی نفرت اور انتقام گیری کا نشانہ بناسکیں۔ایک بیان میںحریت نے صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں مسلمانانِ جموں کو خوفزدہ کرنے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمان تن تنہا نہیںاوراب 1947دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حریت نے کہا کہ جب سے دہلی میں ہندوتوا کے پرچارک اور ریاست میں اُن کے حاشیہ بردار اقتدار پر قابض ہوگئے ،مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا جاتا ہے تاکہ اکثریتی طبقے کی ہمدردیاں حاصل ہوں۔اس دوران حریت مجلس شوریٰ کا اجلاس منگل کو دوسرے روز بھی سیکریٹری جنرل شبیر احمد شاہ کی صدارت میں جاری رہا۔موصولہ بیان کے مطابق اجلاس میں مقامی صورتحال اور تنظیمی امورات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ حریت کانفرنس جموں کشمیر کے عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمان اور امین ہے،اسلئے حریت کو مضبوط اور فعال بنانا جموں کشمیر کے عوام کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی قوتوں کی مسلم کش کاروائیاں اب اس حد تک بڑھ گئیں ہیں کہ انہیں دن دھاڑے انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسلم کش رویے کی ساری ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اقتدار کی ہوس میں فسطائی قوتوں کی پشت پناہی شروع کررکھی ہے اور جو ان کے سبھی کشمیر و مسلم دشمن عزائم کو جموں کشمیر میں لاگو و نافذ کرنے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے ناقابل برداشت ہیں اور کشمیری ایسے مذموم حملوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدرمحمد اقبال میر ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتو، ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار نے اپنے مشترکہ بیان میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کودہشت گردی سے تعبیر کیا ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By