تازہ ترین

۔2016کے بعد 2017بھی !!! بیرونی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیر ی طلباءعتاب کا شکار

  سرینگر//جہاں سال2016بیرون ریاستوں میں مقیم کشمیر طلباءپر بھاری ثابت ہوا ہے وہیں 2017میں بھی ایسے ہی واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔جمعرات کو اتر پردیشن کے میرٹ میں کشمیریوں کے خلاف بینر آویزاں کئے گئے ،جن پر کشمیریوں کو ریاست چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔’اتر پردیش نو نرمان سینا ‘نامی تنظیم کی جانب سے یہ دھمکی آمیز بینر اُتر پردیش میں اس کالج کے سامنے آویزاں ہیں جہاں کشمیری طلاب زیر تعلیم ہیں ، جبکہ مذکورہ تنظیم کے سربراہ امت جانی نے میڈیا سے کہا کہ انہوں نے یہ بینر ان کالجوں کے سامنے اویزان کئے ہیں جہاں کشمیری طلاب زیر تعلیم ہیں۔’ا تر پردیش نو نرمان سینا‘ نے کہا کہ یہ صرف پہلا قدم ہے،30اپریل سے ’ہلہ بول ‘مہم شروع کی جائیگی ۔امت جانی اس سے پہلے بھی متنازع سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ انہوں نے جے این یو کے طالب علم کنہیا کمار اور خالد عم

مزاحمتی قیادت کی کال پر احتجاجی مظاہرے

سرینگر//مزاحمتی خیمے کی کال پر سرینگر کے شہر خاص،مائسمہ اور حیدر پورہ کے علاوہ سوپور،بانڈی پورہ،پلوامہ اور کولگام میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ طرفین میں سنگبازی کے بعد فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ٹیر گیس کے گولے داغے۔ وادی میں5ویں روز بھی کالج مقفل رہے جبکہ طلاب نے بھی جلوس برآمد کئے۔سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت بیشتر مزاحمتی لیڈر تھانہ و خانہ نظر بند ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سرینگر سے احتجاجی جلوس برآمد ہوا جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق مرکزی جامع مسجد سرینگر سے نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں متعدد حریت لیڈروں اور کارکنوں کے علاوہ لوگوں نے شرکت کی۔ جب ےہ جلوس اختتام پذ ےر ہوا تو نوجوان مختلف حصوں مےں تقسیم ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کرنا شروع کیا جس دوران احتجاجی نوجوانوں نے پتھراﺅ کیا۔پولیس ن

انجینئر رشید کا عمر عبداللہ کو محبوبہ کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ

 ہندوارہ//اے آئی پی سربراہ اور ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید نے بی جے پی اور سنگ پریوار کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو آئے روز ہراساں کرنے اور مختلف سنجیدہ معاملات کے حوالے سے اُن پر دباﺅ ڈالنے کی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سنگ پریوار کو خبردار کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنا بند کرے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ NCکی قیادت ذاتی عداوتوں کو ایک طرف چھوڑ کر ماضی سے سبق سیکھے اور محبوبہ مفتی کو سرکار بنانے کیلئے بلا شرط تعاون دے تاکہ دلی کو صاف صاف بتایا جا سکے کہ کشمیری مین اسٹریم جماعتوں کے اندر کہیں نہ کہیں اپنے لوگوں کے تئیں ہمدردی موجود ہے “۔ انجینئر رشید نے کہا ”عمر عبداللہ کو ہر گز یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جو حشر آج نئی دلی محبوبہ مفتی کا کر رہی ہے وہ خود عمر عبداللہ اور ان کے دادا اور والد کا پہلے ہی ہو چکا ہے اور کل اگر

عوامی درباروں کے انعقاد پر زور

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کرکے وادی کے تعلیمی اداروں میں کام کاج کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ،ڈائریکٹر سکو ل ایجوکیشن،ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اور سرکاری ہائر سیکنڈری سکولوں اورکالجوں کے پرنسپلوں کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ تمام ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔سکولوں اورکالجوں میں درس وتدریس کاتقدس قائم رکھنے کےلئے صوبائی کمشنر نے وادی کے تمام پرنسپل صاحبان پر تعلیمی اداروں میںپرامن ماحول یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ پوری فیکلٹی کو باقاعدگی کے ساتھ طلبا¿ کی کونسلنگ کرنی چاہیے تاکہ تعلیمی اداروں میں سازگار اورتعلیم موافق ماحول قائم ہوسکے۔ انہوںنے کہا کہ اساتذہ کو چوکس رہنا چاہیے اوروہ اپنے اداروں میں کسی بھی ناخوشگوار واق

ظلم وجبر سے مرعوب نہیں ہونگے:تحریک حریت

 سرینگر// تحریک حریت نے تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کو بلاجواز گھر میں نظربند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہے اور وہ آئے روز صحرائی کو گھر میں نظربند کرتی ہے۔اس دوران میں تحریک حریت کے لیڈروں راجہ معراج الدین نے ہاکورہ، مولانا مدثر ندوی نے نواکدل میں عوامی اجتماعات سے خطابات کئے، جبکہ محمد رفیق اویسی کو جامع مسجد ناگہ بل گاندربل میں خطاب کرنا تھا مگر پولیس نے اس کو روک کر جامع مسجد میں جانے کی اجازت نہیں دی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کی فرقہ پرست حکومت اور طاقتیں مقامی بھارت نواز برسرِ اقتدار پارٹی کی ملی بھگت سے جموں کشمیر انتہائی سنگین بحران میں مبتلا ہے۔ بھارتی استعمار کی طرف سے آئے روز کشمیریوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہر مسئلے کا حل صرف گولی قرار دی جارہی ہے۔ تحریک حریت نے تنظیم کے لیڈر محمد یوسف مکرو (آرونی) کی

شوپیاں میں بڑے پیمانے پرنوجوانوں کی گرفتاریاں

سرینگر//شوپیان میں چھاپہ مار کارروائیو ں کا سلسلہ وسیع پیمانے پر جاری ہے اور شبانہ چھاپوں کے دوران پولیس نے درجنوں نوجوانوںکو گرفتار کرلیاہے ۔گاگرن ،میمندر ،راولپورہ ،دانگام ،کاجنی الر اور ملحقہ دیہات میں دوران شب پولیس نے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے رات کے دوران مکینوں کو خوفزدہ کیا اور چھاپوں کے دوران نہ صرف لوگوں کی مارپیٹ بلکہ گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔لوگوں نے بتایا کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے نوجوانوں جن میں اکثریت سکولوں میں زیرِ تعلیم طالب علموں کی ہے کو اپنے گھروں سے روپوش ہونا پڑا ہے۔راولپورہ کے لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران اگر لڑکا موجود نہیں ہوتا ہے تو اسکے باپ کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پولیس نے کہا ہے کہ جب گرفتار شدگان کے بیٹے پولیس اسٹیشن آئیں گے تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا ۔   &nbs

رام مادھو اور چندر پرکاش گنگا کے بیانات

 سرینگر//ریاستی وزیر چندر پرکاش گنگا اور بھاجپا کے جنرل سیکریٹری رام مادھو کے دیئے گئے بیانوں پر فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ، انجمن شرعی شیعیاں صدر آغا سید حسن، لبریشن فرنٹ (آر) سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ،تحریک مزاحمت چیئرمین بلال صدیقی ، مسلم ترجمان سجاداےوبی ، پیروانِ ولایت کے ترجمان ، محاذِ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر ونائب صدر قطب عالم ،پیپلز فریڈم لیگ جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے بیانات ذہنی فتور ہیں۔ شبیر شاہ نے’ رام مادھو کے بڈگام میں ایک جوان کو انسانی ڈھال بنائے جانے کو درست فیصلہ قرار دئے جانے اور اس کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا انسانی جانوں کے بچاﺅ کے لئے ضروری تھا‘، پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ فرسودہ اور استعماری سوچ کی علامت ہے اور اقوام

ریاست کا وزیرا علیٰ کون؟

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد سے سوال کیا ہے کہ ریاست کے کتنے وزیر اعلیٰ ہیں اور یہ بھی درخواست کی ہے کہ براہ مہربانی جموں وکشمیر کے وزرائے اعلیٰ کی فہرست شائع کروائی جائے ۔ناصر وانی نے کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعلیٰ آفس سے انتظامیہ کے افسران کو یہ ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ محبوبہ مفتی کے اہل خانہ کے احکامات کو وزیر اعلیٰ کے احکامات سمجھ کر ان پر من و عن عمل کیا جانا چاہئے اور دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ افسران وردی زیب تن کئے بھاجپا جنرل سکریٹری رام مادھو کے پاس بھاجپا ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرتے ہیں اور انہیں ریاست کے حالات کے بارے میں مفصل تفصیل فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ ترین پولیس افسر کا ڈیوٹی کے دوران کا وردی زیب تن کئے بھاجپا آفس میں رام مادھو سے ملنا ریاست کے اندر انتظامی قواعد و ضوابط کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتا ہ

ڈیم سے سوپورکے شہری کی لاش برآمدNHPC

 اوڑی /ظفر اقبال/سرحدی قصبہ اوڑی مےںجمعہ کو پولےس نے سلام آباد اوڑی مےں اےن اےچ پی سی ڈےم سے 55سالہ عبدلاحد متو ولد غلام محمد ساکن سنگرامہ سوپور کی لاش برآمد کی۔ چوٹالی بونےار مےں جمعرات کی شام 5 سالہ گلزار احمد ولد شکر دےن بجاڈ نزدےکی ہاپت خاہ نالہ مےں گر گےا اور ابھی تک لاش برآمد نہےں کی گئی۔ اےس اےچ او بونےار فےروز احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ پولےس اور اےس ڈی آر اےف ٹےم نالہ مےں بچے کی لاش تلاش کر رہی ہے۔ 

نوجوانوں کو ٹارگٹ بنانے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے: نعیم خان

 سرینگر//نوجوان نسل پر ظلم و زیادتیوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے ریاستی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر کشمیری نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا بند نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے۔انہوں نے گذشتہ روز ایک بار پھر سرینگر،اننت ناگ،بانڈی پورہ، کنگن اور پٹن میں طلباءو طالبات پر تشدد ڈھانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وردی پوش اہلکارتمام حدیں پار کررہے ہیں اور اس کیلئے اُنہیں حکام کا آشیرواد حاصل ہے۔نعیم خان نے سرینگر میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور طالبہ کے زخمی ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری نوجوان نسل بھارتی نشانے پر ہے اس کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اور اگر اس سلسلے کو فوری طور پر نہیں روکا گیا تو اس کے خلاف سنگین رد عمل ظاہر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ نئی دلی اور اس کے مقامی

بھارت سے خلاصی یقینی: لشکر

 سرینگر//لشکر طیبہ چیف محمود شاہ نے کہاہے کہ بی جے پی سنگبازوں کو گولی مارنے کی دھمکی نہیں دے رہی ہے بلکہ عمل کررہی ہے ۔ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی طرف سے بھیجے گئے بیان کے مطابق محمود شاہ نے کہاکہ آج تک لاکھوں شہری گولیوں سے مارے گئے اور کشمیریوں کےلئے گولیاں کوئی نئی چیز نہیں ہیںجس سے ڈرا کر یا دھمکا کر انہیں زیر تسلط رکھا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ’آزادی ہمارامقدر ہے اور یہ بات پوری قوم طے کرچکی ہے اس کے لیے اب مزید ہزاروں یا لاکھوں قربانیاں دینی پڑیں، کوئی پرواہ نہیں مگر بھارت سے آزادی حاصل کرنی ہے اور ہر حال میں کرنی ہے“ ۔ محمود شاہ نے طلاب کی جرا¿ت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’ہماری بیٹیاں ہمارا فخرہیں ان پر کوئی آنچ آئے ،یہ ہم گوارہ نہیں کرسکتے ، یہ جنگ جوش اور ہوش دونوں کے ساتھ لڑنی پڑے گی اور اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں سے خبرداررہنا ہوگا

پیغامِ اقبال کو عام کرنے کی ضرورت: گیلانی

 سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی اور جمعیت ہمدانیہ سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے علامہ اقبالؒ کو یومِ وصال پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ گیلانی نے کہا کہ علامہ محض ایک شاعر اور فلسفی ہی نہ تھے بلکہ وہ ایک بلند پایہ کے اسلامی اسکالر تھے، جنہوں نے اسلام کی اسپرٹ کو سمجھا تھا،وہ اسلام کے آفاقی پیغام کے ایک داعی تھے اور انہوں نے اپنا پیغام عام کرنے کے لیے شاعری کو ایک ذریعہ بنایا اوراس پیغام کو عام کرنے کی آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ سو سال پہلے تھی۔ادھر مےر واعظ کشمےر مولانا رےاض احمد ہمدانی نے کہاکہ علامہ اقبال کا کلام خود اعتمادی اور خدا اعتمادی پر مبنی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو اس بات پر فخر ہے کہ علامہ اقبالؒ دانائے راز کشمیر کے عظیم سپوت تھے۔  

امتیاز حیدر کے کیس کی سماعت ،اگلی تاریخ مقرر

 سرینگر//سینئرمزاحمتی کارکن سیدامتیازحیدرکیخلاف زیرسماعت کیسوں کی اگلی سماعت کیلئے عدالت نے جون کی10اور28تاریخ مقررکردی ہے۔ سیدامتیازحیدرکیخلاف پولیس نے2010کی ایجی ٹیشن کے دوران 2کیس درج کئے تھے اوران کیسوں کے سلسلے میں انہیںکئی مرتبہ حراست میں بھی لیاگیا۔