تازہ ترین

طلباءپر قدغنیں اور سرکاری جبر ہی پتھراﺅ کا موجب:میرواعظ

 سرینگر// انجمن نصرة الاسلام کے سربراہ اوحریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے ایک صالح معاشرہ کی تعمیر میں طلباءکے کردار کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے واعظوں، خطیبوں، اماموں، والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قوم کی نوجوان نسل کی ایسے خطوط پر تربیت کریں اور ان کی اس انداز سے کردار سازی کریں کہ آگے چل کر ایک نیک اور برائیوں سے پاک سماج کی تعمیر میں بخوبی اپنا کردار ادا کرسکیں۔انجمن کے سابق صدر شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی انجمن کے تئیں ان کی گرانقدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ہفتہ شہادت کی تقریبات کے سلسلے میں انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول راجوری کدل سرینگر کے آڈیٹوریم میں ” ایک صالح سماج کی تعمیر میں طلباءکاکردار “کے زیر عنوان منعقدہ سمینار سے اپنے صدارتی خطاب میں میرواعظ نے کہا کہ نوجوان قوم و ملت کا سرمایہ ہ

نجی تعلیمی ادارے تعلیمی نظام کے معاون شراکت دار

 سرینگر//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بچوں کو معیاری زیور تعلیم سے روشناس کرانے میں حکومت کے ایک اہم شراکت دار ہیںاور یہ ادارے لوگوں تک معیاری تعلیمی سہولیات پہنچانے میں ایک کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔وزیر اِن خیالات کا اِظہار سرینگر میں جموں وکشمیر اَن ایڈڈپرائیویٹ سکول کاڈی نیشن کمیٹی کے وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت پروفیسر سی ایل ویشن کر رہے تھے۔میٹنگ کے د وران جے کے یو پی ایس سی سی کے نمائندوں نے ریاست کے تعلیمی اداروں کا احسن کام کاج یقینی بنانے سے جڑے کئی معاملات اُبھارے جن میں سالانہ فیس میں اضافہ ، ایس آر او 123 نہ عملانے ، سکولوں کو تسلیم کرنے کے لئے سنگل ونڈو نظام اختیار کرنے ، مختلف حکمنامے نہ عملانے ،پیدائشی اسناد داخل کرنے کے نظام کو آسان کرنے جیسی معاملات شامل تھے ۔نمائندوں نے مزید کہا کہ نظام میں موجود کچھ غیر ضروری پیچید

تعلیمی اداروں میں موافق ماحول قائم کیاجائے:بصیر خان

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کرکے وادی میں تعلیمی اداروں کے کام کاج کاجائز ہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ،ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ،ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے تعلیمی اداروں میںطلبا¿ کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زوردیا تاکہ درس وتدریس کے لئے ایک مناسب اور موافق ماحول قائم ہوسکے۔انہوںنے تعلیمی اداروں کے سربراہاں کو ہدایت دی کہ تعلیمی سرگرمیوں کو باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھاجانا چاہیے۔اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے عملہ پر لگن اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا گیا۔بصیر احمد خان نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو ایک خصوصی سکارڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی جو کہ سکولوں میں عملے کی حاضری اورطلبا¿ کے لئے دستیاب

گریٹر سرینگر اور گریٹر جموں کیلئے جامع سیوریج سکیم

 سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے سرینگر میں جے این این یو آر ایم کے پروجیکٹوں سے متعلق اربن انفراسٹریکچر اور گورننس کی ریاستی سطح کی اعلیٰ اختیاراتی میٹنگ کی صدارت کی ۔ مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنر کشمیر ، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ اس کے علاوہ صوبائی کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں اور ڈپٹی کمشنر لہیہ نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ کمیٹی نے گریٹر سرینگر اور گریٹر جموں کیلئے جامع سیوریج سکیم کا جائیزہ لیا ۔ علاوہ ازیں لہیہ کے سیوریج پروجیکٹوں کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ شہر سرینگر کیلئے سیوریج پروجیکٹ 132.92 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے اور مارچ مہینے تک اس پر 94.55 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح کا ایک پروجیکٹ جموں شہر کیلئے 129.23 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کی

گریز ، بابا ریشی اور کھاگ کے وفود محبوبہ مفتی سے ملاقی

 سرینگر//کئی عوامی وفود اور کافی تعداد میں لوگوں نے سرینگر میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور پہلے سے ہاتھ میں لئے گئے کاموں میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ۔ وفود نے اپنے علاقوں کے مسائل حل کرنے میں وزیر اعلیٰ کی مداخلت طلب کی ۔ فقیر محمد خان کی قیادت میں گریز کے ایک وفد نے گریز تک ہوائی خدمات شروع کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سروس سے خاص طور سے علاقے کے طلبا اور مریضوں کو کافی فائدہ ملے گا ۔ اس وفد نے ہوائی سروس کو تلیل تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تا کہ وہاں کے لوگ بھی استفادہ کر سکیں ۔ وفد نے رازدان ٹاپ پر ایک ٹنل کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا تا کہ بانڈی پورہ ، گریز سڑک کو پورے سال ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھلا رکھا جا سکے ۔ انہوں نے اپنے علاقے میں بجلی ، راشن ، طبی سہولیات اور دیگر لا

فیاض احمد کلو کی سربراہی میں کشمیر ایڈیٹرس گلڈممبران ناظم اطلاعات سے ملاقی

سرینگر// کشمیرایڈٹرس گلڈ کے صدر فیاض احمد کلوکی سربراہی میںگلڈ کے ممبران نے ناظم اطلاعات و عوامی رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارن کمار منہاس سے ملاقات کی،جس کے دوران میڈیا کو درپیش کئی معاملات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنی والی بات چیت کے دوران صحافیوں کی بروقت ایکریڈیشن،جرنلسٹ ویلفیئر اسکیم کو متعارف کرانا،سرینگر میں پریس کلب کے قیام،اخبارات کے اشتہارات کی قیمتوں کا جائزہ،نئی اشتہاری پالیسی کے تحت اخبارات کی فہرست بندی اور اشتہارات کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گائلڈ ممبران نے نے ڈائریکٹر انفارمیشن کے ساتھ بات کرتے ہوئے زور دیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کو شفاف طریقے سے حل کیا جائے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر انفارمیشن نے گائلڈ ممبران کو یقین دہانی کرائے کہ تمام جائز مطالبات اور مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ ممبران کے ساتھ

امر ناتھ یاترا 2017

 سرینگر//راج بھون سرینگر میں امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر امنگ نرولہ اور ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 29 جون سے شروع ہونے والی امر ناتھ جی یاترا کے سلسلے میں کوڑا کرکٹ کو جمع کر کے اسے ٹھکانے لگانے کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی ۔ شرکاءنے بیت الخلاو¿ں کے رکھ رکھاو¿ ، کوڑا کرکٹ جمع کرنے ، بال تل اور نون ون کے ایس ٹی پیز کے رکھ رکھاو¿ اور کئی دیگر معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر فیصلہ لیا گیا کہ یاترا کے دوران پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ سے پی ڈی اے ، ایس ڈی اے اور شرائین بورڈ بالترتیب اپنے اپنے علاقوں میں نمٹیں گے ۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ جدید طرز کے دو ایس ٹی پی بال تل اور نون ون کے بنیادی کیمپوں میں وقف کئے گئے ہیں ۔ یاترا کے دوران ان ایس ٹی پیز کی لگاتار نگرانی کی جائے

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے

 مظفرآباد//جماعت اسلامی(اے جے کے) امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرا ہتمام یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان اور حکومت(اے جے کے)فیصلہ کن حکمت عملی تشکیل دے،حکومت پاکستان فوری طورپر عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے اسلامی ممالک اور مغربی ممالک کے لیے الگ الگ وفود تشکیل دے ،او آئی سی ،عرب لیگ ،یورپی یونین اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے رابطے کرے،وزیر اعظم پاکستان خود وفد کی قیادت کرتے ہوئے اہم دارلحکومتوں کے دورے کریں،وزیر اعظم (اے جے کے)کو ساتھ لے جائیں،صدر پاکستان ،صدر اے جے کے کو لے کر اوردیگر جماعتوں کے وفود کے ساتھ عالمی برادری کی حمایت کے لیے نکلیں،کشمیری دنیا اور پاکستانی کمیونٹی دنیا میں جہاں بھی ہے اس کو متحرک کیا جائے سفراءکو متحرک کیاجائے،اس سارے ہوم ورک کے ساتھ سلامتی کونسل میں اس مسئلے کوآٹھایا جائے،بھارت

ڈگری کا لج ماگام کی نئی عمارت کا افتتاح کب ہوگا؟

ماگام//مقامی لوگوں کی انتھک محنت کے بعد سال2011میں سرکار نے قصبہ ماگام میں ایک ڈگری کالج قائم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن چھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کالج کو اپنی نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل نہیں کیا جارہا ہے جس کے سبب یہاں کا تعلیمی نظام بری طرح سے متاثر ہوگیا ہے ۔بنیادی ڈھانچے کے فقدان کے با وجود بھی قصبے آس پاس کی وسیع آبادی سے طلاب کو مجبوراََ اس کالج میں داخلہ لینا پڑتا ہے اور کالج میں موجود محدود سہو لیات پر ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ پچھلے چھ برسوںسے یہ کالج اپنا کام کاج ماگام ہائر سیکنڈری کے صحن میں قائم چند عارضی ٹین شڈوں میں جاری ہے جبکہ اس وقت اس ادارے میں 1300 کے قریب طلاب زیر تعلیم ہیں جن کی پڑھائی کے لئے اب یہ دس عارضی ٹین شیڈ کم پڑ رہے ہیں۔طالب علموں کے بقول جن عارضی ٹین شیڈوں میں پچھلے چھ برسوں سے تعلیمی عمل جاری ہے اور گرمی میں اضافہ کے سات

جموں میں آرایس ایس کا مجوزہ اجلاس باعث تشویش:گیلانی

 سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں میں آر ایس ایس کے مجوزہ سالانہ اجلاس کے انعقاد پر اپنی گہری تشویش اور فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنونی فرقہ پرستوں کا پہلا نشانہ جموی مسلمان ہیں اور اس صوبے میں اپنے اثرورسوخ کو بڑھانے کے پسِ پردہ ان کے خطرناک عزائم کارفرما نظر آتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میںگیلانی نے کہا کہ 1947 میں ان قوتوں نے یہاں 5لاکھ کے لگ بھگ مسلمانوں کا خون بہایا اور 15لاکھ کو یہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایک منصوبہ بندی کے ساتھ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرانا چاہتی ہے اور وہ یہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں جہاں غیر ریاستی باشندوں کو خفیہ طریقے سے یہاں کی شہریت دی جاتی ہے، وہاں مسلمانوں کی نسلی صفائی کرنے کے لیے پَر تولے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے بی جے پی اتحاد وا

قربانیاں تحریک کا انمول اثاثہ

 سرینگر//حریت (گ)،اتحاد المسلمین ، مسلم کانفرنس ،اسلامک پولٹیکل پارٹی اور لبریشن فرنٹ (آر) نے میرواعظ مولانا محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی برسیوں پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں تحریک مزاحمت کا درخشندہ باب ہیں ۔ حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراج پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جدوجہدِ آزادی کو حصولِ مقصد تک ہر صورت میں جاری وساری رکھا جائے اور اس میں کسی قسم کی کمزوری یا مداہنت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ میر واعظ خاندان کی اپنی ایک شاندار تاریخ ہے اور اس کے اسلاف نے جموں کشمیر میں قرآن وسنت کی تبلیغ کے سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ تعلیمی میدان میں بھی انہوں نے شاندار کام کیا ہے اور اسلامیہ ہائیر اسکینڈ

کرالہ پورہ میں بجلی کا بحران

کپوارہ//سرحدی تحصیل کرالہ پورہ کپوارہ میں بجلی کے بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔صارفین نے دھمکی دی کہ اگر ماہ رمضان کے متبرک ایام میں بجلی کی معقول سپلائی فراہم نہیں کی گئی تو وہ محکمہ کے تئیں زور دار احتجاجی مہم چھڑیں گے ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بجلی کے بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے اور صارفین کو 24گھنٹو ں میں سے5یا6گھنٹہ بجلی ہی سپلائی فراہم کی جاتی ہے ۔کرالہ پورہ قریب50دیہات پر مشتمل تحصیل ہے اور یہا ں برسوں سے ایک رسیونگ اسٹیشن قائم ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ جس وقت اس رسیونگ اسٹیشن کی بنیاد ڈالی گئی تو اس وقت اس کی صلاحیت6میگا واٹ تھی لیکن بڑھتی آ بادی کے پیش نظر اس رسیونگ اسٹیشن  اور لو ڈ ہونے کی وجہ سے 5سال قبل 6میگا واٹ سے بڑھا کر 10میگاواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا جسکے بعد صارفین نے راحت کی سانس لی ۔صارفین ن

تسلط پسند قوتوں کے خلاف جدوجہد انبیاؑ کا شعار:آغا حسن

 سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے تسلط پسند قوتوں کے خلاف جدوجہد کو انبیائے کرام ؑ اور ائمہ معصومین ؑ کا شعار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی ہرسطح پر تائید و حمایت تنظیم کے اساسی نصب العین کا جُزولاینفک ہے ۔آغا حسن تنظیم کے ضلعی و زونل صدور و سیکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں تنظیمی امورات اور رواں جدوجہد کے حوالے سے ریاست کی سلگتی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ تنظیم اور تنظیمی قیادت کے ہر فیصلے کو زمینی سطح پر عملانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ آغا حسن نے کہا کہ حکومت ہند نے کشمیر یوں کے جذبہ حریت کو توڑنے کے لئے جبروتشدد کا ہر حربہ آزمایا اور یہ جبروتشدد کی انتہاء کا نتیجہ ہے کہ اب کشمیری قوم موت وحیات کے ڈر سے بے نیاز ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کا سب س

پولیس سربراہ نے پلوامہ میں بھرتی عمل کا جائزہ لیا

 سرینگر//ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے جمعرات کو ضلع پولیس لائنز پلوامہ میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین سرندر گپتا ، آئی جی پی اور بورڈ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ سریندر گپتا نے ریاستی پولیس کے سربراہ کو بھرتی عمل میں شفافیت اور دیگر جانکاری فراہم کی۔ اس موقع پرریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس میں بھرتی مہم ریاست جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے پولیس میں نوکری فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ریاست اور ملک کی خدمت کر سکے۔  انہوں نے کہا کہ بھرتی عمل شفافیت سے جاری رہے اور کانسٹیبلوں کی بھرتی میں کسی بھی قسم کا اثر رسوخ استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ رشوت اور سفارشوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبلوں کی بھرتی سے پولیس کو جنگجو مخالف آپ