تازہ ترین

آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی قید کیخلاف احتجاج

سرینگر//دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی پی ایس اے کے تحت قید کیخلاف مزاحمتی جماعتوں نے سخت احتجاج درج کیا ہے جبکہ سرینگر میں کئی مقامات پر آسیہ اور فہمیدہ کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے کئے گئے ۔حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے دختران ملّت سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی سیکریٹری فہمیدہ صوفی کو امپھلہ جیل جموں منتقل کرنے اور طلباءوطالبات پر پولیس کی طرف سے پیلٹ استعمال کرکے درجنوں کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن سنگھی پی ڈی پی مخلوط حکومت نے ریاستی دہشت گردی کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور جموں کشمیر کو عملاً میدانِ جنگ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ”پُشست بہ دیوار“ کررہی ہے اور جبروزیادتیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو حالات کو قابو سے باہر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ گیلانی نے ارون جیٹلی کے اس بیان کو بھی مضحکہ

آسیہ اور فہمیدہ کی امپھالا جیل منتقلی ،

سرینگر //جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی پر پھر سے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے اور انہیں کشمیر سے 300کلومیٹر دورجموں کے ضلع امفالا جیل میں قید کرنے کو غیر قانونی قرار دے کراس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بار ایسوسی ایشن کا ماننا ہے کہ آسیہ اندرابی اور صوفی فہمیدہ کو لگاتار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کرنا طاقت کے استعمال کی انتہا ہے جس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے اور اسلئے ہر ایک کو اسکی مذمت کرنی چاہئے۔بار کے مطابق آسیہ اندرابی کوانتہاہ پسندی سے بھرے ماحول جموں کے امفالا میں قید کردیا جو 16مئی 2017کے عدالت اعلیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے جنوبی کشمیر میں تلاشی کاروائیوں کے آغاز کی بھی مزمت کی ہے جس میں رات کے دوران مردو ں کو باہر نکالا اور میدان میں جاکر تلاشی لی اور انکی شدید مارپیٹ جس پر مشعل لوگوں

سیفٹی ایکٹ کالعدم ہونے کے باوجود کرالہ پورہ کاشہری گرفتار

کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ کے شہری پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو جمو ں و کشمیر ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کو فوری طور رہائی کے احکامات صادر کئے تاہم پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر کے پولیس تھانہ کپوارہ میں بند رکھا ہے ۔غلام محمد میر ولد عبد الرحیم میر ساکنہ ریشی گنڈ کرالہ پورہ کو پولیس نے گزشتہ سال کی عوامی احتجاجی مہم کے دوران نوجوانوں کو اکسانے کی پاداش میں31ستمبر2106 میں گرفتار کیا اور ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے انہیں کورٹ بلوال جیل میں مقید رکھا گیا ۔غلام محمد میر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے خلاف جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں چلینج کیا جس کے بعد عدالت نے 6مئی 2017کو ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیکر ان کی رہائی کے احکا مات صادر کئے تاہم پولیس نے انہیں جموں میں دوبارہ گرفتار کر کے کپوارہ تھانہ کے حوالہ کیا جس کے بعد انہی

بٹہ گنڈ ترال میں دلدوز حادثہ،دو دوست کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ترال//ترال کے بٹہ گنڈ علاقے میں جمعہ کی شام ایک دلدوز حادثے میں گاڑی کی صفائی کے دوران دو ڈرائیور بجلی کی ہائی ٹنشن ترسیلی لائن چھونے سے لقمہ اجل بن گئے ۔جس کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مہلوک نوجوانوں کی شناخت 26سالہ عادل احمد لون ولد علی محمد لون اور28 سالہ اعجاز احمد ملک ولد محمد افضل ملک ساکنان بٹہ گنڈ ترالکے بطور ہوئی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اگر چہ دنوں کومقامی لوگوں نے فوری طور ترال ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئے ۔ دونوں نوجوانوں کی میت ان کے آبائی گھروں کو پہنچائی گئی تو وہاں کہرم مچ گیا۔اس دوران مقامی انتظامیہ نے اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں پایا کہ یہ حادثہ محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے باعث پیش آیا ہے جس کے بعد ایک اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر،ایک جونیئر انجینئراور تےن فیلڈ عملہ سمیت کئی ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔ یس

آسمانی برق کی زد میں آکر نوجوان لقمہ اجل

گاندربل// مغدم یاری حاجن سوناواری میں بادل پھٹنے سے 20 سالہ نوجوان مشتاق احمد ڈار ولد غلام محمد ساکنہ مغدم یاری سوناواری کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ نوجوان اس وقت ولر جھیل کے کنارے پر موجود تھا کہ اچانک بادل پھٹ گئے۔نوجوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی۔  

وٹلب میں حادثہ،سکوٹی سوار جاں بحق

سوپور// وٹلب میں جمعرات کواسوقت میں 28سالہ نوجوان جانبحق ہوگیا جب اسکی سکوٹی کو حادثہ پیش آیا۔ مظفر رسول کبابی ولد غلام رسول کبابی ساکنہ کرانکشون سوپور بابا شکرالدین جمعرات کو 5بجے سنگری ٹاپ وٹلب کے قریب اسوقت حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار XUV گاڑی زیر نمبر JK05E -7914اسکوٹی زیر نمبر JK05E -8394 سے ٹکراگئی جس میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج و معالجے کیلئے ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا ۔جہاں سے ڈاکٹروں نے اسکو سرینگر کے بون اینڈ جوئنٹ منتقل کیا جبکہ مزید تین زخمی افراد کو سرینگر کے سکمز علاج و معالجے کیلئے منتقل کیا گیا ۔سکوٹی سوار نوجوان نے بعد میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ ادھر پولیس نے مذکورہ واقعہ کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 130/2017 درج کیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔   

کمیٹی آف سیکریٹریز کی پہلی میٹنگ

سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے کمیٹی آف سیکرٹریز کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔کمیٹی نے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جن میں ایس آر او 43کیسوں کو نمٹانے ، بااختیا ر کمیٹی کی طرف سے کلیر کئے گئے ایڈہاک ، کنسالڈیٹیڈ اور کنٹریکچول ملازمین سے جڑے معاملات ، نچلی سطح کی اسامیوں کےلئے انٹرویو ختم کرنا، ایف ڈیوٹ ختم کرنا، التوا میں پڑی محکمانہ تحقیقات کے نپٹانے، آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری نظام نصب کرنا،آدھار پر مبنی کیجولوں کی بائیو میٹرک سکل پروفائلنگ ، محکمانہ ویب سائٹس کو بڑھاوا دینا،پرانے ریکارڈ کو ختم کرنے،ویب پر مبنی فائیل ٹریکنگ نظام کے علاوہ بھرتی ایجنسیوں کو اسامیاں بھیجنے جیسے معاملات شامل ہیں۔چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کے معاملات اور مسائل حل کرنے کو اوّلین ترجیح دے رہی ہے۔انہوںنے تمام انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ ایک بجے سے تین بجے تک لوگوں کے ساتھ بات چیت کر

منشیات کی خریدوفروخت ، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک میٹنگ کے دوران منشیات کی بدعت پر روک لگانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر،ڈی آئی جی پولیس،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ،ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن،پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ،ڈرگ کنٹرولر ،ایس ایس پی ٹریفک ،ایس ایس پی ڈرگ ایڈکشن سینٹر اورمختلف سکولوں کے پرنسپلوں کے علاوہ سول سوسائٹی اورغیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران منشیات کے استعمال پر روک تھام کے لئے تفصیلی غوروخوض ہوا ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ اس بدعت کا قلع قمع کرنے کے لئے عوام میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔صوبائی کمشنر نے محکمہ تعلیم سے کہا کہ اُسے منشیات کے پھیلاﺅ اور اس پر روک لگانے کے لئے سکولوں میں بیداری کیمپوں کا انعقاد کرنا چاہیے اوران کیمپوں میں اساتذہ اورطلاب کا اہم رول ہونا چاہیے۔صوبائی کمشنر نے پولیس کو ہدایات د

میرواعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی قربانیاں ناقابل فراموش:مزاحمتی خیمہ

سرینگر//نیشنل فرنٹ ،انجمن شرعی شیعیان، ماس مومنٹ اور پیروان ولایت نے میرواعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبد الغنی لون اور شہدائے حول کو اُن کی برسیوں کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں قائدین کی تحریکی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کیخلاف بنائی جانے والی ہر مکروہ سازش کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے قربانیوں کی حفاظت کا اپنا عہد دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی جد و جہد حصول مقصد تک جاری رکھی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میںنعیم خان نے کہا کہ کشمیری قوم اعلیٰ اسلامی سکالرمیر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبد الغنی لون کی قرضدار ہے۔نعیم خان نے پروفیسر وحید کی برسی پرانہیںبھی خراج عقیدت پیش کیا۔ نعیم خان نے کہا کہ فورسز نے 1989میں جس قتل و غار

تحریک حریت کا ریاست کی صورتحال پر اظہارتشویش

سرینگر//تحریک حریت نے چیئرمین سید علی گیلانی کے پرسنل سیکریٹری پیر سیف اللہ کو جمعہ کے پیشِ نظر گھر میں نظربند رکھنے کی مذمت کی جبکہ تنظیم کے دیگر لیڈروں راجہ معراج الدین نے لالچوک سرینگر، مولانا بشیر احمد فاروقی نے جامع مسجد پیٹھ مکہامہ، محمد رفیق اویسی نے جامع مسجد کلن کنگن، معراج الدین ربانی نے جامع مسجد گاندربل، مولانا مدثر ندوی نے جامع مسجد پانتہ چھوک اور بشیر احمد صوفی نے جامع مسجدسالورہ گاندربل میں عوامی اجتماعات سے خطابات کئے۔موصولہ بیان کے مطابق راجہ معراج الدین کی قیادت میں الطاف احمد شاہ، سید امتیاز حیدر، عمر عادل ڈار، رمیض راجہ، اشفاق احمد، سجاد احمد، عبدالاحد بٹ اور نذیر احمد پر مشتمل وفد نے لالچوک میں احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ احتجاج میں شامل لوگ نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ مقررین نے جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف خو

سوپور میں 13سالہ بچے کی پُراسرار گمشدگی

سوپور//سوپورمیں13سالہ لڑکے کی پُراسرارگمشدگی کے باعث اہل خانہ سخت فکروتشویش میں مبتلاءہوگئے ہیں ۔انہوں نے پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کرانے کے علاوہ لوگوں سے کمسن زاہدطارق بٹ کی بازیابی میں مدددینے کی اپیل کی ہے۔معلوم ہواکہ 13سالہ زاہدطارق ولدطارق احمدبٹ ساکنہ وارپورہ سوپورجمعرات کی شام گھرسے نکلنے کے بعدپُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا۔مذکورہ بچے کے اہل خانہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زاہدطارق معمول کے مطابق جمعرات کوشام کے وقت گھرسے نکلا۔انہوں نے کہاکہ جب وہ کافی دیرتک واپس نہیں آیا،توانہوں نے اُسکی تلاش شروع کردی لیکن رات دیرگئے تک زاہدطارق کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔جمعہ کی صبح اہل خانہ نے 13سالہ زاہدطارق کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ نزدیکی پولیس تھانہ میں درج کرادی اورپولیس نے اپنے طورپرلاپتہ لڑکے کی تلاش شروع کردی ۔لاپتہ بچے کے اہل خانہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی زاہدکے بارے

گاندربل میں ہزاروں افرادکے سٹیٹ سبجیکٹ مجاز افسران کے دستخطوںکے منتظر

گاندربل//گاندربل ضلع میں تحصیل تولہ مولہ اور تحصیل گاندربل میں کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے باوجود ہزاروں افراد کی سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ منی سیکٹریٹ گاندربل میں اسسٹنٹ ریونیو اور سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن کے دفاتر میں دھول چاٹ رہی ہیں جبکہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد روزانہ منی سیکریٹریٹ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔9فروری 2017 کو سابق اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا تبادلہ عمل میں لایا گیا جس کے بعد نئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیوکو 7اپریل 2017 کو تعینات کیا گیا جبکہ کنگن میں ایس ڈی ایم نوکری سے سبکدوش ہوگئے ۔ستم ظریفی یہ ہے کہ نئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیواور ایس ڈی ایم کنگن کے پاس مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے کااختیار منتقل نہیں کیا گیا جو جنرل ایڈمنسٹریٹر ڈیپارٹمنٹ کے حد اختیار میں ہے اور تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گاندربل کو منتقل نہ

پی اےچ سی بمےار بارہمولہ مےںطبی سہولیات کا فقدان

 بارہمولہ // سرحدی تحصےل بونےار کے واری کھا بمےار علاقے میںڈاکٹروں اور دےگر طبی عملے کی غےر موجود گی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقے مےں سرکار نے دس سال قبل محکمہ صحت کے اےک سب سنٹر کا درجہ پرائمری ہےلتھ سےنٹر تک بڑھادیا اور اس کےلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے اےک دو منزلہ نئی عمارت تعمیر کی گئی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی غیر موجودگی سے تمام سازو سامان زنگ آلودہ ہوچکا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سازو سامان سے لےس اس اسپتال کو اگر چہ کبھی کبھار کھولا بھی جاتا ہے تاہم یہاں تعےنات ناکافی عملہ اسپتال مےں چند ہی گھنٹے ٹک پاتا ہے اور بعد مےں اسپتا ل پھر بند رہتا ہے۔جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔اےک مقامی شہری فرےد احمد خان نے کشمےر عظمیٰ کو بتا ےا کہ علاقے کے لوگوں کو معمولی علاج کےلئے آج بھی بارہمولہ اور دےگر اسپتالوں کا

لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ

کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے جمعہ کو اس ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا جس نے ایک دوشیزہ کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا ۔ہنداورہ کے پالپورہ کرالہ گنڈ علاقے میں ایک ماہ قبل اعجاز احمد ڈار اور محمد عباس نجار نامی افرادنے مبینہ طورایک سازش کے تحت ایک جو اں سال لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ جھلس گیا ۔ہندوارہ پولیس نے فوری طور پر دونو ں ملزموں کو گرفتار کر کے کرالہ گنڈ پولیس تھانہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 14/2017 ,US,326.A ,452,109RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی نے ایس ڈی پی او ہندوارہ شبیر احمد خان کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور جمعہ کوہندوارہ عدالت میں چالان پیش کیا ۔  

عوام کرب و اضطراب کا شکار:جمعیت

سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے وادی میں فورسز کی جانب سے عوا م پر ڈھا ئے جا رہے مظالم پرکرب و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل پر جور و جبر اب معمو ل بن چکا ہے اور محا صرو ں کے نام پر بے بس عوام کو اذیتو ں کا شکار بنانے کا سلسلہ بھی دراز تر ہو رہا ہے۔موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گھٹن کے ما حو ل میں ذہنی امراض میں روز افزوں اضا فہ ہورہا ہے۔ بیا ن کے مطا بق اسلا م آباد،سوپور،سرینگر،شوپیان، کو لگا م اور متعدد مقاما ت پر تعلیمی ادا روں کے حدود میں طلاب کو نشا نہ¿ ستم بنا نا اب ایک عادت بن چکی ہے ۔بیان کے مطابق اس دوران ریا ست کی ڈیمو گرا فی کو تبدیل کر نے کے منصو بوں نے ایک اور پریشا ن کن صو رت حا ل قائم کی ہے ۔جمعیت نے اقوام متحدہ،انسا نی حقوق کی عا لمی تنظیموں، طلبا ءکے حقو ق کے محا فظ ادارو ںسے اس صو رتحا ل کا نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے۔