تازہ ترین

ٹنگمرگ میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں طوفانی بارشوں سے بابل کنال اور نالہ پیشوں میں طغیانی آنے کے بعد پانی رہائشی بستیوں میں داخل ہوگیا جبکہ نالہ پیشوں پرکھئی پورہ اور ٹنگمرگ کے درمیان موجودڈائیورشن ڈہ گیا اورعلاقہ کا رابط تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹنگمرگ سے منقطع ہوگیا ۔ بدھ کی صبح ٹنگمرگ اور مضافاتی علاقوں میں زوردار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں بابل کنال میں پانی کا بہاو بڑگیا ۔ بابل کنال میں آئی اچانک طغیانی سے پانی  میر محلہ اور لون محلہ اور مہاین رتنی پورہ میں داخل ہوا اور لوگوں میں افراتفری پھیل گئی ۔اس دوران ہری اوٹنو میں پانی مڈل سکول میں داخل ہونے سے وہاں زیر تعلیم طلاب خوفزدہ ہوگئے ۔کھئی پورہ کو ٹنگمرگ سے ملانے والا ڈائیورشن نالہ پیشوں میں طغیانی آنے سے ڈہ گیاجس کے نتیجے میں ایک وسیع علاقہ کا زمینی رابطہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوگیا ۔اسی طرح نمبلنار بابا ریشی میں نالہ میں طغیانی

چھترگل آری گوری پورہ سڑک خستہ

کنگن//ضلع گاندربل کے چھتر گل علاقے کے آری گوری پورہ سے لیکر ریشی محلہ تک ایک کلو میٹر سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کوآمدورفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی آبادی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس ایک کلو میٹر سڑک پر محکمہ آر اینڈ بی گاندربل نے ایک ہفتہ قبل مٹی بچھا دی جس کے باعث لوگوں کو چلنے میں دقتیں پیش آرہی ہے ۔ مقامی آبادی کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایک کلو میٹر سڑک پر میکڈم بچھانے کے لئے احکامات صادر کریں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔    

وجے کمار نے محکمہ خاطر تواضع کا جائیزہ لیا

سرینگر//گورنر کے مشیر وجے کمار نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران خاطر تواضع محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکریٹری منصوبہ بندی و مونیٹرنگ روہت کنسل، ڈائریکٹر خاطر تواضع خالد مجید درابو اور متعلقہ محکمہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے اس موقعہ پر محکمہ کا ایک تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے ریاست اور بیرون ریاست محکمہ کی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر خاطر تواضع نے محکمہ کے کام کاج، بنیادی ڈھانچے اور اس کی حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ محکمہ کو معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کے حوالے سے منصوبے کے بارے میں ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یہ محکمہ اہم شخصیات اور ریاستی مہمانوں کو ٹرانسپورٹ، قیام وطعام اور دیگر سہولیات بہم کراتا ہے۔علاوہ ازیںمحکمہ ریاست کی مہمان نوازی کو بڑھاوا دینے کے لئے مشن موڈ کے تحت معیاری خاطر تواضع

ظہور بٹ،شکیل ٹھوکر اور غلام نبی وسیم گرفتار

سرینگر//پولیس نے لبریشن فرنٹ لیڈر ظہور احمد بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔فرنٹ کے ایک بیان کے مطابق پولیس نے گزشتہ شب ان کے گھر واقع دیوی آنگن حول میں چھاپہ ڈالا اور انہیں گرفتار کرکے نوہٹہ پولیس تھانے میں بندرکھا ۔ لبریشن فرنٹ نے ظہور احمد بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اراکین اور قائدین کو آئے روز گرفتار کرنے کا سلسلہ دراز کیا گیا ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ لبریشن فرنٹ نے کہا کہ قبل ازیں بھی لبریشن فرنٹ کے مرکزی آرگنائزر سراج الدین میر اور صدر ضلع بارہمولہ عبدالرشید مغلو پچھلے5 ماہ سے پی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال جیل میں مقید ہیں۔مسلم دینی محاذ نے پارٹی لیڈر شکیل احمد ٹھوکرساکن میمندر شوپیان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پولیس نے اُس کی گرفتاری کے دوران اُس کے گھر کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ ترجمان کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی رات کوپولیس نے موصوف کے گھر پر چھاپہ ما

این ایچ ایم ملازمین تنخواہوں سے محروم

سرینگر //پچھلے تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کی تنخواہیں واگذار کرانے کیلئے اقدامات کریں۔ این ایچ ایم ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالروف نے بتایا کہ این ایچ ایم کے 12ہزار سے زائد ملازمین پچھلے3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف انکے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں بلکہ سکول فیس ادا نہ کرنے کے سبب اُن کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن ڈاکٹر موہن سنگھ نے اس ضمن میںکشمیرعظمیٰ کو بتایا ’’ ایک ہفتے تک تنخواہیں واگذار کی جائیں گی‘‘۔  

بانڈی پورہ مارکیٹ کی سڑکوں پر چھاپڑی فروشوں کاقبضہ

سرینگر//بانڈی پورہ کے بازارمیں چھاپڑی فروشوں نے راہگیروں کاچلنا پھرنا دوبھرکردیا ہے اور میونسل کمیٹی کے اہلکارانہیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ریڑی لگانے کی کھلی چھوٹ دے رہے ہیں۔ٹریڈرس فیڈریشن بانڈی پورہ جے صدر نے بتایا کہ بدھ کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے بازار کا معائنہ کیا اورزیرتعمیر کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر دیگر حکام کے ہمراہ بازار کا معائنہ کرہے تھے،تب تک میونسپل اہلکار بازارمیں متحرک تھے اور کسی کو ریڑی سجانے کی اجازت نہیں تھی لیکن جونہی ڈپٹی کمشنر واپس دفتر گئے تومیونسپل اہلکاروں نے چھاپڑی فروشوں کو ریڑیاں سجانے کی اجزت دی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانڈی پورہ بازار میں چھاپڑی فروشوں اورمچھلی فروشوں کوسڑکوںا ورفٹ پاتھوں پر سے ہٹایاجائے تاکہ ٹریفک کی نقل وحمل اورراہگیروں کو چلنے پھرنے میں پیش آرہی دشواریاں دور ہوجائیں۔     

تیل بل اور شالیمارمیں لاوڈا کی مہم، 4دکانوں سمیت کئی ڈھانچے منہدم

 سرینگر// جھیل ڈل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی  نے بدھ کوتیل بل اور شالیمار میں کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔لاوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پرایک مسماری ٹیم نے ایک یک منزلہ ،ایک دو منزلہ ڈھانچے ،4دکانیں منہدم کئے۔مہم کے دوران ٹیم نے ایک ٹپر کو بھی ضبط کیا جو علاقے میں غیر قانونی طور تعمیراتی میٹریل لے جارہا تھا ۔  

نامور پہاڑی گلوکار موسیقاروتھیٹرسٹ عالم قریشی کی برسی

سرینگر //پہاڑی زبان کے نامور گلوکار،موسیقار اور تھیٹرست مرحوم عالم قریشی کو ان کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب  کے دوران زبردست خراج عقیدت اد کیاگیا۔اس سلسلے میں ریاستی کلچرل اکیڈیمی اور کرناہ کلچرل کلب کے اشتراک سے ’یوم قاضی عالم قریشی ‘ تقریب ریاستی کلچرل اکیڈیمی کے سمینار ہال میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدرت ایم ایل سی ونائب صدر کلچرل اکیڈمی ظفر اقبال منہاس نے انجام دی جبکہ نامور تھیٹر رسٹ وفلم کار مشتاق علی احمد خان مہمان زی وقار کے علاوہ چیف ایڈیٹر شعبہ اردو محمد اشرف ٹاک ، چیف ایڈیٹر شعبہ پہاڑی ڈاکٹر فاروق انوار مرزا اور معروف ادیب عبدالرشید قریشی ایوان صدارت میں موجود تھے۔ محمد اشرف ٹاک سے آغاز میں سب ہی مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ کرناہ کلچرل کلب کے صدر ونامور ادیب عبدالرشید قریشی نے اس دوران مرحوم عالم قریشی کے حیات وخدمات پر ایک مفصل مقالہ بھی پڑھا ۔ 

اسپتالوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر ایس ڈی ایم کنگن کازور

گاندربل// سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن کی صدارت میں ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ،میڈیکل سپرانڈنٹ ٹراما ہسپتال کنگن ،بلاک میڈیکل آفیسر کنگن،سیول سوسائٹی کنگن کے ممبران،اوقاف کمیٹی کنگن اور ٹریڈرس فیڈریشن کنگن سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔.اس موقع پر میٹنگ میں شامل افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔.اس موقع پر سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن نے متعلقہ اداروںکو ہسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔   

راجیہ سبھا ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ، پی ڈی پی بھاجپا پھر ایک ہوگئے

سرینگر// نیشنل کانفرنس نائب صدر  اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ35 اےسے ہی ہماری شناخت قائم ہے ، ہمارے بچوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے، نئی دلی میں بہت سارے ایسے عناصر موجود ہیں جن کے گلے سے جموں وکشمیر کا اپنا آئین، علیحدہ پرچم اور کی خصوصی پوزیشن گلے سے نہیں اُترتی ہے، اوریہ عناصر سازشیں رچاتے آئے ہیں۔ حلقہ انتخاب خانصاحب کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی میں 35Aکا معاملہ نہ اُٹھایا ہوتا تو شائد آج بھی ریاستی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی وکیل کیس نہیں لڑ رہا ہوتا۔ پی ڈی پی حکومت اس معاملے میں جان بوجھ کر خواب غفلت میں سوئی کیونکہ قلم دوات جماعت والے دفعہ35Aکو ختم کرنے کی سازش میں برابر شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کے نہ رہنے سے نہ صرف ہماری پہچان ختم ہوجائے گی بلکہ ی

پی ایم جی ایس وائی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ

سرینگر//گورنر این این ووہرا نے اندرون ریاست سڑک رابطوں کو وسعت دینے اور ان میں بہتری لانے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں خاص طور سے بہتر سڑک رابطوں میں ان علاقوں میں رہایش پذیر لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کا راز مضمر ہے۔گورنرنیمرکزی معاونت والی پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت عملائے جارہے سڑک پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کی غرض سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ دیہی اقتصادیات کو دوام بخشنے کے لئے بہتر سڑکیں بنانا اور اُن کا رکھاؤ یقینی بنانا لازمی ہے تا کہ یہ سڑکیں مختلف ناخوشگوار موسموں کی مار جھیل سکیں۔گورنرنے کہا کہ سڑک پروجیکٹ مرتب کرتے وقت عمل آوری ایجنسیوں کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ یہ سڑکیں کس طرح مختلف موسموں کا سامنا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک رابطوں کی بدولت جغرافیائی دُوریاں کم کرنے اور لوگوں کی سماجی و

جنوبی کشمیر میں اننت ناگ اور شوپیان کے مزید 5نوجوان نے بندوق تھام لی

سرینگر// ملی ٹینسی مخالف آپریشنوں کے با وجود ملی ٹینسی کے رجحان پر قابو پانا سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وادی میں ملی ٹینسی باعث تشویش ہے کیونکہ عمومی طور پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر راغب کیا جارہا ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے گذشتہ روز لوک سبھا میں کہا کہ رواں برس ماہ جنوری سے جولائی تک وادی میں 87مقامی نوجوان مختلف جنگجوتنظیموں میں شامل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 20جون سے گورنرراج نافذہونے کے بعد12نوجوان لاپتہ ہونے کے بعدجنگجوگروپوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔غور طلب بات یہ ہے کہ جنوبی کشمیر کے 4اضلاع میں یہ رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔87 نوجوانوں میں سے14کاتعلق ضلع اننت ناگ،35کا پلوامہ ،23کاشوپیان اور15کاتعلق ضلع کولگام سے ہے۔اس دوران یہ انکشاف ہواہے کہ جنوبی کشمیرسے تعلق رکھنے والے مزید5

طالب حسین کیخلاف گہری سازش رچائی گئی

سرینگر / / عوامی اتحاد پارٹی صدر انجینئر رشید نے سماجی کارکن ایڈوکیٹ طالب حسین کی گرفتاری کو فرقہ پرست طاقتوں کی رچائی ہوئی چال قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جموں پولیس فرقہ پرست قوتوں کی نجی فوج کے بطور کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مقامی پولیس افسران کو بھی انتظامیہ سے سائڈ لائن کیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران انجینئر رشید نے کہا کہ سماجی کارکن طالب حسین کو نشانہ بنانے کا مقصد کٹھوعہ معاملے کو دبانا ہے ۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں میں اس جنگل راج کے خاتمے کیلئے اپنا رول نبھائیں کیونکہ جموں میں گذشتہ 15روز کے دوران پیش آئے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ طالب کا رول جو رسانہ میں 8سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد رہا وہ قابل فخر اور قابل ستائش تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ جموں کے سانب

منشیات کی روک تھام کیلئے سرکار موثر اقدامات کرے

سرینگر// ریاست میں منشیات کے زہر کو روکنے کیلئے سرکار کو جامع پالیسی مرتب دینے کا مشورہ دیتے ہوئے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے کہاہے کہ حکومت بنیادی چار چیزوں پر کام کرے،تاکہ اس وبائو کو ختم کر کے آئندہ نسل کو بچایا جاسکے۔ریاست میں منشیات کی لت کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے پولیس کے انسداد منشیات مرکز کا دورہ کیا۔ ریاست میں منشیات کی لت میں چونکا دینے والے اضافے،اور نوجوان نسل کے اس زہر سے تباہ ہونے کے خدشات پر بشری حقوق کے ریاستی کمیشن چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے بدھ کو سرینگر میں پولیس کے انسداد منشیات مرکز کا دورہ کیا،جس کے دوران وہاں پر تعینات ڈاکٹروں سے تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔کمیشن ذرائع کے مطابق اس موقعہ پر پولیس ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹر میں موجود ڈاکٹروں نے جسٹس(ر) بلال نازکی کو بتایا کہ ہ

گورنر سے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کئی شخصیات ملاقی

سرینگر//پروفیسر طلعت احمد جنہوں نے کل کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھالا نے یہاں راج بھون میں یونیورسٹی کے چانسلر اورگورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔واضح رہے کہ پروفیسر طلعت احمد پہلے بھی 2011 سے2014 تک کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ہیں اور اس کے بعد وہ کل تک جامع ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات تھے۔گورنر نے پروفیسر احمد سے کہا کہ وہ کشمیر یونیورسٹی کی عظمت رفتہ بحال کرنے اور اس کے تدریسی و تحقیقی عمل میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کریں اور ایسے تمام عناصر سے موثر طریقے پر نمٹیں جن کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے۔گورنر نے وائس چانسلر پر زور دیا کہ وہ اکیڈیمک شیڈول کو بحال کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کریں تا کہ طُلاب کا وقت امتحانات ملتوی ہونے اور نتائج کے اعلان میں تاخیر ہونے سے ضائع نہ ہونے پائے۔ اس حوالے سے گورنرنے اعلیٰ تعلیم کی کمشن

بلدیاتی انتخابات، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہونگی

سرینگر//گورنر این این ووہرا کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے اینڈ کے میونسپل کارپوریشنز ترمیمی بل 2018 کو منظوری دی گئی جس کی رو سے آنے والے میونسپل انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں کی گئی ترمیم کی معیاد 2016 میں ختم ہو گئی تھی ۔ فی الوقت میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات جے اینڈ کے میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے قواعد کی رو سے ووٹر پرچیوں کے ذریعے کرائے جاتے ہیں ۔ ان انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کیلئے مذکورہ ایکٹ میں ترمیم مطلوب تھی ۔ اس ترمیم کو منظور کرنے سے ریاست میں ستمبر ۔اکتوبر 2018 کے دوران کرائے جانے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو استعمال میں لایا جائے گا ۔  

تہاڑ جیل کے کشمیری قیدی

 سرینگر //جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آسیہ اندرابی ، نائیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو تہاڑ جیل منتقل کرنے اور اُن کے اہل خانہ کو اُن سے ملاقات نہ دینے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ زیر سماعت قیدیوں کو ملاقات نہ دینا سپریم کورٹ کے قوائد کے خلاف ہے ۔بار ایسویسی ایشن نے کہا ہے کہ جیلوں میں مقید قیدیوں کے حقوق سماعت کے دوران ختم نہیں ہوتے ،بلکہ تمام حقوق کے ساتھ زندہ رہنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت جیلوں میں بند کشمیر خواتین کو تہاڑ جیل میں اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی اجازت دینی چاہئے ،اور ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے ۔      

گرفتاریوں اور قیدو بند کا سلسلہ دراز

سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترال کے مختلف علاقوں میں فورسز نے دوران شب چھاپوں کے دوران کئی بے گناہ افراد کو بلاوجہ گرفتار کرکے مختلف پولیس تھانوں میں نظر بند کیا ہے جن میں کئی عسکریت پسندوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ان دیہات میں گلشن پورہ، مونگہ ہامہ، امیر آباد اور لام بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق گرفتار شدگان میں گیارہویں جماعت کا ایک معصوم طالب علم فیاض احمد ساکن گلشن پورہ بھی شامل ہے جس کے امتحانات چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی بلاوجہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام الناس میں خوف و ہراس کا ماحول قائم ہوا ہے اور ایک غیر یقینی صورتحال پید اہوگئی ہے۔جماعت اسلامی نے ‘ ان گرفتاریوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی نظر بندوں کی غیر مشروط رہائی پر زور دیا ہے۔ نیز جن نظر بندوں اور محروسین کو بیرون ریاست کی جیلوں میں بند ر

بارہمولہ میں2نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار

بارہمولہ //پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ضلع بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا جن میں ترال کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے بتایا کہ عرفان احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی ساکن حجام محلہ رٹھسونہ ترال کو فورسز کی ایک ناکہ پارٹی نے  بارہمولہ اوڑی شاہراہ پر گرفتار کیا  ،جس کے قبضے سے ایک گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے مذکورہ بالائی ورکر غزوت الہند نامی تنظیم سے وابستہ تھا اور یہ باقی جنگجو ئوں کے ساتھ اوڑی میں جنگجویانہ حملہ انجام دینے کے فراق میں تھے ۔  پولیس تھانہ شیری میں اس معاملے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر  39/2018انڈر سکشن13 ULA ایکٹ  کے تحت کیس درج کیا گیا ۔ادھر فورسز نے عبدالماجد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن اقبال کالونی پٹن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔وہ اپنے سا

گریزسیکٹرمیں مارے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت

سرینگر//فوج نے گریزسیکٹرکے بکتورعلاقہ میں دوسرے روزبھی جنگجومخالف آپریشن جاری رکھاتاہم بدھ کوفائرنگ نہیں ہوئی ۔اس دوران منگل  ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران ہلاک ہوئے ایک میجراور3فوجی اہلکاروں کوبادامی باغ فوجی چھائونی میں ایک تعزیتی تقریب کے دوران خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔کے این این کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایاکہ منگل کوتاریکی بڑھ جانے کے بعدآپریشن روک دیاگیالیکن علاقہ کوکڑی نگرانی میں رکھنے کے ساتھ ساتھ ایل ائوسی پرچوکسی بڑھادی گئی ۔بدھ کی صبح پھریہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیاگیا،اورپورے جنگل میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی لیکن جنگجوئوں سے کوئی سامنانہیں ہوا۔ادھرسرینگرکی بادامی باغ فوجی چھائونی میںگریزسیکٹرمیں منگل کومارے گئے فوج کے ایک میجراور3اہلکاروں کے اعزازمیں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ اورچنارکارپس کے کمانڈرلیفٹنٹ جنرل اے کے