تازہ ترین

۔دفاع 35 اےکا: مظفرآباد میں مزاحمتی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا

مظفرآباد//دفعہ 35 اےکیحق میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بھی احتجاجی مطاہرے منعقد کئے گئے ۔ان مظاہروں کا اہتمام  انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر اورپاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام سنٹرل پریس کلب نے کیا ۔اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے مرکزی صدرچوہدری لطیف اکبر، انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام،پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیر احمدغزالی، صدر سنٹرل بار مظفرآباد مقبول الرحمن عباسی ایڈوکیٹ، شمشیرخان ایڈووکیٹ،مولانا عبدالعزیزعلوی، شوکت جاوید میر، قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ، محمودالحسن اشرف، راحت فاروق ایڈووکیٹ، خواجہ سیف الدین، ڈاکٹر محمد منظور، سہیل اقبال اعوان،قاری بلال فاروقی، حمزہ شاہین، کمانڈر محمد اعظم غازی، عثمان علی ہاشم اوردیگرمقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ کہ جموں کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ

ترقیاتی منصوبوں کیلئے155.50کروڑ واگذار

سری نگر/ /گورنر این این ووہر اکی طرف سے جاری کئے گئے ہدایات کے مطابق ریاستی محکمہ خزانہ نے  تعمیرات عامہ، صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، صحت و طبی تعلیم ، پشو و بھیڑ پالن محکمو ں کی طر ف سے چلائے جارہے کئی پروجیکٹوں کے لئے 155.50کروڑ روپے بطور پیشگی واگذار کئے گئے ۔محکمہ خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کے چودھری نے اس موقعہ پر کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے لئے 101.44کرو ڑ روپے ،صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے لئے 49.40کروڑ روپے ، پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے حق میں 1.98کرو ڑروپے اور صحت و طبی تعلیم محکمہ کے لئے 2.70کرو ڑ روپے واگذار  کئے گئے ہیں۔محکمہ باغبانی کی طرف سے انٹگریٹیڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر کی مشن کے تحت جاری کاموں کے لئے 6کروڑ روپے واگذار کئے گئے ۔خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نے مزید کہا کہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پچھلے تمام رقومات کی فوری طور یوٹیلائزیشن سر&

سابق وزراء ،ممبران قانون سازیہ سمیت کئی وفود گورنر سے ملاقی

سرینگر//ریاست کے سابق غلام حسن میر نے  یہاں راج بھون میں گورنر کے ساتھ ملاقات کرکے عوامی بہبود سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔غلام حسن میر نے ریاست میں جمہوری ڈھانچے کو زمینی سطح پر مزید مستحکم بنانے کے لئے میونسپل اور پنچایت انتخابات منعقد کرانے کے گورنر کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ گورنر نے غلام حسن میر پر زوردیا کہ وہ ان انتخابات کے تعلق سے عوام میں بیداری پھیلائیں۔ادھرممبر اسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین نیبھی گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔حکیم محمد یاسین نے گورنر کو ان کے حلقے انتخاب میں لوگوں کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے ریاست میں پنچایتی انتخابات منعقد کرانے کے سلسلے میں گورنر کے اعلان کا خیر مقد م کیا۔حکیم محمد یاسین نے کہا کہ دُور دراز علاقوںمیں جمہوری اداروں کے استحکام سے ان علاقوں کی ترقیاتی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی اور ترقیاتی

وجے کمار کا محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائزہ

سری نگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سیکرٹری اطلاعات نے میٹنگ میں محکمہ کے ڈھانچے ، کام کاج اور محکمہ کی جانب سے انجام دی جارہی بڑی اوربنیادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں آڈیو ویژول ، فیلڈ پبلسٹی اور تمدنی شعبوں کے کام کاج کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر وںکو چاہیے کہ وہ ضلع اطلاعاتی افسروں کی پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں مناسب رینک دیں۔نئی دہلی میںقائم کشمیر بیور و آف انفارمیشن کے کام کا ج کا بھی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر کے بی آئی نئی دہلی میں مناسب رہایشی سہولیات کی عدم دستیابی کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ یہ معاملہ پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔میٹنگ میں ریاست

گرمی کی شدت :نالہ سندھ میں غوط خوری کیلئے نوجوانوں کی بھیڑ اُمڈ پڑی

گاندربل//وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے جھلسا دینے والی گرمیاں جاری ہیں ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے طول و عرض مین درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڑ کیا گیا ہے ۔اس دوران گاندربل میں   نالہ سندھ کے ٹھنڈے پانیوں میںدبکیاں لگا کر لوگوں نے گرمی کی شدت سے چھٹکارا پانے کی کوشش کی ۔،نالہ سندھ کے کنارے پر وائیل،نونر،ہاری پورہ،وسن سمیت کئی مقامات پرلوگوں نے نالہ سندھ پر ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگائیں۔سرینگر سے آئے ہوئے کئی افراد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ" پچھلے چند دنوں سے پوری وادی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں دن رات گرمیوں کی شدت کی وجہ سے برا حال ہوچکا ہے ایسے میں نالہ سندھ کے ٹھنڈے پانی میں نہانے سے کسی حد تک راحت محسوس ہوتی ہے".چند نوجوان کپڑوں سمیت نہارہئے تھے تاکہ بہت دیر تک گرمی سے چھٹکارا مل جائے۔گھنٹوں نالہ سندھ کے ٹھنڈے پانی میں نہانے سے کسی حد تک گرمی کی شدت میں کمی وا

عوامی شکایات کے فوری ازالہ پر زور

سرینگر//گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے گورنرز گریوینس سیل سرینگر میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کی شکایات سُنیں اور کئی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔100 سے زائد افراد پر مشتمل تقریباً17 وفود نے گورنر کے مشیر کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لائے اور اُن کے حل کے لئے مشیر کی مداخلت طلب کی۔این جی اوز کوارڈی نیشن فیڈریشن جے اینڈ کے اور حبہ خاتون فاؤنڈیشن نے ریاست میں غیر سرکاری رضا کار تنظیموں کو درپیش مسائل بی بی ویاس کے سامنے رکھے۔ایس ایم سی کے ملازمین کے ایک وفد نے اس دارے کی ترتیب نو کا مطالبہ کرنے کے علاوہ بھرتی قوانین میں ترمیم کی مانگ کی۔اربن لوکل باڈیز یونین کے ایک وفد نے میونسپل کمیٹیوں میں کام کرنے والے ملازمین کے پنشن معاملات کو طے کرنے کا مطالبہ کیا۔سکمز سرینگر میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکروں کے ایک وفد نے ان کی ملازمت کو با

آرپار بس سروس احتیاطی طورملتوی

سرینگر//آرپار بس سروس سوموارکو مکمل ہڑتال کے پیش نظرملتوی کی گئی ۔کے این این کے مطابق اتوارکی شام انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیاکہ سوموارکوسرینگرسے مظفرآباد روانہ ہونے والی مسافربس کونہ چلایاجائے ۔معلوم ہوا ہے کہ جومسافرپیرکواس بس سے سفرکرنے والے تھے ،اُن کوپیشگی اطلاع دی گئی کہ احتیاطی بنیادوں پرسوموارکوبس سروس معطل کی گئی ہے ۔یہ مسافر اب اگلے ہفتے روانہ ہونگے۔معلوم ہوا ہے کہ مظفرآباد انتظامیہ نے بھی رواں ہفتے بس سروس کو معطل کیا تھا۔  

۔15اگست تقریبات : صوبائی کمشنرنے ’ایٹ ہوم‘ تیاریوں کا جائزہ لیا

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیربصیر احمد خان نے افسران کی ایک میٹنگ میں 15اگست تقریبات کے سلسلے میں ایس کے آئی سی سی میںایٹ ہوم کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تقریب میں وی وی آئی پیز اوروی آئی پیز کے علاوہ اہم ترین شخصیات اورمیڈیا سے جُڑے افراد بھی شامل ہوں گے۔صوبائی کمشنر نے ’ایٹ ہوم‘ کے لئے سیکورٹی اورپارکنگ انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے،پاس فراہم کرنے،موبائل ٹوئیلٹس اورصفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر انتظامات کے بارے میں بھی افسران کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ جے کے ایس آر ٹی سی کو مہمانوں کے لئے خصوصی گاڑیاں اور 30خصوصی آرام دہ گاڑیاں دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو ’’ایٹ ہوم‘‘ کی کامیابی کے لئے نگرانی کرنے پر زوردیا گیا۔اُن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،کمشنر ایس ا

پینے کے پانی کی عدم دستیابی, ٹنگمرگ میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ ہینگ راجپورہ، دیو پورہ، درود پورہ،چک فرستہ ریشی، چھاندل وانی گام،دارہ ہامہ، کلہامہ، تمبرہامہ اورکارہامہ سمیت کئی علاقوں میں پینے کا پانی نایاب ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے وہ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے محکمہ پی ایچ ای کے چیف انجینئر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔  

حق اطلاعات ایکٹ کے بارے میں عوام کو جانکاری دی جائے: انفارمیشن کمشنر

کرگل//سٹیٹ انفارمیشن کمشنر جے اینڈ کے آر ٹی آئی محمداشرف میر نے حق اطلاعات ایکٹ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکٹ کی موثر عمل آوری کے لئے جانکاری پروگراموں کاانعقاد لازمی ہے۔سٹیٹ انفارمیشن کمشنر نے ایکٹ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس کے دوران ایف اے ایز اور اورپی آئی اووز کے ساتھ بات چیت کے دورا ن ان باتوں کا اظہار کیا۔جانکاری پروگرام کا انعقاد  کانفرنس ہال باروکرگل میںہوا۔پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل وکاس کنڈل،سیکریٹری سٹیٹ انفارمیشن کمشنر اشوک کمار پنڈتا،ایس ایس پی کرگل،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کرگل ،چیف پلاننگ آفیسر ،چیف میڈیکل آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے سٹی

خبر رساں ایجنسی (کے این ایس )کا سالانہ اجلاس

سری نگر//کشمیرنیوز سروس نے ریاست میں تعینات اپنے نمائندگان کا یک روزہ سالانہ اجلاس منعقد کیا جس دوران مقررین نے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو عکس بند اور قلم بند کرنے کے لیے جدید آلات کے استعمال کو بروئے کار لائیں۔ اجلاس کے دوران مقررین نے ادارے کی اب تک کی کارکردگی پر سیر حاصل تبصرہ کیا اور شرکاء کو آنے والے وقت میں نئے اہداف کو حاصل کرنے پربھی زور دیا۔ ادارہ سے متعلق ریاست گیر سطح پر نمائندوں کا یک روزہ اجلاس سنیچر کو سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہوا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران ادارے سے منسلک کئی مدیروں اور نمائندوں نے اب تک کی کارکردگی پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اجلاس میں شریک شرکا کے درمیان اپنے تجربات کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ان چیف محمد

آئینی تخصیص کا دفاع مقدم ، عوام ہر سطح پر منظم ومتحد ہوکر اپنے حقوق کا تحفظ کریں:مزاحمتی خیمہ

سرینگر//سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے کے حوالے سے سماعت موخر کئے جانے کے بعد حریت(گ) سمیت دیگر مزاحمتی و دینی جماعتوں نے کہا ہے کہ اس دفعہ کے خلاف دائر عرضی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔حریت )گ)،فریڈم پارٹی ،حقانی میموریل ٹرسٹ،جمعیت علماء اور پاسبان حریت نے ریاست جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عوام سے متحد و منظم رہنے کی اپیل کی ہے ۔اپنے بیان میں  حریت (گ) ترجمان نے کشمیری عوام کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 35-Aکے دفاع میں پوری قوم نے پُرعزم رہ کر اپنے جذبات کا ہر سطح پر اظہار کیا ہے اسی طرح متحد اور منظم ہوکر حصول حقِ خودارادیت کی تحریک کے لیے بھی وہ اسی جذبۂ اورعزم وہمت کا مظاہرہ کریں گے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دے گئے پروگرام کے پیش نظر حریت قائدین اور کارکنوں کو گھروں اور تھانوں میں نظربند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے