تازہ ترین

عسکریت کے رُجحان میں اضافہ، جولائی کے آخرتک128نوجوانوں نے بندوق تھامی: اہیر

سرینگر//ریاستی پولیس اوردیگرسیکورٹی ایجنسیوں کی تمام ترکوششوں اورجنگجومخالف کارروائیوں میں ملی کامیابیوں کے باوجودکشمیریوں کی نوجوان نسل میں ملی ٹنسی کارُجحان کم ہونے کے بجائے اس میں اضافہ ہورہاہے۔سال 2010کے اوائل سے جولائی2018کے آخرتک جن 575نوجوانوں نے ملی ٹنسی کاراستہ اختیارکیا،اُن میں سے 342نوجوانوں نے سال2016سے جنگجوگروپوں میں شمولیت اختیارکی ۔اس دوران مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ ہنس راج گنگارام اہرنے کہاکہ رواں سال ماہ جولائی کے آخرتک 128کشمیری نوجوانوں نے جنگجوگروپوں میں شمولیت اختیارکی جبکہ 2017میں پورے سال 126نوجوانوں نے ملی ٹنسی کاراستہ چناتھا۔سال2016کے ماہ جولائی میں حزب کمانڈربرہان وانی کے جاں بحق ہوجانے کے بعدسے مقامی نوجوانوں میں ملی ٹنسی کارُجحان تیزی سے فروغ پارہاہے،جسکے تحت گزشتہ لگ بھگ اڑھائی برسوں کے دوران342نوجوان مختلف جنگجوگروپوں میں شامل ہوگئے ،جن میں سے کئی

رفیع آباد جھڑپ میں ہلاک 5جنگجو غیر ملکی اورلشکر سے وابستہ :فوج

 بارہمولہ // رفیع آباد جھڑپ کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پانچوں جنگجوئوں غیر ملکی تھے اور لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تھے ۔فوج کے  7 سیکٹر کے کمانڈر درم راج رائے نے رفیع آباد میںایک  پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ فوج کو ایک خفیہ اطلاع تھی  رفیع آباد کے جنگلوں اور اس کے ملحقہ علاقوںجنگجوئوں چھپے بیٹھے ہیں ۔جس کے بعد فوج نے 5اگست سے وجی ٹاپ اور رفیع آباد کے دیگر جنگلی علاقوں میں محاصرہ کیا ۔انہوں بتایا کہ اس کے بعد 7اگست کوفو ج کو اطلاع ملی کہ وجی ٹاپ جنگلات میں پانچ جنگجوموجود ہیں ۔جس کے بعد8 اگست کی صبح کو فوج اور 9پیرا کمانڈوز نے پورے جنگلات کو محاصرے میںلیا ۔جس دوران جنگجوئوں نے فوج پر فائرنگ کی اور جھڑپ شروع ہوئی جو دو دن تک جاری رہی جس میں فوج نے پانچ لشکر طیبہ کے غیر ملکی جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے ۔کمانڈر در

بیواؤں ، بزرگوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کے ماہانہ پینشن میں اضافہ

سرینگر//ملی ٹینسی کے شکار لوگوں کی باز آباد کاری کے سلسلے میں ریاستی باز آباد کاری کونسل کی ایگزیکٹو کونسل میٹنگ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بیواؤں ، بزرگوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کے ماہانہ پینشن کو 750 روپے سے ایک ہزار روپے تک اضافہ کرنے کو منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ سال 2018-19 کیلئے 10.10 کروڑ روپے کے ایکشن پلان کو بھی منظوری دی گئی ۔ اس منصوبے کے تحت  پینشن اور میریج اسسٹنٹس سکیموں کے تحت 7686 ملی ٹینسی سے متاثرہ کنبوں کو لایا جائے گا ۔ ایگزیکٹو کونسل نے سکالر شپ سکیم کے تحت ہلاک شدہ ملی ٹینٹوں کے 1756 یتیم بچوں کیلئے 1.58 کروڑ روپے کے ایکشن پلان کو بھی منظوری دی ۔ میٹنگ میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری ، منصوبہ بندی ، نگرانی اور ترقی کے پرنسپل سیکرٹری ، خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس آر سی، سیکرٹری سماجی بہبود ، ای

ریاست میں84,516 بے روزگاروں کا اندراج

سری نگر//گورنر کے صلاح کار کے وِجے کمار نے کل ایک میٹنگ میں محنت و روزگار محکمہ کے کام کا ج کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار ، لیبر کمشنر بشیر احمد خان، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جی آر میر ، ڈائریکٹر انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ایم آئی پرے، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے وومنز ڈویولپمنٹ کارپوریشن ناہیدہ سوز اور محکمہ کے سینئر افسران نے موجود تھے۔صلاح کا ر نے محکمہ روزگار کو مزید فعال بنا کر سول سروسز امتحانات کے لئے طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کے علاوہ مختلف کالجوں میں کیرئیر کونسلنگ کو فرو غ دینے پر زور دیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ریاست میں 84,516 بے روزگار نوجوانوں کا اندراج کیا گیا جب کہ محکمہ کے پاس 698سیلف ہیلپ گروپ درج ہیںجنہیں 115.89کروڑ روپے مالیت کے 1,282 کام الاٹ کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ای ڈی آئی سیڈ کیپٹل فنڈ

ایس بی آئی اور سماجی کارکنوں کے وفود گورنر سے ملاقی

سری نگر//سماجی کارکنوں کی ایک ڈیلی گیشن کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا ۔ ان میں چئیر مین ایسنٹ گروپ محمد شفیع پنڈت ، چئیر پرسن ہیلپ فاؤنڈیشن مسز نگہت شفیع پنڈت ، فاؤنڈر ڈائریکٹر ، ایم اے این ایف او آر ڈی آنند ڈیوڈ شامل ہیں ۔ ڈیلی گیشن نے گورنر کو ایم اے این ایف او آر ڈی ۔ ہیلپ فاؤنڈیشن کے مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں حاصل شدہ نتایج کے بارے میں آگاہ کیا ۔سٹیٹ بنک آف انڈیا کا ایک ڈیلی گیشن بھی گورنر سے ملاقی ہوا ۔ ڈیلی گیشن میں سی جی ایم چندی گڑھ سرکل آشو توش کمار سنگھ ، جنرل منیجر سبھاش جوائینوال ، ڈی جی ایم ابھے کشور پانڈے ، ریجنل منیجر سندیپ وگ شامل تھے ۔ مسٹر سنگھ نے اس موقعہ پر گورنر کو ریاست جموں و کشمیر میں ایس بی آئی کی کارکردگی ، بنک کو مزید وسعت دینے کے منصوبوں اور صارفین کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔   

۔35 اےکیساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے آگ کیساتھ نہ کھیلا جائے: کمال

سرینگر//دفعہ370اور سٹیٹ سبجیکٹ قانون کو ختم کرنا آر ایس ایس اور دیگر بھگوا جماعتوں کا بنیادی ایجنڈا رہا ہے ، ماضی میں ان فرقہ پرست جماعتوں کے منصوبے کامیاب نہیں ہوپاتے تھے لیکن سابق پی ڈی پی کی سربراہی والی حکومت نے ان کے حوصلے بلند کئے اور ان کی درپردہ پشت پناہی بھی کی گئی۔ یہ لوگ پارلیمنٹ اور اسمبلی کے ذریعے دفعہ370اور سٹیٹ سبجیکٹ قانون کو ختم نہیں کرسکتے اس لئے عدلیہ کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے پارٹی لیڈران اور عہدیداروں کی ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ سبجیکٹ قانون کے خاتمے سے صرف وادی کشمیر کو ہی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ اس سے کشمیری، ڈوگری ،لداخی، پہاڑی اور گوجری کلچر کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام دفعہ35Aکیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں

انجینئر رشید جموں جاتے ہوئے گرفتار

 جواہر ٹنل//اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید کو کل جموں کے تین روزہ دورے پر جاتے ہوئے جواہر ٹنل کے اُس پار پولیس اور سی آر پی ایف نے گرفتار کرکے واپس کشمیر بھیج دیا۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ انجینئر رشید جموں خطہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایڈوکیٹ طالب کے خلاف جاری کردار کشی کے پیچھے چھپے عزائم سے لوگوں کو با خبر کرنے کیلئے خطہ کے تین روزہ دورے پر جا رہے تھے ۔ ترجمان نے ریاستی انتظامیہ سے کہا کہ جس طرح سے وہ ایک چنے ہوئے عوامی نمائندے کو بار بار جموں صوبے میں داخل ہونے سے روکتی ہے اس سے نہ صرف ہندوستانی جمہوریت کی کالی دیوی بے نقاب ہوتی ہے بلکہ پولیس انتظامیہ کی گبراہٹ کی بھی بھر پور عکاسی بھی ہوتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ انجینئر رشید کو نماز جمعہ کے بعد بانہال میں ایک پُر امن احتجاجی اجتماع میں شرکت کرنی تھی لیکن پولیس نے انہیں جواہر ٹنل کے پاس گرفتار کرکے زبردستی واپس کشمیر

ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کا پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ

سرینگر// ڈاکٹر س ایسو سی ایشن آف کشمیر نے پلاسٹک کی تمام اشیاء جن میں چھری کانٹے،پلیٹ ،پیالے، گلاس،بوتلیں، کھانے کاچمچہ،تھرموکول اور کھانے پینے کی اشیاء کی ڈبہ بندی پرمکمل پابندی کا مطالبہ کیاہے۔ڈاک صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے نے کہا کہ جموں کشمیر میں روزانہ 280میٹرک ٹن استعمال شدہ پلاسٹک پیدا ہوتا ہے اور استعمال شدہ پلاسٹک کودوبارہ قابل استعمال پلاسٹک میں تبدیل کرنے کی کوئی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب سڑکوں ،بازاروں میں جمع ہوکر بالآخرکوڑے کرکٹ کوٹھکانے لگانے کے مقامات پر پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک قدرتی طور زمین میں تحلیل نہیں ہوتا ہے اور ماحول کو آلودہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کسی برتن جس میں پلاسٹک کی آمیزش ہو ،میں کھانا گرم کرتے ہیں یا گرم گرم کھاناپلاسٹک کی پلیٹ پر ڈالتے ہیں تو اس کے کیمیکلزہمارے کھانے کے ساتھ چپک جاتے ہیںاوران کیمیکلز کے کھانے پینے میں شامل ہونے سے کین

آسیہ اور ساتھیوں کی جوڈیشل ریمانڈ میں7 ستمبر تک توسیع

سرینگر//دختران ملت نے کہا ہے کہ جمعہ کو دہلی کی ایک عدالت نے تنظیم کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو7  ستمبر تک کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ پچھلے ماہ ان تینوں کو42 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ ان تینوں  کو عدالت میں پیش کئے جانے کے بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالتی پیشی کروائی گئی۔ترجمان نے کہا کہ پارٹی لیڈران نے خاتون جج سے تہارجیل میں ان سے روا رکھے گئے برے سلوک کی شکایت بھی کی اورجج نے اس ضمن میں رپورٹ طلب کی۔  

بانڈی پورہ میں35 کنال کاہچرائی پر قبضہ ہٹا لیا گیا

بانڈی پورہ//تحصیلدار بانڈی پورہ مبشر حسین نازکی کی قیادت میں محکمہ مال نے بانڈی پورہ میں تقریباً 35 کنال کاہچرائی ودیگر سٹیٹ لینڈ پر قبضے کو ہٹا لیا جس دوران بھاری تعداد میں مختلف قسم کے درختان کاٹے گئے اور لوگوں کو تلقین کی گئی ہے کہ دوبارہ اراضی کو غیر قانونی طور پر قبضہ نہ کریں۔  

کشمیر میں ’دیوارِ برلن‘ کو منہدم کیا جائے :انقلابی

سرینگر// محاذِ آزادی کے سینئر رُکن اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک حقیقیکی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کا ایک پرُ امن اور پائیدار تصفیہ چاہتے ہیں تاکہ ایشیائی ممالک باہمی اشتراک وتعاون کے ذریعے ایشیا کے تحفّظ کا ہدف حاصل کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے مواقع پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اصرار کررہے ہیں کہ کشمیر میں دیوارِ برلنکو منہدم کیا جائے تاکہ سرینگر سے مظفرآباد تک پھیلی ہوئی وادی کشمیر کے باسی متحدہ وادی کی پارلیمنٹ میں کشمیر کے سیاسی مستقبل کا تعّین کریں۔انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیزنے دیوارِ برلن کے مکمل انہدام کے لئے ہی 11اگست2008ء کو چہلا اوڑی کے مقام اور محاذ پر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔    

پٹن میں مزید11غیر قانونی طبی کلنک سربمہر

بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میںمحکمہ صحت نے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے  مذید 11غیر قانونی طبی کلنکوں کو بند کیا ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر پٹن ڈاکٹر مسرت اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ نے  پٹن کے چھنبل ،مرگنڈ ،سرل یکمن پورہ اور خان پتھ میں مزید 11 کلنکوں کو سر بمہر کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح سے پچھلے روز میں 44غیر قانونی  کلنکوں کو سر بمہر کیا گیا جن کو محکمہ تعلیم ،پی ایچ ای اور سری کلچر کے ملازمین چلا رہے تھے۔انہوں نے مذید بتایا کہ محکمہ نے یہ اقدام نقلی ڈاکٹر طارق احمد کی گرفتاری کے بعد عمل میں لایا ہے ۔ واضح  رہے کہ پولیس نے دس روز قبل طاریق احمد تیلی ساکنہ ژکر پٹن نامی ایک نقلی ڈاکٹرجوکہ حیدر بیگ پٹن میں عرصہ دارز سے قایم ایک نجی کلنک اور شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں کلنکوں پر پریکٹس کے دوران علاج و معالجہ کے نام پر مریضوں کو لوٹ رہا تھا کو گرفتار کیا

ریاست نے 82 فیصد آدھار کوریج حاصل کی سیکرٹری آئی ٹی نے رجسٹراروں کی کارکردگی کاجائزہ لیا

 سری نگر//سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سوغات بسواس جو سب رجسٹرار آدھار بھی مقرر کئے گئے ہیں ،نے ریاست میں آدھار کیلئے منتخب شدہ مختلف رجسٹراروں کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ریاست کی آبادی کے 10211893  باشند گان نے آدھار کے تحت رجسٹریشن حاصل کی ہے ۔ ریاست میں آدھار انرولمنٹ کی پیش رفت پر ایک پرذنٹیشن کے ذریعے سوغات بسواس کو بتایا گیا کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران 730540 لوگوں کو آدھار کے تحت انرول کیا گیا اور اسی مدت کے دوران 481747 نئے آدھار جنریٹ کئے گئے ۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں 250 سے زیادہ انرولمنٹ مراکز سٹیٹ رجسٹرار کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ آدھار کو مقبول بنانے کے سلسلے میں ایس پی ڈی ، ایس ایس اے ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس اور آئی پی ڈی کے علاوہ کئی بنکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر

کھریو میں بنک سیکورٹی گارڈ پر حملہ

کھریو// پانپور کے کھریو علاقے میں نامعلوم افراد نے اسلحہ چھینے کی کوشش کی ،جس میں وہ ناکام رہے ،تاہم اس دوران جموں وکشمیر بنک شاخ کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا۔واقعہ کے فوراً بعد فوج وفورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔جنوبی قصبہ پانپور کے کھریو علاقے میں جمعہ کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں نا معلوم افراد نمودار ہوئے ،جنہوں نے جموں وکشمیر کی بنک شاخ کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی گارڈ پر دھا وابول کر اسلحہ چھینے کی کوشش کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ آئوروں نے جموں وکشمیر بنک شاخ کھریو کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کی رائفل چھینے کی کوشش کی ،جس دوران سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کی ۔معلوم ہوا ہے کہ حملہ آئوروں نے اْسکی رائفل چھینے کی کوشش کی ،تاہم حملہ آئوروں کو سیکورٹی گارڈ کی زبردست مزاحمت کا سامنا رہا اور وہ رائفل چھینے میں کامیاب نہیں

جواں سال استاد کا انتقال ،گلگام میں کہرام

کپوارہ// گلگام کپوارہ کا ایک جوان سال استاد شادی سے دوروز قبل دل کادورہ پڑ جانے سے انتقال کرگیا۔تفصیلات کے مطابق پیرزادہ محمدشفیع کی شادی دورورز بعد انجام دی جانے والی تھی اور ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔محمدشفیع کے انتقال سے جہاں ان کے گھر میں خوشیوں کا ماحول یکایک ماتم میں بدل گیا،وہیں ان کی موت نے پورے علاقے کو افسردہ کردیا۔مرحوم استاد کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے اور پرنم آنکھوں سے اُسے سپرد خاک کیا۔ مرحوم سنو سٹار نیوز ایجنسی کرالہ پورہ کے مالک پیر ذداہ عبد الطیف اور ماجد انٹر پرائز کپوارہ کے مالک کا قریبی رشتہ دار تھا ۔اس دوران جرنلسٹس فریٹر نٹی کپوارہ ،ٹیچرس فورم کپوارہ اور مخلتف سیاسی و سماجی تنظیمو ں نے غم ذدہ خاندان بالخصوص سنو سٹار ایجنسی کے مالک پیر ذداہ عبد الطیف کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔  

شیخ عبدالعزیز کی قربانی قوم کیلئے مشعل راہ

سرینگر//مزاحمتی جماعتوں نے شہیدِ عزیمت شیخ عبدالعزیز کو10 ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی نے حقِ خودارادیت کی تحریک کو ایک نئی جلا بخشی اور ان کے جان کا نذرانہ مظلوم کشمیری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔ حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ’’ آج جب شہیدِ عزیمت کو یاد کیا جارہا ہے، ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ان کے اور جملہ شہداء کشمیر کے مشن کی تکمیل تک کشمیری اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے‘‘۔ بیان میں گیلانی نے کہاکہ شیخ عبدالعزیز کی قربانی نے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو ایک نئی قوت دی جس کی منزل بھارت کے قبضے سے آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز اور دوسرے لاکھوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم حصولِ مقصد تک جدوجہد کو جاری رکھیں اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو نصب العین کی عظمت کے منافی ہو اور جس سے

طاقت کے بل پر ہرانا ممکن نہیں: قاضی یاسر

اسلام آباد(اننت ناگ)//امت اسلامی کے چیئرمین اور جنوبی کشمیر کے میرواعظ قاضی احمد یاسر نے کہا ہے کہ طاقت کے بل پر کشمیری قوم کو ہرانا ممکن نہیں ہے۔ جامع مسجد ولرہاما میں خطاب کرتے ہوئے قاضی احمد یاسرنے کہاکہ کشمیر میں دن بہ دن شہری ہلاکتوںکا بازار گرم کیا جارہا ہے اور کشمیری عوام تیسری نسل کو گنوانا نہیں چاہتی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کو ہرانا ناممکن ہے۔ قاضی یاسر نے کہا کہ فوج نے امسال 100سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو ماردیا لیکن اس کے با وجود 120سے زائد نوجوانوں نے بندوق اٹھالئے ہیں حالانکہ نوجوانوں کومارنا لمحہ فکریہ ہے لیکن بھارتی حکومت نے سخت گیری کا راستہ اختیار کیاہے اور ایسے میں جب مذاکرات کے لئے سارے دروازے بند کر دئے گئے ہوں توایسے میں نوجوانوں کو بندوق کے راستے پر چلن

ڈورو اور بنگس میں ریچھوں کے حملہ میں4 شہری زخمی

ڈورو+کپوارہ//منزموہ ڈورو شاہ آباد اور وادی بنگس کپوارہ میں ریچھوں کے حملے میں4افراد زخمی ہوئے۔ ادھر گلمرگ میں ایک ہوٹل میں ریچھ کے داخل ہونے سے سیاحوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ منزموہ ڈورو میں جمعہ کی دوپہر  ایک بھاری بھر کم ریچھ نمودار ہوا اور باغ میں کام کررہے 3افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں مختار احمد چچی ولد داوود چیچی ،مسماۃگلاب نوری زوجہ سید والی جنجوا ور مزمل لوہار ولد محمد ایوب لوہار شدید طور پر زخمی ہوئے ۔ زخمیوںکو فوری طور پر قاضی گنڈ ہسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے مزید علاج معالجہ کیلئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر  کپوارہ کی وادی بنگس میں جمعہ کوایک ریچھ نمو دار ہوا اور بھیڑ بکریو ںکے ریوڑ پر حملہ کرنے کی کوش کی ۔ اس موقعہ پر بکروال سیف الدین خارو ولد عبد العزیز خارو ساکن پونچھ رجواری مویشیوں کو بچاتے ہوئے ریچھ کے حملہ میں شدید زخمی ہوا ۔ زخمی بکروال کو تو

کپوارہ کے ایس پی لنک روڈ کی حالت ناگفتہ بہہ

کپوارہ //کپوارہ کا ایس پی لنک روڈ ہائیہامہ بنگام کی حالت انتہائی خستہ بنی ہوئی ہے جس پر متعلقہ حکام کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔اس ایک کلو میٹر سڑک کی حالت ناگفتہ بنی ہوئی ہے اوراس کی دیکھ ریکھ نہیں کی جارہی جس کے باعث مقامی لوگوں کو آنے جانے میں سخت مشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے ۔ سڑک کے ساتھ گشی پورہ ،چوپان پورہ ،بنگام ، بن پورہ ، گونی پورہ علاقوں کے 200 گھرانے جڑے ہوئے ہیں اوران کو گھر آنے جانے کیلئے اسی روڈ کا استعمال کرناپڑتاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق ہر سال مٹی اور پتھروں کی بھرائی کی جاتی ہے تاہم سڑک پر تارکول نہیں بچھایاجارہا جس کی وجہ سے یہ روڈ بالکل تباہ ہوچکا ہے ۔لوگوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے دوران بالائی علاقوں سے پانی سڑک پر آگیا جس سے اس کی حالت مزید خراب ہوگئی اور کچھ ہفتوں سے گاڑیاں بھی نہیں چل رہی ہیںجس کے نتیجہ میں لوگوں کو کیچڑ بھرے راستے سے پیدل چلناپڑتاہے ۔مقامی