تازہ ترین

کولگام ہلاکتوں پر مزاحمتی ،مذہبی ومین اسٹریم جماعتوں اورتاجر انجمنوں کا شدید ردعمل

سرینگر//حریت (ع)،تحریک حریت،ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی،مسلم لیگ،پیپلزپولٹیکل فرنٹ، اتحاد المسلمین،محاذ آزادی، پیپلز لیگ،پیپلز فریڈم لیگ ، سالویشن مومنٹ،ووئس آف وکٹمز،حریت (جے کے) اور پیروان ولایت کولگام واقع کو کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ قرار دیا۔حریت (ع) نے کولگام میں ہوئے قتل عام کے واقعہ کو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے کشمیری عوام کے تئیں حکومت ہندوستان کے منصوبے عیاں ہو رہے ہیں جس کے تحت وہ مزاحمتی قیادت اور کشمیری عوام کے حوصلوں اورعزائم کو توڑنے کے ساتھ ساتھ یہاں قبرستان کی خاموشی برپا کرنا چاہتی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت ہند کی جانب سے جاری جارحانہ کشمیری پالیسی کے سبب اس دیرینہ مسئلہ کو التوا میں رکھنے کے باعث کشمیر میں خون خرابہ اور نسل کشی کا  نہ تھمنے والا سلسلہ برا بر جاری ہے اور جب تک اس دیرینہ تنازع کو حق و انصاف کی بن

بال تل سے4 روز بعد یاترا بحال

کنگن/ / بال تل کے راستے سے چار روز بعد امر ناتھ یاترا دوبارہ بحال ،سنیچر وار کے روز بال تل سے گپھا کی طرف 1300یاتریوں کو روانہ کیا گیا ۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق موسم بہتری آنے کے ساتھ ہی بال تل کے راستے امر ناتھ یاترا بحال ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنیچروار کے روز صبح 7:30منٹ سے 8بجے تک 1300یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلے کو گپھا کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ نلہ گراٹھ سونہ مرگ سے پنجترنی تک ہوائی سروس میں تقریباََ ایک ہزار یاتریوں کو بھی روانہ کیا گیا ۔   

ماضی کی طرح حکومت سازی کی کوشش، نئی دلی کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوگی:ساگر

سرینگر //نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ اگر ریاست میں بی جے پی نے نئی حکومت بنانے کی کوشش کی تو یہ خود نئی دلی کیلئے سیاسی طور پر تباہ کن ثابت ہو گا ۔این سی ہیڈکواٹر نوائے صبح میں ایک پریس کانفرنس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے این سی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ’’ حکومت ہندنے 1947سے لیکر اب تک ایسے کئی تجربہ کئے ،مرحوم شیخ محمد عبداللہ کو 17برس تک جیل میں قید رکھا ،تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ انہوں نے غلام محمد شاہ سابق وزیر اعلیٰ کے ذریعہ کیا کیا ۔‘‘ ساگر ذرائع ابلاک کے اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ بی جے پی کی جانب سے ریاست میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے بغیر حکومت سازی کی کوشش کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ساگر نے کہا کہ ایسے تجربات ماضی میں بھی ناکام ہوئے ہیں ،ممکن ہے کہ یہ تجربہ وقتی طور پر اُن کے کام آجائے لیکن آنے والے وقت میں یہ حکومت ہند کیلئے تبا

پی ڈی پی کے باغی ممبران سے رابطہ نہیں :رام مادھو

سری نگر// بی جے پی کے جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے انچارج رام مادھو نے پی ڈی پی کے باغی ممبران کے ساتھ حکومت سازی کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں امن، ترقی اور بہتر انتظامیہ کے پیش نظر گورنر راج کے حق میں ہے۔ کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اورکشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے پی ڈی پی کے باغی ممبران کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے کی جارہی درپردہ کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی ریاست میں گورنر راج کے حق میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں امن، ترقی اور بہتر انتظامیہ کے مفاد کے پیش نظر بی جے پی گورنر راج سے مطمئن ہے۔رام مادھو نے ان باتوں کا اظہار سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اُس وقت کیا جب ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پی ڈی

حکومت سازی کی درپردہ کوششوں سے ہوشیار:محبوبہ

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پی ڈی پی ریاست میں حکومت سازی کے حوالے سے کانگریس کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کی متمنی نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کی جانب سے ایسی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید نے ریاست کے مجموعی مفاد کے پیش نظر ہی بی جے پی سے اتحاد عمل میں لایا حالانکہ ہم اُس وقت ہی کانگریس کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے اقدامات اُٹھاتے۔دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پی ڈی پی صدر نے بتایا کہ میں نے ہی آسیہ اندرابی کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے تاہم بھارت کی قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے ان کی نئی دہلی منتقلی میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔علیحدگی پسندوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ علیحدگی پس

آسیہ اور ان کی ساتھیوں کی دہلی منتقلی سیاسی انتقام گیری:مزاحمتی خیمہ

سرینگر//تحریک مزاحمت کے محبوس چیئرمین بلال احمد صدیقی نے دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی، ان کی معاونین ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی این آئی اے کے ذریعہ سے  دہلی منتقلی اور خودساختہ کیسوں کی بنیاد پر انھیں تہاڑ جیل میں قید رکھنے کو سیاسی انتقام گیری کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات جہاں نئی دہلی کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے وہی اس کی آمرانہ سوچ کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے آسیہ اندرابی اور ان کی معاونین کی خدمات، قربانیوں اور صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قیادت اور قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے اور ان کی باعزت رہائی اور آزمائش کے اس مرحلہ پر ان کی سرخروئی کے لئے دست بدعا ہے۔فریڈم پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اُن کے سربراہ شبیر شاہ کو ایک پرانے اور پہلے ہی حل شدہ کیس کی آڑ میں سرینگر س

برہان کی دوسری برسی: مزاحمتی جماعتوں کا خراج عقیدت

سرینگر//حریت (گ)، حریت(ع) ،لبریشن فرنٹ ،تحریک حریت،پیپلز لیگ، اتحاد المسلمین اورتحریک کشمیر نے معروف عسکری کمانڈربرہان وانی ، اُس کے ساتھیوں اور2016 کی ایجی ٹیشن کے دوران فورسز کے ہاتھوں جاں بحق کئے گئے افراد کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ اُن کی قربانیاں ہماری اجتماعی یاد اور سوچ میں اس طرح پیوست ہوچکی ہیں جنہیں کسی بھی قیمت پر ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا‘۔ حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے برہان وانی اور 2016 ایجی ٹیشن کے دوران جاں بحق کئے گئے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے لئے ان کی بے لوث اور قابل قدر خدمات کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے برہان وانی کی برسی کے موقع پر وادی اور بالخصوس ترال میں عائد قدغن اور کرفیو کے نفاذ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے اگرچہ بے جا قدغن عائد کرکے لوگوں کو اپنے ہیرو کو خراج عقید

ترال میں ایک روز قبل ہی کرفیو نافذ

ترال//حزب المجاہدین کے سابق سرکر دہ کمانڈر بُرہان مظفر وانی کی دوسری برسی پرجہاں وادی کشمیر کو فوجی چھاو نی میں تبدیلی کیا گیا وہیں ترال میں ایک روز قبل ہی سخت کرفیو نافذکیا گیا اورترال میں انتظامیہ نے دو روز قبل ہی تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا۔جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف حز ب کمانڈر برہان مظفر وانی ولد مظفر احمد وانی ساکنہ شریف آباد ترال کی دوسری برسی کے موقعے پر انتظامیہ نے مختلف خدشات کے پیش نظر ترال میں صبح  سویرے سے ہی سخت کرفیو کا نفاذ عمل میںلایا۔ آبادی کے مطابق وہ نماز فجر اداکر نے کے بعد باہر آرہے تھے جس کے ساتھ ہی علاقے میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان کیا۔ جس کے بعدکسی کو بھی قصبے کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جبکہ انتظامیہ نے جمعہ کی شام کو علاقے میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ۔تاہم ڈگری کالج ترال میں زیرتعلیم طلباء کے امتحان میںکشمی

ترال کے طلاب کا علیحدہ امتحان لیا جائے گا:کشمیر یونیورسٹی

سرینگر//کشمیر یونیو رسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی قصبہ ترال کے جو طلاب کرفیو کی وجہ سے ہفتہ کو امتحان دینے سے رہ گئے ،اُن کا علیحدہ طور پر امتحان لیا جائے گا ۔کے این این کے مطابق کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ کرفیو اور پابندیوں کے وجہ سے جو طلاب ہفتہ کو نصابی امتحان نہیں دے سکے ،اُن کا علیحدہ طور پر امتحان لیا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے علیحدہ طور پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا کہ کب یہ امتحان لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ہفتہ کو حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے پیش نظر ترال میں غیر معینہ عرصے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا ۔حزب کمانڈر کی دوسری برسی اتوار کو منائی جارہی ہے ۔قصبہ کے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں اور یہاں اعلاناً لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کو کہا گیا ہے ۔  

۔4روز میں 524جراحیاں منسوخ

سرینگر //گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے تحت کام کرنے والے 8بڑے اسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹروں کی 4روزہ ہڑتال سے524جراحیاں منسوخ ہوئی ہیں۔ مختلف اسپتالوں کے اعدادوشمار کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی جراحیاں انجام دینے کے باوجود بھی صدر اسپتال سرینگر ، لل دید ، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں ہڑتال کا خمیازہ غریب مریضوں کو بھگتنا پڑا ہے کیونکہ بیشتر مریضوں کی جراحیاں منسوخ ہوئیں تاہم مختلف اسپتال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں منسوخ کی گئی جراحیوں کو بھی انجام دیا جائے گا۔ جی ایم سی سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں کام کرنے والے 1200سے زائد جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کو ختم ہوگئی ہے تاہم ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر ان غریب مریضوں پر پڑا ہے جنہیں جراحیوں اور دیگر عمل کیلئے اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا کیونکہ ہڑتال کے چار دنوں میں تقریبا 524جراحیاں اور دیگر عمل منسوخ کرنے پڑے ہیں۔ کپوارہ سے تعلق ر

عازمین حج کے لئے اطلاع

سرینگر//حج آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے حج 2018 کے عازمین حج کو مطلع کیا جارہا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی ویب سائٹ  پر جو رپورٹنگ ٹائم ظاہر کیا گیا ہے وہ دستاویزات جمع کرنے مثلاً حج ہائوس سرینگر کے بجائے متعلقہ اضلاع کے ہیڈکوارٹروں ،سوائے ضلع سرینگر ،جموں اور لداخ صوبے کے عازمین کے لئے ہے جنہیں حج ہائوس سرینگر سے دستاویزات حاصل کرنا ہے۔