تازہ ترین

کلرک طبقہ ایجی ٹیشن کی راہ پر، مطالبات کی عدم عمل آوری کیخلاف ہڑتال پر جانے کی دھمکی

سرینگر//جموں کشمیر لداخ کلرکل اسٹاف ایسو سی ایشن نے ریاستی انتظامی کونسل سے اس فیصلے کا نفاذ عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ انہیں ہڑتالی راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر لداخ کلرکل اسٹاف ایسو سی ایشن کے صدر علی محمد میر اور نائب صدر مظفر احمد نے مشترکہ طور ریاستی گورنر کی سربراہی میں کام کر رہی ریاستی انتظامی کونسل سے مطالبہ کیا کہ انکی تنخواہوں میں تفاوت کو دور کیا جائے،کیونکہ1992سے تا حال اس کو عملانے میں تاخیر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اب تک2 کمیٹیاں بھی قائم کی گئی،جس میں2007میں ویاس کمیٹی اور2012میں کھانڈے کمیٹی شامل ہے،جبکہ ان کمیٹیوں نے اپنی سفارشات بھی پیش کی،تاہم انہیں سرد خانے کی نذر کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں کلرکل ایسو سی ایشن کے صدر نے بتایا کہ16اپریل سے احتجاج کے بعد6مئی

ٹول پوسٹ لورمنڈہ : محکمہ ایکسائیز کی عمارات میں سی آر پی ایف نے ڈھیرہ جما دیا

قاضی گنڈ// ٹول پوسٹ لورمنڈہ میں قائم محکمہ ایکسائیز و سیلز ٹیکس عملہ کے رہائشی کواٹروں میںسی آر پی اہلکاروں نے ڈھیر ہ جمایاہے ۔محکمہ کے اہلکاروں نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ سی آر پی اہلکار مقامی پولیس عملہ کے ہمراہ گذشتہ روز ٹو ل پوسٹ پہنچے اور بغیر اجازت رہائشی کواٹروں  میں داخل ہوئے ،اعتراض کرنے پر اہلکاروں نے کہا کہ اُنہیں اوپر سے ہی یہاں رہنے کے لئے بھیجا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کواٹروں میں داخل ہوتے ہی اس خوبصورت جگہ کو کھار دار تاروں سے بند کیا اور عمارتوں کے چاروں اطراف بنکر تعمیر کئے ۔ اہلکاروں نے کئی بند کمروں کے تالے توڑے اور اُن میں موجود سازوسان کو باہر پھینکا ۔اُنہوں نے کہا کہ کواٹروں میں 177بٹالین و 139بٹالین سی آر پی تعینات کئی گئی ہے۔ملازمین نے کہا کہ اہلکاروں نے محکمہ کے04عمارتوں کو اپنی تحویل میں لیا  ہے جس کے نتیجے میں دونوں محکموں کے َ38ملاز

عوامی شکایات کے تیز نپٹارے کیلئے چیف سیکریٹری کی ہدایت

 سرینگر//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے انتظامی سیکرٹریوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انتظامی نظام میں شفافیت اور جوابدہی لانے کے ساتھ ساتھ’’مِشن آن ڈلیورنگ گورننس‘‘ کے ذریعے سے عوامی شکایات کے تیز تر نپٹارے کو یقینی بنائیں۔ یہاں انتظامی سیکرٹریوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اُن پر زور دیا کہ وہ حکومت کی نوٹس میں ایسے تمام معاملات لائیں جو متعلقہ محکمہ میں عوامی خدمات نظام پر غلط اثرات مرتب کرتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی سیکرٹریوں کو واضح کرنا چاہئے کہ اس معاملے کی جڑ کیا ہے اور اسے حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامی سیکرٹری ذاتی طو رپر اس طرح کے معاملات میں جوابدہی کے ذمہ دار ہوں گے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگیں ہر بدھ وار کو طے کی گئی ہیں اور انتظامی سیکرٹریوں کو چاہئے کہ وہ ہر سوم وار چار بجے

حج۔2018: نئی دلی میں عازمین کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

سرینگر//حکومت نے ریاست سے تعلق رکھنے والے افسروں اور اہلکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ نئی دلی میں ٹرانزٹ کیمپ اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریاست کے عازمین حج کی مدد کی جاسکے او روہاں عازمین کو  سعودی عرب پہنچانے اور وہاں سے واپسی کے دوران کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس حوالے سے جی ڈی اے سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ افسروں کی اس ٹیم میں اعجاز احمد ( نوڈل آفیسر) ، ڈی ایس پی سی آئی ڈی سیل نئی دلی ، پامیلا کاچرو ، ٹورسٹ آفیسر جے اینڈ کے ٹورسٹ آفس نئی دلی ، سی بی کول ، منیجر جے کے ٹی ڈی سی نئی دلی ، شرافت حسین ، مارکیٹنگ انسپکٹر آفس آف ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ( پی اینڈ ایم ) نئی دلی ، ایس ایس جموال ،لیزان آفیسر جے کے ایس آر ٹی سی نئی دلی عاقب شریف زرگر ، جے اینڈ کے پی ڈبلیو ڈی سب ڈویژن نئی دلی ، بشارت احمد ، کمپیو ٹر آپریٹر جے اینڈ کے سی آ

تنخواہوں میں تفاوت کمیٹی اَز سر نو تشکیل

سری نگر//حکومت نے پے اناملی کمیٹی کی از سر نوتشکیل کو منظوری دی۔فائنانس محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ متعلقہ محکمہ کے انتظامی سیکرٹری یا سپیشل سیکرٹری کے عہدے کا کوئی بھی نمائندہ ، جی اے ڈی کے انتظامی سیکرٹری اور قانون ، انصاف و پارلیمانی امور کے سیکرٹری کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر ( کوڈس) محکمہ خزانہ کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔یہ کمیٹی موجودہ تنخواہ ڈھانچے میں مختلف تفاوتوں کا جائزہ لے کر انہیں دور کرنے سے متعلق اقدامات کی تجویز سامنے رکھے گی۔یہ کمیٹی ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کی عمل آوری سے پیدا شدہ تفاوتوں یا ا س سے پہلے کے تنخواہ کمیشن کے حل نہ کئے گئے معاملات کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کرے گی۔کمیٹی ا س ضمن میں ابھرنے والے کسی بھی دیگر معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔  

کرناہ میں منشیات کی بھاری کھیپ اور ،ہتھیار ضبط ،4سمگلر گرفتار

کپوارہ//شمالی ضلع کے سرحدی تحصیل کرناہ میں پولیس نے 4شہریو ں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور نشیلی ادویات کی کھیپ ضبط کی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے سماج کو پاک و صاف رکھنے کیلئے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم کے ہمراہ سرحدی حفاظتی فورس کی124بٹالین سعید پورہ کرناہ میں ناکہ لگایا جس کے دوران دو سو مو گاڑیو ں زیر نمبر JK05..A..4359اورJK09...8135کو مشکوک حالت میںدیکھا ۔ پولیس نے سومو گاڑیو ں کے ڈرائیورو ں کو رکنے کا اشارہ کیا ۔پولیس کے مطابق جو ہی مذکورہ گا ڑیو ں کی تلاشی لی گئی تو اس دوران ایک گا ڑی سے 12کلو منشیات بر آمد کی گئی جبکہ پولیس نے رفیق احمد اور زاکر حسین ساکنا ن نو ا گھبرا کو گرفتار کیا جبکہ ایک اور سو مو گا ڑی JK09...8135کی تلاشی کے دوران 2۔AK56رائفلیں ،2میگزین گولیو ں کی کئی راونڈ ضبط کئے جبکہ مش

بارہمولہ کے 2 شہریوں پر سیفٹی ایکٹ کا نفاذ مذموم:صحرائی

سرینگر// تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے تحریک حریت کے ہمدرد حاجی بشیر احمد صوفی درنگہ بل بارہ مولہ اور عبدالرحمان تانترے فتح پورہ بارہ مولہ کو پھر ایک بار کالے قانون پی ایس اے کیے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کرنے کی مذمت کی ہے۔ صحرائی نے کہاکہ یہ دونوں عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں۔ دوران اسیری عبدالرحمان پر کوٹ بھلوال جیل میں برین ہمریج کا حملہ بھی ہوا جبکہ بشیر احمد صوفی بھی انتہائی علیل ہوئے ۔ عدالت نے اُن پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کی ناسازگاری کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے رہائی کے احکامات صادر کئے۔ رہائی کے بعد دونوں سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلق رہے اور اپنا علاج ومعالجہ کراتے رہے۔ 20جون کو پولیس اسٹیشن بارہ مولہ نے ان دونوں کو فون کرکے تھانے طلب کیا۔ یہ دونوں جب پولیس اسٹیشن بارہ مولہ پہنچے تو اُن کو کہا گیا کہ یہاں درج شدہ کیسوں

مولانا آزاد یونیورسٹی کے سرینگر کالج میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے زنانہ آرٹس اینڈ سائنس کالج سرینگر میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کیلئے آن لائن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 31؍ جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ میرٹ فہرست 4؍ اگست کو جاری کی جائے گی اور کونسلنگ 6؍ اگست کو منعقد ہوگی۔ڈائریکٹر نظامت داخلہ پروفیسر پی فضل الرحمان کے مطابق یہ فیصلہ وادی میں ڈگری امتحانات کے پیش نظر یونیورسٹی کو موصول ہوئی نمائندگیوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس سے ایسے طلبہ بھی استفادہ کرسکتے ہیں جن کے نتائج ابھی جاری نہیں ہوئے۔ انہیں مشروط داخلہ دیا جائے گا۔ سرینگر کالج میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی مضامین میں ایم اے کے لیے یہ توسیع کی گئی ہے۔ مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔مزید معلومات کے لیے ای میل admissionsregular@manuu.edu.in پر بھی رابط کیا جاسکتا ہے۔ موبائل نمبر

ترال کے سکھ طبقے نے مسلمانوں کو اپنی سیکورٹی قرار دیا

ترال//ترال میں سکھ اورمسلم فرقوں سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے ایک اجلاس میں کہا گیا کہ ترال میں صدیوں پرانے بھائی چارے کو کوئی بھی نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں اقلیتی فرقے نے مسلمانوں کو علاقے میںاپنی سب سے بڑی سیکورٹی قرار دیا ۔اجلاس میںسماجی ،مذہبی اور دینی تنظیموں کے علاوہ کارو باری انجمنوں ، سیول سوسائٹی ترال،سٹیزنز کونسل ترال،ٹریڈ یونین ترال بالااورادارہ اوقاف کمیٹی ترال نے شرکت کی۔اجلاس میں شامل افراد نے گڑ پورہ ترال جاکر اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،جسے گذشتہ دنوں خوفزدہ کر نے کی کوشش کی گئی ۔۔اجلاس میںیہ عہد کیا گیا کہ ترال میں صدیوں سے جاری سکھ مسلم بھائی چارے کو کسی بھی قیمت پر آنچ نہیں آنے دیا جائے گا۔اس موقعے پر اکثریتی طبقے کے انجمنوں نے اقلتی طبقے کو بھر پور تحفظ اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی میں بھر پور مدد کرنے

ویری ناگ میں جاں بحق نوجوان کی دوسری برسی پرہڑتال

ویری ناگ//ویری ناگ میں گذشتہ سال فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے مقامی نوجوان کی دوسری برسی پر مکمل ہڑتال رہی ،جس دوران تمام دکانیںبند رہیںجبکہ ٹریفک کی نقل وحرکت بھی جزوی طور متاثر رہی ۔حزب کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے اگلے روز یعنی 9جولائی کو فورسز اہلکاروں کی گولی کا شکار بنے عامر بشیر خان کی دوسری برسی کے سلسلے میں ویری ناگ قصبہ میں مکمل ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔اس دوران مہلوک کے حق میں دعائیہ مجلس منعقد ہوئی جس میںمرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔  

بڈگام میں نئے فائر سروس کمپلیکس کی تعمیر

بڈگام//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر کے ہمراہ بڈگام میں نئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کمپلیکس کی تعمیر کی جگہ کا معائنہ کیا۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ کمپلیکس کے لئے مجوزہ اراضی کاہچرائی ہے۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنر بڈگام کو کمپلیکس کی تعمیر کے لئے تمام پہلوئوں کو ملحوظ نظر رکھنے اورتین دن کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میں آگے کی کارروائی کی جاسکے۔مجوزہ جگہ کے بارے میں صوبائی کمشنر نے کہا کہ مین روڈ کے متصل ہونے کی وجہ سے یہ جگہ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے موزوں ہے اورکمپلیکس میں تمام سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے محکمہ مال اور اوردیگر لائین محکموں کو تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا تاکہ رپورٹ کو مقررہ وقت پر پیش کیاجاسکے۔  

کپوارہ میں 12غیر حاضرملازمین معطل

کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالدجہانگیر نے لولاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔دورے کے دوران انہوںنے کئی محکموں کے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا اورملازمین کی باقاعدہ حاضری کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے پی ایچ سی لالپورہ چیرکوٹ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کی سہولیت کے لئے پی ایچ سی کے ارد گرد فینسنگ کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنرنے جے این وی ماڈل سکول پوتشے اور ہائی سکول خمریال کا بھی دورہ کیا۔اپنے تفصیلی دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں کے سات بات چیت کی جس دوران لوگوں نے کمشنر کے سامنے اپنی شکایات اورمطالبات رکھے۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوںکو یقین دہانی دی کہ اُن کی جائز شکایات اورمطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے گا۔دریں اثنا ترقیاتی کمشنرنے آئی ٹی آئی لال پورہ کا اچانک معائنہ کیا جس دوران انہوںنے 12ملازمین کو غیر قانونی طور ڈیو

کولگام ہلاکتیں: انجینئر رشید پارٹی کارکنوں سمیت گرفتار

اننت ناگ//ریاستی پولیس نے عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کے آفس واقع اننت ناگ کے باہر ریڈونی ہلاکتو ں اور فورسز کی زیادتیوںکے خلاف مجوزہ احتجاجی دھرنے کوناکام بنا دیا اور انجینئر رشید سمیت پارٹی کے کئی سینئر عہدیداروں کو گرفتار کیا گیا ۔ پارٹی ترجمان ایڈوکیٹ ماجد بانڈے کے مطابق پارٹی نے ڈی آئی جی سائوتھ کشمیر کے دفتر کے باہر پُر امن دھرنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن جس طرح سے پولیس نے طاقت کے بل پر ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی، اُس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں اور کشمیریوں کو وردی پوش اہلکاروں کے حوالے کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پارٹی سربراہ انجینئر رشید کو پیر کی صبح اننت ناگ جاتے ہوئے پانپور کے مضافات میں پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے روک کر پانتھ چوک تھانے میں بند کردیااور اننت ناگ جانے سے روک دیا جس کے بعد پارٹی کارکنوں نے اسلام آباد چ