تازہ ترین

۔13جولائی1931:مزاحمتی ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا شہداء کو خراج عقیدت

۔ 1931کے شہداء نے مزاحمت کا عنوان رقم کردیا:مزاحمتی خیمہ   حق خود ارادیت کے حوالے سے سنگِ میل:گیلانی /ملک سرینگر//مزاحمتی جماعتوں نے کہا ہے کہ رواں جدوجہد آزادی 1931کے شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں کا ہی تسلسل ہے ۔ حریت (گ )چیئرمین سید علی گیلانی،لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ،تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی ،بار ایسوسی ایشن،،پیپلزپولٹیکل فرنٹ،نیشنل فرنٹ،لبریشن فرنٹ( آر )، مسلم کانفرنس، جموں کشمیر پیپلز مومنٹ ،محاذآزادی، تحریک کشمیر،پیپلز لیگ اور حریت(جے کے)نے  کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کو کشمیریوں نے ظلم و جبر کے خلاف اپنی آواز بلند کی اور اپنے سینوں پر گولیاں کھاکر عزیمت کی نئی داستان رقم کردی ۔حریت (گ )چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے ارباب اقتدار کی طرف سے ریاست کے عام شہریوں کو اپنی فوجی طاقت کے ذریعے تختۂ مشق بنائے جانے کی تازہ ترین تار

نوجوانوں کو مشغول رکھنے کے پروگرام

 سری نگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمارنے نوجوانوں کو مشغول رکھنے پر مرکوز مختلف محکموں کی جانب سے متعارف کئے گئے پروگراموں پر نگاہ رکھنے کے لئے ایک سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت دی۔اس ٹاسک فورس کے سربراہ سیکرٹری سپورٹس ہوں گے جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر اور آئی جی پی سی آر پی ایف اس فورس کے ممبران ہوں گے۔یہ کمیٹی ان پروگراموں کی موثر عمل آوری کو یقینی بنائے گی جو نوجوانوں کے لئے مختلف محکمے اور کئی فورسز کی جانب سے عملائے جارہے ہیں۔مشیر موصوف نے ریاست میں نوجوانوں کے لئے عملائے جارہے ان پروگراموں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس نوجوانوں اور مختلف عمل آور ایجنسیوں کے مابین ایک پُل کا کام کرے گاتاکہ ان پروگراموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ مستفیدین تک پہنچ سکیں۔رقومات کو مجتمع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشیر نے نوجوانوں کو مشغول رکھنے

آئی جی کشمیر کا حج ہاوس سرینگر کا دورہ

سرینگر //آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر اور سینئر پولیس آفیسران کے ہمراہ حج ہاوس کا دورہ کیااور وہاں پر سفر محمودپر جانے والے عازمین کی خاطر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکورٹی ، ٹریفک اور دوسرے محکموں سے وابستہ آفیسران نے اس موقعے پر آئی جی پی کشمیر رینج شری ایس پی پانی کو سفر محمود پر جانے والے عازمین کیلئے اْٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔  

سوچھ بھارت مشن کی معیاد بند عمل آوری

 سرینگر//گور نر کے مشیر بی بی ویاس نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلیگ شِپ سوچھ بھارت پروگرام( ایس بی ایم) کی معیاد بند عمل آوری کو یقینی بنایا جائے تا کہ ان اقدامات سے ریاست کے لوگ مستفید ہوں۔مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایس بی ایم کی موجودہ صورتحال کا جائیزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ایس بی ایم کے تحت وجود میں لائے گئے اثاثوں کی ویری فکیشن کے لئے افسران کی ٹیم تشکیل دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔مشیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اُن سکولوں کی نشاندہی کریں جہاں ابھی تک بیت الخلاء تعمیر نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر بالخصوص طالبات کے لئے کم از کم مدت میں کی جانی چاہئے۔ایس بی ایم کے تحت اثاثوں کو وجود میں لانے کے عمل میں شفافیت

مانسبل پارک دھماکہ

گاندربل//مانسبل پارک میں دوسری عید پر ہوئے دھماکے میں ملوث تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے ان کو سنٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا گیا ہے۔17 جون 2018 کو جب لوگ دوسری عید منانے کی خاطر مانسبل پارک میں خوشیاں منانے میں مصروف تھے تب ہی کوڑے دان میں رکھا ہوا بارودی مواد اچانک پھٹ گیا تھا جس کے ذد میں آکر درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے.پولیس نے دوران تفتیش تین افراد محمد یونس خان ولد مرحوم ایوب خان،عرفان احمد خان ولد مرحوم غلام محمد،بلال احمد میر ولد غلام رسول ساکنان کوندہ بل گاندربل کی گرفتاری عمل میں لائی اور دعویٰ کیا تھا کہ تینوں افراد دھماکہ کرنے میں ملوث تھے۔ضلع انتظامیہ نے تینوں افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ عمل میں لاکر سنٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا   

برگشتہ ممبران کیخلاف پی ڈی پی کی انضباطی کاروائی

 سرینگر// پی ڈی پی نے ناقداورباغی ممبران کیخلاف انضباطی کارروائی شروع کرتے ہوئے ممبرقانون سازکونسل یاسرریشی کوضلع صدربانڈی پورہ کے عہدے سے ہٹادیاہے ۔ اس دوران معلوم ہواکہ پارٹی نے کونسل چیئرمین کوارسال کردہ ایک خطہ میں یہ سفارش بھی کی ہے کہ یاسرریشی کی کونسل رُکنیت ختم کی جائے ۔اُدھرپی ڈی پی نے یاسرریشی کوعہدے سے ہٹانے کیساتھ ہی ضلع صدربارہمولہ ارشادرسول کارکوضلع بانڈی پورہ کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی ۔معلوم ہواکہ بھاجپاکی جانب سے حمایت واپس لینے کے نتیجے میں مخلوط سرکارگرجانے کے بعدپی ڈی پی کواندرونی سطح پربغاوت کاسامناکرناپڑاکیونکہ کم سے کم 4ممبران اسمبلی اورکونسل کے ایک ممبرنے کھلم کھلاپارٹی قیادت بالخصوص محبوبہ مفتی کیخلاف بیان بازی شروع کرتے ہوئے موصوفہ پرپارٹی میں خاندانی راج کوپروان چڑھانے کاالزام عائدکیا۔ممبران اسمبلی عمران انصاری ،عابدانصاری ،محمدعباس وانی اورعبدالمجیدپ

یاترا2018 :یاترا کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز

 سری نگر//گورنر این این ووہرا نے اُن یاتریوں کے کنبوں کے حق میں3 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے جو بال تل، گپھا روٹ پر پتھر گر آنے اور سڑک حادثات کی وجہ سے فوت ہوئے۔اس بات کا اعلان گورنر نے ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران کیا۔سی ای او نے میٹنگ میں بتایا کہ28 جون سے11 جولائی2018 تک پوتر گپھا کی طرف جاتے ہوئے20 یاتریوں کی موت واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ2 خادموں کی بھی موت ہوئی اور اس طرح سے ہلاک شدگان کی تعداد22 تک پہنچی۔22 ہلاک شدگان میں14 لوگوں کی موت طبی وجوہات اور8 یاتریوں کی موت مختلف مقامات پر حادثات کی وجہ سے ہوئی۔17 فوت ہوئے یاتریوں اور ایک خادم کے جسد خاکی کو بہار، مغربی بنگال، حیدر آباد، گجرات اور نئی دہلی میں اُن کے آبائی گھروں کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ کیا گیا ۔ تین یاتریوں اور ایک خادم کے جسد خاکی کو بذریعے سڑک اُن کے گھروں کے لئے روانہ کیا گیا۔بورڈ نے اُ

’ماہانہ چند روپے کیلئے ضمیر کا سودا نہیں کروں گا ‘

 سرینگر//سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر حکومت ِ ہند کی جانب سے محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کشمیری آئی اے ایس آفیسرشاہ فیصل نے کہا ہے کہ ماہانہ چند روپے کیلئے وہ اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اُنہیں اپنی ملازمت کھونے پر کوئی ڈر نہیں ہے ۔ادھر سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ریپ کے واقعات پر شاہ فیصل کا ردِ عمل جائز ہے ۔ آئی اے ایس امتحانات میں اول نمبر حاصل کرنے والے پہلے کشمیری شاہ فیصل نے حکومت ہند کی جانب سے اُن کے خلاف بھارت کو ’ریپستان ‘ کہہ دینے پر محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرسکتے ۔انہوں نے حکومت ہند کی جانب سے جاری کئے آرڈر پر اپنا ردِ عمل سوشل میڈیا پر ظاہر کرتے ہوئے کہا ’مجھے نوکر

یاسین ملک کی قید وبند جاری

 سرینگر//  لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں6؍ جولائی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا ابھی تک تھانہ کوٹھی میں مقید ہیںاور پولیس نے ان کے خلاف انتہائی جارحانہ اور سفاک رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ بیان کے مطابق پولیس نے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ انکی ملاقاتوں کو بھی کچھ روز سے روکا ہو اہے اور جو کوئی ان کے ساتھ ملاقات کی غرض سے مذکورہ تھانے پر آتا ہے اسے روک دیا جاتا ہے ۔ لبریشن فرنٹ ترجمان نے اس پولیس زیادتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر ایک پولیس ریاست ہے جہاں صرف جنگل کا ہی راج قائم ہے۔ 

کشمیریوں کا قومی مزاحمتی شعور پختہ :اعظم انقلابی

 سرینگر// قومی محاذِ آزادی کے سینئر رکُن اعظم انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر یوں کا قومی مُزاحمتی شعور ہر گز ر نے والے دن کے ساتھ پختہ ہوتا جارہا ہے۔ 11فروری 1984ء؁ کو جب شیر ترہگام بطلِ حریّت مقبول بٹ کو دہلی تہار جیل میں پھانسی دی گئی تو پوری کشمیری قوم دم بخود ہوئی اور فیصلہ نہیں کر سکی کہ ردِّعمل کے اظہار کا کونسا راستہ اختیار کیا جائے۔ پھر 1988ء؁ میں اشفاق مجید وانی جیسے انقلاب پسندوں نے ہمہ گیر عسکری مُزاحمتی تحریک کا بُگل بجا کر اپنے ردِّعمل کے اظہار کا اعلان کیا۔ اور جب اشفاق مجید صاحب 30 مارچ 1990ء؁ کو شہید ہوئے تو چار لاکھ لوگوں نے اُن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 8جولائی 2016ء؁ کو جب برہان وانی شہید ہوا تو اُس کی نمازِ جنازہ میں پانچ لاکھ لوگوں نے شرکت کی اور پانچ مہینے تک عوامی مُزاحمتی تحریک پوری شدّت اور حدّت کے ساتھ جاری رہی۔ کشمیرکے ہر ایک باسی نے کشمیر

محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کی ہڑتال

  سرینگر // محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں عارضی طور کام کررہے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے جنوبی کشمیر کے وچی علاقے سمت دیگر علاقوں میں پانی سپلائی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، وہیں عارضی ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر اُن کے جائز مطالبات کو حل نہ کیا گیا تو ہڑتال میں مزید شدت لائی جائے گی۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ علاقے کے کئی ایک دیہات جن میں درباغ ، وچی ، بابا پورہ ، نکلورہ پلوامہ سگن اور دیگر علاقوں میں لوگ جمعرات صبح سے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں استعمال میں لانے کیلئے پانی میسر نہیں ہے اور وہ کئی کلو میٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ قائم کیا تاہم محکمہ نے یہ کہہ کر ٹال د

فوج کامارے گئے کمانڈو کو خراج عقیدت

 سرینگر//فوج نے بادامی باغ چھاونی میں ایک تقریب کے دوران 11 جولائی کو کپوارہ میں مارے گئے کمانڈو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیرا ٹروپر موکت بیہاری مینا کپوارہ میں جنگجوئوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا۔بادامی باغ میں ایک تقریب کے دوران لفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ چنارکور کمانڈر اور سبھی افسروں اور اہلکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران بھی مارے گئے کمانڈو کو خراج پیش کرنے کیلئے پہنچے تھے۔

ترہگام ہلاکت پر مزاحمتی خیمہ برہم

 سرینگر//حریت (گ)،تحریک حریت ،لبریشن فرنٹ،ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی،لبریشن فرنٹ( آر )،نیشنل فرنٹ اور ووئس آف وکٹمز نے ترہگام کپوارہ میں فوج کے ہاتھوں ایک اور معصوم اور نہتے نوجوان کی بہیمانہ ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے آئے دنوں کی ہلاکتوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا ہے۔ حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے معصوم شہریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کئے جانے کی وارداتوں کا نہ ختم ہونے والے سلسلے پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں انتہائی بے رحمی کے ساتھ تہہ تیغ کیا جارہا ہے اور دنیائے انسانیت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوںنے میمندر شوپیان کے 9برس کے معصوم طالب علم سالک اقبال اور ترہگام کپواڑہ کے ایک اور طالب علم خالد غفار ملک کو بھارتی فوج کی راست

انجینئر رشید کاہندوارہ میں احتجاج

 کپوارہ// ہندوارہ میں اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید کی سربراہی میں سینکڑوں لوگوں نے ترہگام میں فوج کے ہاتھوں خالد غفار ملک نامی نوجوان کو بے دردی کے ساتھ گولی مار کر ہلاک کئے جانے کے واقعہ کے خلاف اے ڈی سی ہندوارہ کے دفتر کے باہر زوردار احتجاج کیا ۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر واقعہ کی مذمت اور سرکاری دہشت گردی بند کرنے کے مطالبات درج تھے ۔ اس موقعہ پر انجینئر رشید نے تقریر کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے مداخلت کرے ۔ انہوں نے ہندوستانی سماج کے با اثر طبقے سے کہا کہ وہ خود فیصلہ کرے کہ دہشت گرد کون ہے ۔ انجینئر رشید نے کہا ـ’’ہر نئی ہلاکت سے نئی دلی کو کچھ تو ملتا نہیں ہے لیکن اُن لوگوں کی دلیل زمین بوس ہو جاتی ہے جو آئے روز یہ دعویٰ کر تے آتے ہیں کہ ہندوستان ایک مہذب جمہوری ملک کے ساتھ ساتھ اہنسا کا علمبردار ب

پہاڑی اخبار ’ وائس آف ہلز‘ کی رسم اجرائی

 سرینگر //ریاست کے پہلے پہاڑی اخبار وائس آف ہلز کی افتتاحی تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ 1947کی جبری تقسیم کے بعد سب سے زیادہ پہاڑی طبقہ متاثر ہوا اور یہ تقسیم کرناہ ، اوڑی ، پونچھ ، راجوری اور دیگر پہاڑی علاقوں کے لوگوں کیلئے ایک بڑا حادثہ تھی ۔تقریب کے دوران مرخوم صحافی شجاعت بخاری کی یاد میں اخبار کا پہلا شمارہ جاری کرتے ہوئے اُن کی ادبی اور صحافتی کارکردگیوں کو اجاگر کیا گیا ۔جمعرات کو پہاڑی زبان کے پہلے اخبار وائس آف ہلز کا افتتاح پہاڑی کلچرل کلب ٹنگڈار کے اشتراک سے محکمہ اطلاعات سرینگر کے آیٹوریم میں کیا گیا،جس دوران اخبار کی ویب سائٹ کا بھی اجراء بھی ہوا ۔تقریب کی صدارت پہاڑی سکالر و قانون ساز کونسل کے رکن ظفر اقبال منہاس نے انجام دی اس موقعہ پر سینئر صحافی محمد سعید ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ سکریٹری اطلاعات سرمد حفیظ اور پہاڑی ادیب راجہ نذر بونیاری نے مہمان زی وقار کے

مزید خبرں

ایسٹیٹس محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا سری نگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے ایک میٹنگ کے دوران سری نگر اور جموں میں قائم ایسٹیٹس کالونیوں میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین کو محکمہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں منصوبہ بندی و ترقی او رایسٹیٹس کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل او رڈائریکٹر ایسٹیٹس تصدق جیلانی بھی موجود تھے۔مشیر موصوف نے محکمہ کے افسران کو ملازمین کے لئے مزید رہائشی سہولیات تعمیر کرنے اور موجودہ رہائشی کوارٹروں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں محکمہ کے پاس 4522 رہائشی اکائیاں ہیں جن میںوزراء کے 117 بنگلے بھی شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ محکمہ نے مئی 2018ء سے اکتوبر 2018ء تک کے لئے جے کے ٹی ڈی سی سے 42 ہٹس ، 252کمروں کے علاوہ 106 پرائیویٹ ہوٹل ، 107 نجی مکانات اور 2858 ہوٹل کمرے کرا