تازہ ترین

وادی میں ہر طرف خونین کھیل جاری،مزاحمتی و مذہبی جماعتیں اور بار ایسوسی ایشن سیخ پا

سرینگر//حریت (ع)، تحریک حریت ،بار ایسوسی ایشن ،محاز آزادی،لبریشن فرنٹ (ح)،اسلامک پولیٹکل پارٹی،لبریشن فرنٹ ( آر )،مسلم کانفرنس ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس و ہیومن رائٹس اور سالویشن مومنٹ نے عبید منظور ساکن نادی ہل رفیع آباد ،تمثیل احمد خان ساکن شوپیان ،ریڈونی ہلاکتوں اور حالیہ ایام میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج اور فورسز خود کو حاصل غیر معمولی اختیارات کے بل پر کشمیریوں کو اپنا حق، حق خودارادیت طلب کرنے کی پاداش میں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں۔حریت (ع) نے فورسز کارروائیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبہ بند پروگرام کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیر میں تعینات بھارتی فوج اور فورسز خود کو حاصل غیر معمولی اختیارات کے بل پر کشمیریوں کو اپنا حق، حق خودارادیت طلب کرنے کی پاداش میں مظالم و تشدد کا نشانہ بنا

’کالے قوانین کی آڑ میں عوام پر تشدد جاری‘، کولگام،بارہمولہ اور شوپیان شہری ہلاکتوں پر جماعت اسلامی نالاں

سرینگر//جماعت اسلامی نے ہائوورہ کولگام فوج کی فائرنگ اور تشدد کی کارروائیوں میں جاں بحق ہوئے تین نوجوانوں جن میں ایک 12سالہ کمسن لڑکی عندلیب علی دختر علی محمد الائی شامل ہے، کے لواحقین سے   تعزیت کا اظہار کیاہے ۔جماعت اسلامی کے ترجمان اعلیٰ ایڈوکیٹ زاہد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہاروئورہ کے تینوں معصوم نوجوان بلاکسی قصور کے جان بوجھ کر اُس وقت جاں بحق کئے گئے جب  فوج کی ایک بڑی تعداد گائوں میں عین دوپہر کو داخل ہوگئی اور آتے ہی مقامی اسکول کے بچوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور اسکول احاطے میں داخل ہوکر اساتذہ کے ساتھ ساتھ کئی بچوں کے ساتھ بھی جارحانہ سلوک کیا۔ کئی لڑکوں کو موقعہ پر گرفتار کیا گیا۔ جب گائوں کے لوگوں نے یہ ظالمانہ کارروائی دیکھی تو انہوں نے اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا اور ممکن ہے کہ چھوٹے بچوںنے پتھر بھی پھینکے ہوں۔ اس کے جواب میں ان فوج

پولیس کیلئےاین ایس جی کا تربیتی پیمانہ اختیار کرنے کی صلاح

پلوامہ//گورنر کے مشیر کے وجے کما رنے لیتھ پورہ میں کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا دورہ کر کے وہاں تربیت پانے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہترین فورسز بشمول این ایس جی کے تربیتی ماڈیول اختیار کئے جانے چاہئیں۔وجے کمار کو بتایا گیا کہ کمانڈوز کی تربیت ایک مسلسل عمل ہے اور وہ ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے تیار کئے جاتے ہیںاُن کے ہمراہ ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید، پرنسپل سی ٹی سی ، جے پی سنگھ اور محکمہ کے کئی دیگر افسران بھی تھے۔مشیر موصوف نے وہاں رنگروٹوں کو مختلف شعبوں میں دی جارہی تربیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کمانڈوز کی تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور تربیت دینے والوں نے مشیر کو تربیت کے مختلف امور کے بارے جانکاری دی۔مشیر نے ادارے میں تربیت کے معیار میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ پیشہ ور پولیس اہلکار تیار ہو

کشمیر میں بشری حقوق کی خلاف وزریاں

سرینگر// بھارت نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ بشری حقوق کونسل کے ممبران کو زیر غور لانے کیلئے معقول بھی نہیں ہے۔پاکستان کی طرف سے سلامتی کونسل میں اقوم متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کا حوالہ دینے پر بھارت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ؒخود ساختہ رپورٹ سے طرفداری کی عکاسی ہوتی ہے‘‘،اور انسانی حقوق ادارے کے ممبران نے اس کو زیر غور لانے کیلئے معقول ہی نہیں سمجھا،پاکستان نے گزشتہ روز اقوم متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران تیسری بار اٹھایا۔اس موقعہ پر بھارت نے پاکستان پرجوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد عالمی ادارے کو کشمیر کی صورتحال اٹھانے کیلئے غلط طور پر استعمال کر رہا ہے۔پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل نمائند ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں بچے اور مسلح شورش پر بحث کے دوران اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی طرف سے14 جون کو

کولگام،شوپیان اور بارہمولہ کے واقعات مذموم

سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کندلن شوپیان کے مقام پر  فوج اور ایس او جی کی ہڑبھونگ ،فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی نادی ہل رفیع آباد میں کئی روز پہلے جارحیت کا شکار ہوکر زخمی ہوجانے والے معصوم عبید منظور بھی جان کی بازی ہار کر درجۂ شہادت پر فائز ہوگیا ہے اور یوں قتل و غارت اور نسل کشی کا یہ سلسلہ بلا کسی روک ٹوک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت  بیدردی کے ساتھ کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے میں مصروف ہے لیکن حیرانگی کا مقام ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کے چیمین کہلانے والے ممالک اور پوری عالمی برادریاس پر ایسے چپ سادھے ہوئے ہیں کہ گویا کچھ بھی نہیں ہورہاہو۔انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں کے لہو کی بے دریغ ہولی اور اسپر انسانیت کی خاموشی انتہائی شرمناک اور بدبختابہ ہے۔جمہوریت کا لبادا اُوڑھ کر بھارتی ریاست کشمیر میں وہ سب کچھ کررہی ہے جس

حج2018: حج پروازوں کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے افسران کی ایک میٹنگ میں 14جولائی سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی۔یہ میٹنگ سرینگر کے بین الاقوامی اڈے پر منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا آکاش دیپ ماتھر،ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ اوراے ڈی سی محمدفاروق ڈار کے علاوہ متعلقہ محکموں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسرن اورعملے کو حج ڈیوٹی کے دوران قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ عازمین کی حج کی بلا دقت روانگی یقینی بن سکے۔انہوںنے عازمین کی روانگی کی مناسبت سے دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی۔ترقیاتی کمشنر نے باقی ماندہ عازمین کی ٹیکہ کاری کے علاوہ ہوائی اڈے پر اضافی ڈاکٹروں اورطبی عملے کی تعیناتی نیز دو ایمبولینس گاڑیاں دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے محک

کرناہ میں نریگا ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

 کرناہ// مرکزی سکیم ایم جی نریگا کے تحت کام کررہے ملازمین نے کرناہ میں کام چھوڑ ہڑتال کی۔کرناہ تحصیل کے بلاک ٹنگڈار اور ٹیٹوال میں  منگل کو نریگا کے تحت کام کر رہے ملازمین نے ٹنگڈار میں زوردار احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات منوانے کے حق میں نعرے بازی  کی۔ احتجاج کر رہے ملازمین کا کہنا تھا کہ آج تک حکومت کی طرف سے ان کے لئے جاب پالیسی نہیں بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اور محکمہ دیہی ترقی میں ضم کر کے مستقل ملازمت کے لئے کوئی جاب پالیسی وضع کی جائے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی۔

اوڑی سیکٹرمیں دھماکہ , مقامی شہری زخمی،سرینگرمنتقل

اوڑی//اوڑی سیکٹرمیں حدمتارکہ کے نزدیک بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ پھٹ جانے کے نتیجے میں 40سالہ عام شہری شدیدزخمی ہوگیا،جسکومقامی اسپتا ل سے سرینگرمنتقل کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سرحدی علاقہ اُوڑی کے راچاولی نامبلہ گائوں میں منگل کی صبح اُسوقت خوف اورتشویش کی لہردوڑگئی جب یہاں کارہنے والا40سالہ شخص عبدالحمیدلون ولدعبدالرشیدایل ائوسی کے نزدیک جنگل میں گھریلومویشیوں کیلئے گھاس کاٹ رہاتھاکہ اس دوران یہاں زیرزمین نصب ایک بارودی سرنگ زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گئی اورمذکورہ شخص زخمی ہوگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ یہ حادثہ لائن آف کنٹرول پررستم پوسٹ کے نزدیک پیش آیا۔چالیس سالہ عبدالحمیدکوسب ڈسٹرکٹ اسپتال اوڑی پہنچایاگیالیکن اُسکی حالت نازک پاکریہاں تعینات ڈاکٹروں نے اُسے سری نگرمنتقل کیا۔اُدھرایس ڈ ی  پی ائواوڑی معراج الدین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عبدالحمیدنامی شہری ایل ائوسی کے

ناظم اطلاعات نے صحافیوں،میڈیا ، مالکان اور مدیران سے تبادلہ خیال کیا

سرینگر//ناظم اطلاعات ورابطہ عامہ طارق احمد زرگر نے  مختلف میڈیا مالکان، مدیران اور صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران ریاست جموں وکشمیر میں صحافتی برادری کو درپیش مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات ہیڈ کوارٹر ساجد یحییٰ نقاش، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر ایم اے حقاق، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی راکیش دوبے اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔کشمیر ایڈیٹرس گلڈ، جموں وکشمیر میڈیا ایسوسی ایشن، جموں وکشمیر پریس ایسوسی ایشن، کشمیر پریس کلب اور جموں اینڈ کشمیر ایڈیٹرس فورم کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کر کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔صحافتی انجمنوں نے2016 کی اشتہاری پالیسی میں ترمیم، نئے اخبارات کی امپینلمنٹ،اشتہارات کے لئے مختلف اخبارات کی زمرہ بندی اور اشتہارات کی تقسیم کاری و ایکریڈیٹیشن کے عمل میں معقولیت لانے جیسے مطالبات سامنے رکھے۔اخبارات کی ز

سینئرصحافی الطاف حسین کے برادراصغرکا انتقال

 سرینگر //کشمیر ایڈیٹر گلڈ نے سینئرصحافی الطاف حسین کے چھوٹے بھائی فیروز حسین کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ مرحوم فیروز احمد گریٹر کشمیر کے مدیر اعلیٰ اور کشمیر ایڈیٹر گلڈ کے صدر فیاض احمد کلو کے چچا ذاد بھائی تھے ۔55سالہ فیروز احمد گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور سوموار کو انہوں نے آخری سانس لی ۔فیروز حسین اپنے پیچھے اہلیہ اور دو بچوں کو چھوڑگئے ہیں ۔مرحوم فیروز زیورات کا کاروبار کرتے تھے اور پچھلے کچھ وقت سے گردے کی بیماری سے گزر رہے تھے اور اُن کا  (dialysis )ایک نجی ہسپتال میں کیا جا رہا تھاتاہم سوموار کی شام کو ہسپتال انتظامیہ نے اُن کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا ،جہاں وہ دم توڑ بیٹھے ۔منگل کی صبح انہیں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اپنے آبائی مقبرہ صورہ اونتہ بھون میں سپردخاک کیا گیا ۔ کشمیر ایدیٹرگلڈ نے فیروز حسین کی اچا

پرائیویٹ سیکرٹریو ں کے تبادلے اور تقرریاں

سرینگر//حکومت نے مختلف محکموں میں پرائیویٹ سیکرٹریوں کے تبادلوں اور تقرریوں کے کے احکامات صادر کئے ہیں۔اس حوالے سے جی اے ڈی کی طرف سے ایک حکمنامہ جاری کی گیا۔ حکمنامے کے مطابق وجے کمار کول کو قبائل امور محکمہ سے تبدیل کر کے اعلیٰ تعلیم محکمہ کمشنر سیکرٹری کے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔کے کے گنجو جو اس وقت محنت و روزگار محکمہ میں پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں کو تبدیل کر کے فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینا ت کیا گیا ہے۔تکنیکی تعلیم اور کھیل کود محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کے اس وقت کے پرائیویٹ سیکرٹری جی ایم خان کو تبدیل کر کے سکولی تعلیم محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔سماجی بہبود محکمہ میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری رچپال سنگھ کو انتظامی سیکرٹری تکنیکی تعلیم محکمہ کے پرائیویٹ سیکرٹری کے

سپیکر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیا

 سرینگر//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر سپیکر نے سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات کوتیزی سے نمٹایا جانا چاہئے اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے کام کاج میں مزید معقولیت لائی جانی چاہئے۔اس دوران مختلف شعبوں کے افسروں نے سپیکر کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔سپیکر نے کام کاج میں مجموعی بہتری لانے کے لئے متعلقین سے تجاویز طلب کیں۔سیکرٹری قانون ساز اسمبلی رتن لال شرما، ایڈیشنل سیکرٹری ایل اے نسیم جان اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔  

گورنر کی لیہہ میں دلائی لامہ سے ملاقات

لیہہ//گورنر این این ووہرا نے  صُبح لیہہ پہنچنے کے بعد چوگلم سر میں روحانی پیشوا دلائی لامہ کی رہائش گاہ جیوستھل میں اُن سے ملاقات کی۔ گورنر کے ہمراہ اُن کے صلاحکار، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری پلاننگ بھی تھے۔گورنر کے ساتھ مختلف معاملات بشمول دُنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر بات کرتے ہوئے دلائی لامہ نے مختلف معاملات کے حل کے لئے بحث و مباحثوں، مفاہمت،فلسفوں پر مبنی کتابوں کے مطالع کی ضرورت پر زور دیا جس سے تمام مذاہب کے درمیان بھائی چارے، احترام اور برداشت کا ماحول پیدا ہوگا۔انہوں نے دُنیا میں امن و امان اور ترقی کے لئے دُعا کی۔    

عارضی ملازمین کا احتجاج، ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مقفل کیا

ویری ناگ //ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کام کررہے عارضی ملازمین نے ماہانہ اجرت واگزار نہ کرنے کے خلاف دفتر پر تالا چڑھا کر گیٹ کے سامنے دھر نا دیا ہے ۔ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ویری ناگ میں کام کررہے سینکڑوں ملازمین نے ماہانہ اُجرت واگذار نہ کرنے پر دفتر پر تالاچڑھا کر محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔تالا چڑھانے کے سبب تحصیل دفتر کے کام کاج پر بھی اثر پڑا ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ کئی سالوں سے اتھارٹی میں کام کررہے ہیں تاہم محکمہ اُجرت دینے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریاست میں 26ڈیولپمنٹ اتھارٹیاں کام کررہی ہیںلیکن ویری ناگ اتھارٹی جان بوجھ عارضی ملازمین کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنا رہی ہے ۔اس بیچ ایس ڈی ایم ڈورو و چیف ایگزیکیٹو آفیسر کی یقین دہانی کے بعد ملازمین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔