تازہ ترین

ڈی جی پی کا سرینگر میں پولیس دربار سے خطاب

 سرینگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس( ڈی جی پی) کے راجندرا کمار نے جموں وکشمیر پولیس کو عوامی خدمت میں اپنی پیشہ وارانہ قابلیت کو بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ریاستی عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ ڈی جی پی آج یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائین میں پولیس دربار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ریاست میں امن و قانون کو بنائے رکھنے اور لوگوں کے ساتھ روابط کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی۔ جوانوں اور افسروں کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے مشکل حالات میں بھی ریاست میں امن و قانون کو بنائے رکھنے میں نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب پولیس اور دیگر حفاظتی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کانتیجہ ہے کہ ریاست کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں کی غیر یقینی

عوامی اتحاد پارٹی کا احتجاجی مارچ ،انجینئر رشید گرفتار

 سرینگر//بشری حقوق کے عالمی دن پرایم ایل ائے انجینئر رشید کی سربراہی میں عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنوں نے جواہر نگر سے احتجاجی جلوس نکالااور ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے دفتر کی جانب پیش قدمی کی تاہم پولیس نے جلوس کو راجباغ میں روک لیا اور انجینئر رشید کو حراست میں لے لیا تاہم جواہر نگر سے راجباغ تک احتجاجی مارچ کے دوران انجینئر رشید پولیس کے ساتھ لقا چھپی کھیلتے رہے جبکہ مارچ کے دوران سیاہ جھنڈوں کے ساتھ جوڑے گئے سفید غباروں کو ہوا میں چھوڑ دیا گیا ۔ اس انوکھے احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے پولیس اسٹیشن راجباغ کے ساتھ ساتھ پولیس تھانہ صدر اور شیر گڈھی سے بھی پولیس طلب کی گئی تھی ۔مجوزہ احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے سنیچر کی صبح سے ہی جواہر نگر میں میونسپل پارک کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود رائے شماری کے حق میں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے نعر

تحریک خواتین کشمیر کا بھی پریس کالونی میں احتجاج

 سرینگر// کشمےر تحرےک خواتےن کی سر براہ زمرودہ حبےب کی قےادت مےں انسانی حقوق کے عا لمی دن پر اےک پُر امن خاموش احتجاج کےا گےا۔ احتجاجےوں نے’ انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف پلے کارڈس اپنے ہاتھوں مےں لے رکھے تھے ۔ اس موقعے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے زمردہ حبےب نے کہا کہ اس وقت جبکہ دنےا مےں انسانی حقوق کی پاسداری کو ےقےنی اوربنےادی حقوق کو فعال بنانے کی کوشش ہورہی ہے ےہاں کشمےر مےں ہمارے پےدائشی حقوق کی نہ صرف پامالی ہورہی ہے بلکہ اُنہےں پاﺅں تلے روندا جا رہاہے۔ان کا کہناتھا کہ فرضی تصادم مےں معصوم لوگوں کا قتل عام ، زےر حراست ہلاکتےں،بلا جواز قےد،عصمت رےزی،لوٹ مار،تاوان ،ظلم و تشددبرابر جاری ہے،بلا جواز گرفتارےوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہےں لےتا ہے جبکہ پی اےس اے کے تحت سےنکڑوں نوجوانوں کو پابند سلاسل کےا گےا اور کےاجا رہا ہے،نیز سرگرمےوں پر مکمل قدغن لگاےا گےا ہے ۔انہوں نے

عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریاں جاری

  سرینگر//پیغمبر آخر زماں اور محسن انسانےت حضرت محمدمصطفیٰ کی ولادت باسعادت کے سلسلے مےں شہر ودیہات مےںتیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے مےں آ ج ےعنی اتوار کو سب سے بڑی شب خوانی تقرےب آثار شرےف درگاہ حضرت بل مےں منعقد ہورہی ہے جہاںکڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجود ہزاروں کی تعداد مےں عقیدتمند اتوار اور سو موار کی درمےانی شب خوانی کرکے موئے مقدس کے دےدار سے فےضےاب ہونگے جبکہ وادی کے دےگر مقامات پر بھی درگاہوں، خانقاہوں اور مساجد و عبادت گاہوں مےں درود و اذکار کے ساتھ ساتھ روح پروراجتماعات اور کی محفلےں آراستہ ہو نگےں۔اس دوران علمائدین محسن انسانیت کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے تئیں آپ کے پیغامات اورتعلیمات کوقرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کریںگے۔ادھر شہر سرےنگر اور قصبوں مےںہر طرف سبز جھنڈے اور بینر آویزاں ہےںجبکہ گاڑےوں پر بھی سبز پرچم لہرا رہے ہیں۔واضح ر ہے ےہ

روٹ پلان جاری

 سرینگر//عید میلاد النبیﷺ اور جمعتہ الوداع کے موقعہ پر ٹریفک پولیس نے سرینگر میں ٹریفک پلان مرتب کرتے ہوئے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی والے ڈرائیوروں کےخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔سٹی ٹریفک چیف فیاض احمد لون نے کہا کہ شہر میں3کرینوں کو دستیاب رکھا گیا ہے تاکہ ممنوع جگہوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی پاداش میں ان گاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جائے۔ ٹریفک پولیس نے پیر اور منگل کے علاوہ جمعتہ الوداع کو عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں شہر میں داخل ہونی والی گاڑیوں کے لئے باضابطہ طور پر روٹ پلان کو منظر عام پر لایا ہے تاکہ عقیدتمندوں کے علاوہ عام شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک جام سے بچا جاسکے۔ایس پی ٹریفک سٹی فیاض احمد لون نے ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹر سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اس روٹ پلان سے متعلق مکمل جانکاری فرہم کی۔

الطاف بخاری کاترقیاتی کاموں کاجائزہ

 سرینگر//ایم ایل اے امیرا کدل الطاف احمد بخاری نے سیکریٹری ٹورازم فاروق احمد شاہ اورڈائریکٹر پھولبانی کے ہمراہ ایس کے پارک ،پرتاپ پارک اور پولو گرائونڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ممبر موصوف نے پولوگرائونڈ کی تجدید کاری کے لئے جامع پروجیکٹ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔انہیں بتایا گیا کہ ریذیڈنسی روڈ کے متصل دو کنال اراضی کو عام لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ کے طور ترقی دی جائے گی ۔اس کے علاوہ ڈہلیا پھولوں کے پچاس کنال باغ پر کام جاری ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ شیر کشمیر پارک کو جاذب نظر بنانے پر بھی کام شدومد سے جاری ہے ۔بعد میں سیکریٹری نے نہروپارک سرینگر میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔  

سرینگر میں انتخابی فہرستوں کا جائزہ لیا گیا

 سرینگر//ضلع چناو آفیسر )ڈپٹی کمشنر(سرینگر نے سنیچر کو ضلع سرینگر کے چنائو رجسٹریشن افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران جاری فوٹو فہرستوں کے سپیشل سمری رویژن اور اس سلسلے میں 20نومبر 2016کو عوام کے لئے جانکاری کیمپوں کے انعقاد ،ان کیمپوں میں عوام کی شمولیت ،نئے مستحق رائے دہندگان کے اندراج اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا۔  

نگینہ کے عالمی ادب نمبر سمیت کئی کتابوں کی رسم رونمائی

  سرینگر// سرینگر میں ایک پروقار ادبی نشست کے دوران نگینہ انٹرنیشنل کے ’’عالمی ادب نمبر 2016‘‘ اور وحشی سعید کی تازہ تصانیف ’’آسمان میری مٹھی میں،ماضی اورحال (جلد سوئم)‘‘ افسانوی مجموعات اور جاوید انور کی فکر انگیزاور تجزیاتی مضامین پر مشتمل کتاب ’’وحشی سعید اپنی مثبت وحشتوں کے آئینے میں‘‘  اور’’ بیسویں صدی افسانہ نمبر2016 کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔موصولہ بیان کے مطابق موجودہ نامساعد حالات کی وجہ سے اردو مشاعرے اور دیگر ادبی سرگرمیوں کو سمیٹتے ہوئے اس مختصر سی ادبی نشست میں باہر سے صرف مدیر تحریک ادب بنارس جاوید انور اور مدیر تحریر نو ظہیر انصاری ممبئی ہی شریک ہوسکے۔ تقریب کی صدارت جسٹس (ر) بشیر احمد کرمانی نے انجام دی جبکہ غلام نبی خیالؔ، پروفیسر محمد زماں آزردہ، فاروق نازکی، رخسانہ جبین

حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے عرس پرسہولیات بہم رکھنے پر زور

 بارہمولہ//حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ  کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف محکموں کے آفیسروں کے علاوہ مخدوم ٹرسٹ کے چیئرمین بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مخدوم ٹرسٹ کے وفد کو بتایا کہ 26نومبر2016 کو تجر شریف سوپور کے خانقاہ عالیہ میں روح پرور تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس سلسلے میں وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آستانہ عالیہ کے اردگرد سڑکوں کی مرمت ،روشنی کا انتظام،صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کا خاص انتظام کرنے کی اپیل کی۔  

شہر کے جنگلات کا فروغ لازمی: لال سنگھ

 سرینگر //زبرون پہاڑیوں کے تقریباً 10 کلو میٹر علاقے کا پیدل دورہ کرتے ہوئے جنگلات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت شہر کے جنگلات کو فروغ دینے کی وعدہ بند ہے اور گرمائی دارالخلافہ میں پیڑوں کو لگانے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔ وزیر نے افسروں سے کہا کہ سرینگر کے جنگلات کو ترقی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سرینگر میں زبرون پہاڑی ، کوہ ماران اور شنکر اچاریہ پہاڑیوں پر جنگلوں کو ترقی دے گا جس سے اس تاریخی شہر کو نئی زندگی ملے گی ۔ انہوں نے کہا’’ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ماحول دوست سیاحوں کو وادی کی جانب راغب کرنا ہے ‘‘۔ اس موقعہ پر لال سنگھ نے کہا کہ حکومت ان جنگلوں میں 15 لاکھ پودے لگائے گی ۔ 

یتیم فائونڈیشن نے ایمبولنس گاڑی عوام کے نام وقف کی

سرینگر //جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کولگام نے بیت الہلال چولگام کولگام کو ایک ایمبولنس گاڑی فراہم کی اس سلسلے میں وہاں ایک عظیم و شان تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کے چیئرمین منیراحمد ڈار نے عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہچانے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کو فائونڈیشن کا ساتھ دینے کے لئے اظہار تشکر کیا ۔ تقریب پر مہمان خصوصی اسلامی اسکالر اور عالم دین شیخ محمد حسن نے جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کے کام کو سہراتے ہوئے لوگوں کو خدمت خلق کے میدان میں آگے آنے کی تاکید کی۔  

فوٹو جرنلسٹ ڈار یاسین ایواڈ سے سرفراز

سرینگر //وادی سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ ڈار یاسین ،جو بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے لئے کام کررہے ہیں ،کوAtlanta Photojournalism Seminar awardسے نوازا گیا ہے ۔ انہیںپہلی پورہ شوپیان میں ہوئی ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے ایک جنگجو کے نماز جنازہ کی تصویر کیلئے یہ ایوارڈدیا گیا ہے ۔ڈار یاسین نے گذشتہ کئی سال کے دوران متعدد انعامات جیت لئے ہیں۔ وادی کے صحافتی حلقوں نے ڈار یاسین کو ایوارڈ دئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔    

ہندنیپال سرحد ، کشمیری میاں بیوی سمیت 4 گرفتار

بہرائچ//اترپردیش کے بہرائچ رپیڈیہا علاقے میں سرحدی سلامتی فورس (ایس ایس بی) کے جوانوں نے ہندستان میں دراندازی کے وقت میاں بیوی سمیت دو کشمیریوں کو گرفتار کیا ۔ تلاشی لینے کیلئے آنے جانے والوں میں سے پاکستان میں رہ رہے میاں بیوی اور دو دوسرے لوگوں کو پکڑ لیا گیا۔ پکڑے گئے چاروں افراد کے پاس سے کچھ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اسلام آباد سے کھٹمنڈو گئے اور پھر وہاں سے ہندوستان میںداخل ہونا چاہتے تھے۔پولیس سپرانٹنڈنٹ نے بتایا کہ آصف حسین لون نامی ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے ۔وہ سوپور بارہمولہ کا رہنے والا ہے ۔ لیکن دو سال پہلے پاکستان جاکر بس گیا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران آصف نے بتایا کہ تقریباً 15 دن پہلے وہ اپنی بیوی مریم اور کچھ دوسرے افراد کے ساتھ کھٹمنڈو گیا اور پھر وہاں سے رپیڈیھا بارڈر کے راستے ہندستان میں دراندازی کی فراق میں تھا۔ ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے پر ایس

سرحدی کشیدگی

 کپوارہ//سرحدوں پر گولہ باری کے نتیجے میں جہاں عام لوگ خوف محسوس کر رہے ہیں وہیں سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل اور کیرن علاقوں میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شامل طلبہ نے بورڈ حکام سے امتحانی سینٹر کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مژھل اور کیرن میں رہائش پذیر لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں رواں احتجاجی لہر کے دوران اگرچہ تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہوئے تاہم کیرن اور مژھل میں تعلیمی نظام خوش اسلوبی سے جاری رہا لیکن گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران ان علاقوں میں کئی مرتبہ ہندو پاک افواج کے درمیان زبردست گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگ خوف محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل اس قدر گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں نصف درجن مکانوں کو نقصان پہنچا اور کیرن کا پورا علاقہ خطرے کے زد میں ہے۔کئی طلبہ اور ان کے والدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک طرف یہاں گولہ

ساگر کی انتظامیہ سے سہولیات میسر رکھنے کی اپیل

 سرینگر//عرس مبارک حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے سلسلے میں زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے خاطر خواہ اور مناسب انتظامات رکھنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ مقامی ایم ایل اے علی محمد ساگرکی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بجلی، وارٹر ورکس، میونسپلٹی، پی ایچ ای، آر اینڈ بی ،ہیلتھ اور فوڈ دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ زیارت مخدوم صاحب کی مقامی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔علی محمد ساگر نے افسران سے تاکید کی کہ وہ ایام عرس کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات کریں تاکہ عقیدت مندوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔واضح رہے کہ ایام عرس سنیچر وار 11صفر بمطابق 12نومبر سے شروع ہورہے ہیں۔انہوں نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ کلاش پورہ، اہم شریف بانڈی پورہ،کپرن ، کھاگ اور دیگر زیارت گاہوں پربھی بہترسہولیات بہم رکھیں۔  

لبریشن فرنٹ کاشارق بخشی کو برسی پر خراج عقیدت

 سرینگر// لبریشن فرنٹ نے معروف عسکریت پسند شارق احمد بخشی کی برسی پرانہیںشاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔معلوم رہے کہ مرحوم فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی کے برادر اصغرتھے۔موصولہ بیان کے مطابق فرنٹ کے قائدین نے بدھ کو مزار شہداء برزلہ جاکر موصوف کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شارق احمد بخشی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک حریت پسند گھرانے کے چشم و چراغ تھے اور حریت پسندی انہیں ورثے میں ملی تھی۔اس دوران لبریشن فرنٹ نے وادی میں جاری جبر و زیادتیوں ، گرفتاریوں اور شبانہ چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے فرنٹ کے ضلع بارہمولہ کے آرگنائزر مولوی ریاض احمد اور محمد عمران گنائی کو باہمولہ سب جیل سے کوٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی کاروائی کی  مذمت کی ہے۔  

لائوڈا کی انہدامی کارروائی

سرینگر//غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیلوپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) نے ایک تازہ انہدامی کاروائی کے دوران گذشتہ روز ہار ون اور شالیمار میں 4ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ نے ہارون اور فرنڈس کالونی شالیمار میں محمد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا۔دریں اثناء محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف انہدامی مہم کو مستقبل میں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے تمام لوڈ کیئریر اور ٹپر مالکان کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ ممنوعہ علاقوں میں تعمیراتی میٹریل پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔  

مرکزی جامع مسجد مقفل کرنا مذہبی معاملات میں مداخلت:میرواعظ

 سرینگر// حریت (ع)چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے گزشتہ چار مہینوں سے متواتر 17ویںجمعہ المبارک کو بھی کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں مسلمانان کشمیر نماز جمعہ اور منصبی فریضہ ادا نہ کرنے دینے کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کے اس طرز عمل کی بھر پور مذمت کی ۔ میرواعظ نے کہا کہ اگر چہ مرکزی جامع مسجد کو مسلسل سرکاری فورسز کے محاصرے میں رکھ کر اسے سیل کردینے اور عوام کو نماز جمعہ ادا نہ کردینے کے خلاف گزشتہ جمعہ کو پورے جموں کشمیر میں عوام ،ائمہ ، خطبا، اور علماء نے زبردست احتجاج کیا لیکن اس کے باوجود حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی اور وہ حسب سابق اپنی آمرانہ پالیسیوں پر بضد اور قائم ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ مقامی حکمران اہلیان کشمیر کو قتل و غارت ،ماردھاڑ اور جسمانی طور انہیں زخمی اور ناکارہ بنانے ، بینائیوں سے محروم کرکے طرح طرح

نماز جمعہ پر پابندی دینی مداخلت : ملک

 سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ چار ماہ سے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر مکمل پابندی، سیاسی کاوشوں پر عائد پابندی، ہزاروں معصوم طلباء ، جوانوں، مزاحمتی اراکین اور بچوں کی گرفتاریاں، کشمیری وادی کے اطراف و اکناف میں جاری جبر و تشدد اور تباہی پھیلانے کی فورسز اور پولیس کاروائیاں،شبانہ چھاپے، لوگوں کی بلا تخصیص مار پیٹ اور ذلیل کرنے کا عمل اور بارہمولہ جیل میں مقید لوگوں پر حالیہ حملہ وغیرہ جمہوریت پر سیاہ داغ تو ہیں ہی‘ ساتھ ہی ساتھ یہ سب کچھ بھارت نواز کشمیری سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کی منافقانہ سیاست کاری کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔ جامع مسجد سرینگر اور کشمیر کی دیگر بڑی مساجد میں پچھلے چار ماہ سے نماز جمعہ پر عائد پابندیوں کو کشمیری مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں راست مداخلت اور مذہبی ایذا رسانی سے تعبیر کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ بے شرم سی

روزلین چھانہ پورہ میں پانی کی پائیپیں بچھانے پر بے اعتدالیوں کا انکشاف

 سرینگر// چھان پورہ روز لین کالونی(J)کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائدکیا ہے کہ محکمہ قلیل آبادی کو فائدہ پہنچانے کیلئے وسیع آبادی کو پانی سے محروم کر رہا ہے جس کے نتیجے میں وہ سخت پریشان ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اگرچہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ قائم کیا لیکن کوئی بھی سنجیدہ اقدمات نہیں کئے جا رہے ہیں۔چھان پورہ روز لین کالونی(J)کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کے آفس پر آکر بتایا کہ دو سال قبل کالونی (جے) کو پانی فراہم کرنے کیلئے ایک منصوبہ بنایاگیا اور آج اگرچہ اس سکیم کے تحت پانی دینے کی غرص سے پائپ بچھائے جا رہے ہیں تاہم یہ پائپیں جے کالونی سے منتقل کر کے (ایم) کالونی کی طرف بچھائی جا رہی ہیں ۔وفد نے کہا کہ (جے) کالونی میں 40گھرانے آباد ہیں جبکہ (ایم ) کالونی میں 6گھرانے ہیں اور اس طرح وسیع آبادی کو نظر انداز کر کے قیل آبادی کو فائ