تازہ ترین

اُردو افسانہ۔۔۔۔مزاج ومنہاج

مرتب:سلیم سالکؔ صفحات:320 ،قیمت:450 ،سنہ اشاعت:2017  ناشر :ایجوکیشنل پبلیشنگ ہاوس ،دہلی   فکشن، تنقید و تجزیہ سے متعلق شائع ہونے والی کتابوں کے پیش نظر معاصر عہد کواگر ’’فکشن تنقید یا تجزیئے‘‘ کا دور کہا جائے تو شاید بے جانہ ہوگا۔زیر تبصرہ کتاب’’اردو افسانہ ۔مزاج ومنہاج‘‘کے مرتب جناب سلیم سالک ؔہیں۔ کتاب کاا نتساب جموں اینڈ کشمیر فکشن رائٹرس گلڈ کے نام ہے۔ کتاب بنیادی طور پر اُن مذاکروں کا مجموعہ ہے جو اردو افسانہ و افسانہ نگاروں پر تحریرکئے گئے ہیں۔اگر یہ تحریریں مختلف ادوار میں سامنے آئی ہیں لیکن اس کے باوجود ان مضامین میں معنوی ربط اس طور پر موجود ہے کہ یہ سبھی مضامین افسانے سے متعلق ہیں۔ کتاب تیرہ ابواب پر مشتمل ہے۔پہلا باب’’اردو افسانے میں روایت اور تجربے‘‘ پر مشتمل ہے، جس میں مرتب ن