تازہ ترین

در با ر مُو اور عوامی مسائل

 وادیٔ کشمیر میں خراماں خراماں بہا ریں لو ٹ آ ئی ہیں۔اس حیا ت بخش مو سم کی اپنی ہی ایک دلآویزی اوردلکشی ہو تی ہے ۔ہر سُوہریالی کی سحر انگیز فضا ،پھو لو ں اور شگو فو ں کی دیدہ زیب آ را ئش اور طائران خو ش نوا کی چہک ہے ۔یہ سب چیزیں با د بہا ری کو اپنا ہی ا یک منفرد رنگ وآ ہنگ عطا کر تی ہیں۔ مو سم کی ان تابانیو ں سے لطف اندوز ہو نے کے لئے جہا ں رو ایتاً سیا حو ں کی آمد آ مد ہو تی ہے وہاں کاروبارِحکو مت اور نظام سلطنت چلا نے والے بھی وارد ِ کشمیر ہو نے کے لئے جموں سے اپنا رخت ِ سفر با ند ھتے ہیں۔ چنا ں چہ کچھ ہی دن میں دربا ر مو رانی بن ٹھن کے اپنے تما م شاہانہ جا ہ و جلا ل کے ساتھ جمو ں سے ارضِ جنت نظیر کو منتقل ہوا چا ہتی ہے تا کہ ایک ہاتھ جمو ں کی شدیدگر میو ں سے چھٹکا را ملے اور دوسرے ہاتھ کشمیر کے سہانے بہا ر کی آ غو ش میں اگلے چھ ما ہ تک اسے مست و مد ہو ش رہنے کاخو ب مو ق