تازہ ترین

حدود پھلانگنے کی نئی کوشش!

 سرینگر کے پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخاب کے دوران وادی کشمیر میں بھڑک اُٹھی آگ کے شعلے ابھی بجھنے بھی نہیں پا رہے ہیں کہ فہم و فراست سے عاری سیاستدانوں کی جانب سے جلتی پر تیل ڈالنے کے غیرذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اسکو انگیخت کرنے کی دانستہ کوششیں ہو رہی ہیں تو غالباً غلط نہ ہوگا۔ اب کی بار یہ حرکت ریاست کے حکمران اتحاد کے ایک ذمہ دار سینئر وزیرکی جانب سے ہوئی ہے، جو رواں صورتحال کے اعتبار سے نہات ہی غیر ذمہ دارانہ اور تشویشناک  امرہے کیونکہ اگر تخت حکومت پر متمکن لوگ، جنکی بنیادی ذمہ داری عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے، ہی عوام  مخالف سوچ کا کھلم کھلا اظہار کریں، تو صورتحال کا نہایت ہی خوفناک رخ اختیار کرنے کا اندیشہ قوی ہوجاتا ہے۔ ریاست کے وزیر صنعت چندر پرکاش گنگا نے سوشل میڈیا پر گشت کر رہے مختلف ویڈیو کلپوں، جن