تازہ ترین

بٹھنڈی اور گول ہلاکتیں: پس پردہ عزائم تلاش کرنے کی ضرورت

یکے بعد دیگرے رونما ہوئے بٹھنڈی اور گول واقعات، جن میں پُر اسرار طور پر دو عام شہریوں کی ہلاکتیں پیش آئیںجبکہ تین افراد زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں ،نے خطہ جموں کے سنجیدہ فکر شہریوں کو زبردست پریشانی سے دوچار کردیا ہے ۔اگرچہ دونوں ہی واقعات میں پولیس کیس درج ہوئے ہیں اور واقعات کی مجسٹریل تحقیقات کرانے کے احکامات بھی صادر ہوئے ہیں تاہم متاثرین سراپا احتجاج ہیں اور وہ ان واقعات کے پس پردہ عزائم کی نشاندہی کرکے ملوثین کو کیفرکردار تک پہنچانے کی مانگ کررہے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل جموں کے بٹھنڈی علاقے میں ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیاگیا اور پولیس و سیکورٹی فورسز نے جواز یہ پیش کیاکہ مذکورہ نوجوان تیزی رفتاری کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے  سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کی  ط