تازہ ترین

کیاسڑک حادثات ٹالے نہیں جاسکتے؟

   آئے دن یکے بعد دیگرے دلدوز سڑک حا دثا ت پیش آنا ہماری کم نصیبی اور ٹریفک حکام کی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہیں۔  ان دلدوز حادثات پر متاثرہ لوگ کف ِافسوس ملتے ہیں ، غم والم اور ماتم وگریاں کا دھواں ان کے گھروں میں چھا جاتاہے جب کہ اربا ِب ِ اقتدار ماتمی بیانات جاری کرکے اگلے حادثے کی منتظر ر ہ کر انہی کا اعادہ کر تے ہتے ہیں۔ سڑ ک حا دثو ں کے تواتر پرخالی خولی دُ کھ اور افسوس ظاہر کرنا کسی درد کا درماں ہوتاتو روڈایکسڈنٹ کب کے قصہ ٔ پارینہ ہوئے ہوتے۔ اس طرح کے غمنا ک حا دثات کو یہ کہہ کر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ہو نی کو کو ئی نہیںٹا ل سکتا، اس لئے حادثات کو قسمت کا لکھا سمجھ کر ٹھنڈے پیٹوں برداشت کر ئیے ۔ امر واقع یہ ہے کہ روز روز کے سڑ ک حا دثا ت اس با ت کا تقا ضا کر تے ہیں کہ متعلقہ حکام فی الفور یہ جا ننے کی بھر پو ر کو شش کر یں کہ ا ول ان دلخراش سانحات می