تازہ ترین

نقص زدہ ٹرانسفامر میں اضافی کرنٹ آنے سے درزی لقمہ اجل

  بانہال // جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر واقع رامسو میں ایک بجلی ٹرانسفارمرمیں گیارہ سو وولٹ کا کرنٹ آنے کی وجہ سے گذشتہ روز ایک درزی پیشہ شخص زخمی اور جھلس کر بال بال بچ گیا ہے۔ بانہال میں زیر علاج ٹیلر ماسٹر محمد امتیاز وانی ساکنہ بنکوٹ بانہال حال رامسو کو ڈاکٹروں نے مزید چیک اپ اور ٹیسٹ وغیرہ کیلئے سرینگر کے ہسپتال جانے کا مشورہ دیا ہے۔ رامسو قصبہ میں نصب ٹرانسفارمر میں بار بار فالٹ آنے کی وجہ سے ماضی میں بھی بجلی پر چلنے والی کئی آلات کو گیارہ سو کلوواٹ کے کرنٹ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ۔  رامسو کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ رامسو میں شاہراہ کے نزدیک 250 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو پچھلے چھ مہینے کے دوران چار بار فالٹ کی وجہ سے جل گیا ہے اور محکمہ کے لوگ مسلسل غائب ہیں اور کام کی ذمہ داری ناتجربہ کار ایک لائین مین کو سونپ رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے

امر ناتھ یاترا بحال،بانہال میں وقفے وقفے کا ٹریفک جام

  بانہال //  جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر سوموار کے روز امرناتھ یاترا میں شامل گاڑیوں اور اپنی طور کشمیر آنے والے یاتریوں اور سیاحوں سمیت گاڑیوں کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ یاترا اور سیاحوں سے لدی گاڑیوں کو پچھلے تین روز سے ٹنل سے اِس پار بانہال اور رام بن میں کئی مقامات اور لنگروں پر روک دیا گیا تھا۔ پیر کے روزہر طرح کے ٹریفک کو بغیر کسی انتظامی بندش کے وادی کی طرف جانے کی اجازت تھی،جسکی وجہ سے بانہال قصبہ کے دونوںا طراف دو طرفہ ٹریفک کے بھاری رش کی وجہ سے وقفے وقفے سے ٹریفک جام رہا جو مسلسل کئی گھنٹوں تک چلتا رہا۔ شام چھ بجے بعد جام پر قابو پایا گیا اور ٹریفک معمول کی طرح چلنے لگا۔   

۔20مسافروں سے لدی ٹاٹا سومو ضبط، ڈرائیور گرفتار

  بانہال //  بانہال اور اس کے اطراف میں پْر خطر رابطہ سڑکوں پر مسافر گاڑیوں میں اور لوڈنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بانہال پولیس نے ایسی ایک گاڑی کو ضبط کیا ہے جو بیس مسافروں کو لیکر جا رہی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بانہال میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعہ کے تحت کیس درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی کی قیادت میں بانہال پولیس نے قصبہ کے ہولن علاقے میں بانہال سے چاپناڑی کی طرف جانے والی ایک ٹاٹا سومو نمبر JK- 14B/5068 کو روک لیا ،جس میں بیس افراد سوار تھے ، مسافروں میں سکول جانے والے بچے سومو کی چھت پر چڑھے ہوئے تھے۔ پولیس نے گاڑی کو ضبط کرکے پولیس تھانہ بانہال پہنچایا جہاں اس کی ضبطی عمل میں لائی گئی اور ایک معاملہ زیر نمبر 112 زیر دفعہ 336 رنبیر پینل کوڈ درج کرکے ڈرائیور جوگیندر سنگھ ولد درشن سنگھ ساکنہ چاپناڑی بانہال کو گرفتار

سمرن دیپ نے بطورڈی سی ڈ وڈہ اپنا عہدہ سنبھال لیا

ڈوڈہ //سمرن دیپ سنگھ نے پیر کے روز بطور ڈی سی ڈوڈہ کاعہدہ سنبھال لیا ۔ اس سلسلہ میں بھوانی رکوال کے اعزاز میں ایک الوداعیہ منعقد کیا گیا ، جس میں نئے ضلع تررقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ ، اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، ایس ایس پی محمد شبیر، اے ڈی سی پون کمار پریہار،اے سی آر طارق حُسین نائیک، ایس ڈی ائیمز و ضلع کے دیگر افسراں و اہلکار موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بھوانی رکوال نے ضلع افسراں کی جانب سے انکے دوران تعیناتی تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔ نو تعینات ڈی سی نے تبدیل کئے گئے ڈی سی کو نیک خواہشات پیش کیں اور ضلع افسراں و اہلکاورں کی جانب سے بھی اسی قسم کے تعاون کی توقع کا اظہار کیا۔  

پونی میں مقامی لوگوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

 ریاسی //ضلع کے پونی علاقہ میں ایک مقامی لڑکے ساتھ پولیس کے ناشائستہ سلوک کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے مین بازار پونی میں ایک ناکہ لگایا تھا اور کئی گاڑیوں کا چالان بھی کیا تھا ۔ایک مقامی دوکاندار نے بعض دوکانداروں کے ساتھ جاکر پولیس کو بازار میں ناکہ نہ لگانے کیلئے کہا کیونکہ انہیں اپنے دوکانوں سے کئی مرتبہ مال لانے کے لئے اسٹوروں میں جانا پڑتا ہے۔اس پر دونوں اطراف جھگڑہ ہوا،جس کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور ریاسی ۔شیو کھوڑی سڑک کو تقریباً تین گھنٹوں تک مسدود رکھا ، جس کی وجہ سے شو کھوڑی جانے والے یاتریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں ایس ایس پی ریاسی جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو سمجھابجھا کر معاملہ کی تحقیقات ک

رام بن میں ویکسین پر ورکشاپ کا اہتمام

 رام بن // ضلع کے عملہ کو کھسرا اور روبیلا (Measles and Rubella)کے صحیح ٹیکہ کاری کے سلسلہ میں تربیت فراہم کرنے کیلئے عالمی صحت تنظیم کے نیشنل پبلک ہیلتھ سرویلائنس پروجیکٹ جموں نے ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفئیر ،میٹرنٹی چائیلڈ ہیلتھ اینڈ ایمو نائزیشن کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیاگیا۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل افسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے تربیت حاصل کرنے والوں کو ویکسین کے طریقہ کار کو صحیح طریقہ سے سیکھنے کی تلقین کی، تاکہ ضلع میں ایم آر ویکسین پروگرام کامیاب رہے۔ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر محمد اقبال بٹ نے بھی  شرکت کرنے والوں سے خطاب کیا۔ریسورس پرسن ڈاکٹر رویندر پال سنگھ اور ڈاکٹر اکشے کمار نے عملہ کو پائور پوائنٹ پرینزینٹیشن سے تربیت فراہم کی۔ورکشاپ کے دوران دو نشستیں منعقد کی گئیں،جس میں گول ،بانہال، بٹوت اور اکھڑال کے بی ایم اوز ،ڈاکٹر بہیر احمد

سماجی کارکُن کا کاہرا ، ٹانٹا اور بھٹیاس علاقوں کا دورہ

  کشتواڑ// ضلع کے ایک سماجی کارکُن پیارے لال شرما نے کاہرا ، بھٹیاس،ٹانٹا، فگسو،جنگل واڑ، باڈنو، ٹپری اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جس دوران اُنہوں نے لوگوں کی مشکلات غور سے سنیں۔ لوگوںنے شکایت کی کہ آج تک جنتے بھی ممبران اسمبلی آئے اُن سب نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اور کھبی بھی عام لوگوں کے مسائل کی طرف دھیان نہیں دیا جس کے نتیجے میں لوگوں کی آواز ہمیشہ صدا بہ صحرا ثابت ہوئی ۔ لوگوں نے اس موقعے پر کہاکہ ہم پُر امید ہے کہ ہمارے خواب اب پورے ہونگے اور پیارے لال شرما لوگوں کے مسائل غور سے سننے کے بعد اُن کا سدبا ب کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائینگے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ غریب طبقے سے وابستہ لوگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے اور ہمیشہ ہی جانبدارانہ رول اپنا کر اپنوں کیلئے کام کیا گیا۔ لوگوں نے اس موقعے پر پیارے لال شرما کو بتایا کہ اب وقت بدل گیا ہے  ۔ شرما نے اس موقعے پر کہاکہ می

مزید خبرں

کشتواڑ میں پانی کی قلت   لوگ خفا، فوری سپلائی بحال کرنے کی اپیل  اے آئی بٹ   کشتواڑ//کشتواڑ کے لنک روڈ، مڑواہ کالونی او ر گوریاں علاقواں میں گُذشتہ کئی ہفتوں سے لوگوں کو پانی کی سخت قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ محکمہ صحت عامہ خراب ہوئی واٹر سپلائی لائن کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نیو لنک روڈ کے عوام نے کہا کہ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود حُکام پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نیو مڑواہ کالونی اور گوریاں کے مکینوں نے بھی پانی کی قلت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔علاقہ کے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ہمیں دوسرے علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے کیونکہ محکمہ صحت عامہ علاقہ میں گُذشتہ کئی دنوں سے پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حُکام کا ہمیں چوبیس گھنٹے پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی جھوٹ ثابت ہوئی ہے۔یہاں تک کہ ہمیں و

مزید خبرں

کشتواڑ میں پانی کی قلت   لوگ خفا، فوری سپلائی بحال کرنے کی اپیل  اے آئی بٹ   کشتواڑ//کشتواڑ کے لنک روڈ، مڑواہ کالونی او ر گوریاں علاقواں میں گُذشتہ کئی ہفتوں سے لوگوں کو پانی کی سخت قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ محکمہ صحت عامہ خراب ہوئی واٹر سپلائی لائن کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نیو لنک روڈ کے عوام نے کہا کہ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود حُکام پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نیو مڑواہ کالونی اور گوریاں کے مکینوں نے بھی پانی کی قلت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔علاقہ کے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ہمیں دوسرے علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے کیونکہ محکمہ صحت عامہ علاقہ میں گُذشتہ کئی دنوں سے پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حُکام کا ہمیں چوبیس گھنٹے پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی جھوٹ ثابت ہوئی ہے۔یہاں تک کہ ہمیں و