تازہ ترین

۔8سال کے بعد پھرکھسکابٹ پورہ

 گول// آٹھ سال کے بعد پھر رام بن کے علاقہ داڑم کا بٹ پورہ علاقہ کھسکنے لگا جس وجہ سے اوپر کی آبادی میں کافی خوف پیدا ہوا ہے اور کئی نئی رہائش کو بھی اب خطرہ لا حق ہے ۔ یاد رہے۱گست2010میں داڑم کا بٹ پوراہ علاقہ کھسک گیا تھا جس وجہ سے یہاں پر پچاس رہائشی مکانات ، ایک پنجگانہ مسجد ، ایک پرائمری سکول بھی زمین بوس ہو گئے تھے اور اس دوران باغات ، فصلیں بھی تباہ ہو گئی تھی اور انتظامیہ نے متاثرین کے لئے فوری طور پر امداد کے اقدامات بھی اُٹھائے تھے۔ یہاں پر جن لوگوں کے رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے اُن کو داڑم اور گگر سولہ میں نئی رہائشی کالونیوں کے لئے اراضی بھی فراہم کی تھی اور کچھ لوگ یہاں سے ہجرت کر گئے تھے اور وہ لوگ نئی رہائشی کالونیوں میں رہائش پذیر تھے ۔ گزشتہ کئی روز سے لگا تار بارشوں کی وجہ سے جہاں گول و ملحقہ میں کافی نقصان ہوا ہے وہیں داڑم بٹ پورہ پھر سے کھسکنے لگ

چسانہ حادثے میں16زخمی،3ضلع ہسپتال منتقل

  ریاسی //مہور سب ڈویژن میں کندر دھان چسانہ کے قریب ایک سڑک حادثہ میں16 ۔افراد کے زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق میٹا ڈار زیر رجسٹریشن نمبرJk 20-6921جو کہ بدھل سے چسانہ کی جانب آرہی تھی کو مُخالف سمت سے آرہی ایک میٹا ڈار زیر رجسٹریشن نمبر JK 02W-8912 کے ساتھ ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں 16 ۔افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایس ایچ او چسانہ علی عمران کے مطابق زخمیوں میں سے دو ڈرائیوروں اور ایک خاتوں مسافر کو بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے،  زخمیوں کی پہچان آشا دیوی زوجہ کمل کمار ساکنہ ٹُلی عمر 28سال، محمد شریف ولد غلام قادر ساکنہ گببر عمر 48سال، اور طارق حُسین ولد محمد شفیع ساکنہ دندوٹ عمر 28سال کے بطور کی گئی ہے۔دیگر  13زخمیوں کو .پی ایچ سی بدھل محالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا ۔ تمام زخمی خطرے سے باہر بیان کئے جا رہے ہیں، جن کی پہچان محمد ظفر ولد محمد امین سا

انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی کولگام ہلاکتوں کیخلاف ہڑتال کی کال

بھدرواہ //جنوبی کشمیر کے کلگام میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہفتہ کے روز کی گئی ہلاکتوں پر انجمنء اسلامیہ بھدرواہ نے اتوار کے روز مکمل بند کی کال دی ہے۔ایک پریس بیان میں انجمن کے صدر پرویز احمد شیخ نے معصوم شہریوں کی ہلاکت کو بہت ہی خطر ناک قرار دیا ہے۔اے آئی بی نے مزاحمتی قیادت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے بند کی کال دی ہے۔شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اے آئی بی کے صدر نے کلگام ہلاکتوں کو وادی میں حالیہ مہینوں میں ایک بد ترین خون خرابہ کا دن قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت ہند کے لئے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی کرنا ایک معمول بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید ایسی کاروائیوںسے ہی وہ ناگپور کے آر ایس ایس مالکوں کی اچھی کتابوں میں رہیں گے۔انہوں نے کا کہ وہ اس مدعے پر مزاحمتی قیادت کیساتھ ہیںاور ہمارا واضع اشارہ بھارت سرکار کے لئے ہے کہ ہم کشمیری کے مفاد میں ہیں اور ات

۔14ویں غفران کرکٹ چمپئن شپ

  ڈوڈہ//14ویں غفران کرکٹ چمپئن شپ کے سنیچر وار کے میچوں میں ڈوڈہ  وارئیرزنے ماڈرن کرکٹ کلب پونے کو اور ابابیل ڈوڈہ نے سُپر جوائنٹ طرون کو شکست دی۔ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈوڈہ وارئیرز نے14.1آوروں میں104رنز بنائے جس میں وکٹ کیپر نعیم ملک نے21گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے 29، اجے سنگھ نے 16اور ونے کمار نے15رنز بنائے۔پونے کی طرف سے آشیش نے17رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کی جبکہ آجنکے شندے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اپنی پاری کی شروعات کرتے ہوئے پونے وارئیزر نے 19.4آوروں میں صرف101رنز بنا پائی جس میں میر گوکھلے  نے30رنز اور آشش نے 12رنز بنائے۔ ڈوڈہ کی طرف سے  پنکج شرما نے 3 ، ونے کمار نے3 اور  عاقب حیسن نے2وکٹیں  حاصل کی۔ادھر دوسرامیچ  سُپر جوائینٹ طرون اور یوتھ  ابابیل  ڈوڈہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15ا

سنگلدان میں طبی کیمپ کا اہتمام

  رام بن // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع رام بن کے سنگلدان علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ فوجی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے پر مشتمل طبی ٹیم نے دور دراز علاقہ کے لوگوں کی طبی پریشانیوں کاازالہ کیا۔ کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کیمپ میں  693 مریضوں کا علاج و معالجہ فراہم کیا گیا ۔    

سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار زخمی

  رام بن //قصبہ میں جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر باولی بازار میں رگھو ناتھ مندر کے پاس مخالف سمت سے آرہی ایک تویرا ٹیکسی زیر نمبر  JK01S-6039 نے ایک موٹر سائیکل کو ٹرک ماری ،جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا ہے۔ زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور ضلع ہسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کیا گیا ہے۔ زخمی شخض کی پہچان آزاد علی عمر 22سال ولد سکھی محمد ساکنہ باتھن ،رام بن کے طور کی گئی ہے۔ روم بن پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔  

پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے کیلئے کشتواڑ کے نوجوان نئی دہلی روانہ

 کشتواڑ// آرمی نے نیشنل رورل لائیو لی ہُڈمشن (حمایت سکیم) کے تحت ضلع کشتواڑ کے قصبہ کشتواڑ اور ٹھاٹھری کے بیروز گار نوجوانوں کے لئے میڈیکل شعبہ میں کشتواڑ میں 30جون اور ٹھاٹھری میں یکم جولائی کو کونسلنگ کا اہتمام کیا ۔کونسلنگ این آر ایل ایم کے نمائندوں کی جانب سے منعقد کی گئی،جسکا مقصد نوجوانوں کو ہیتلھ کئیر بطور اپناکئیر ئیر اپنانے کی جانب راغب کرنا تھا۔کونسلنگ کے بعد  کشتواڑ کے 31 مرد اور ایک خاتون جبکہ ٹھاٹھری خطہ سے  97 مردوں اور ایک خاتون کو اپالو ہسپتال ،نئی دہلی میں انٹرنشپ کے لئے منتخب کیا گیا ۔منتخب   طلاب کو 12مہینوں کی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے کے لئے   07جولائی2018کو نئی دہلی روانہ کیا گیا ۔نوجوانوں نے فوج کی جانب سے انہیں منتخبہ شعبہ میںپیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے پر فوج کا شکریہ ا دا کیا۔  

مزید خبرں

 رام بن میں صحافیوںکا اجلاس منعقد لال سنگھ کے بیان کو برادری کیلئے کھلی دھمکی سے تعبیر کیا ایم ایم پرویز    رام بن //رام بن کے صحافیوں نے بی جے پی ممبر اسمبلی لال سنگھ کی جانب سے مجرمانہ ریمارکس کو صحافی برادری کے لئے ایک کھلی دھمکی سے تعبیر کیا ہے۔ یاد رہے کہ لال سنگھ نے صحافیوں کو خبر دار کیا کہ وہ اپنے طریقہ کار میں سدھار لائیں بصورت دیگر سینئر صحافی مرحوم شجاعت بُخاری کی ہلاکت کی مثال دیتے ہوئے خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہنے کی دھمکی دی۔ضلع کے صحافیوں کی رام بن میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میںزور دیا گیا کہ آزاد میڈیا ،جمہوریت کا ایک اہم جُز ہے اور سرکار کو چاہیے کہ میڈیا کو کام کرنے کے لئے ایک محفوظ ماحول مہیا کرے۔اجلاس میں ایک  ممبر اسمبلی اور سابق کابینہ وزیر  کی جانب سے میڈیا کو دھمکی دینے پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور کا کہ ا یس