تازہ ترین

بارشوں نے کھولی محکمہ تعمیرات عامہ کی پول

          گول//کئی روز سے لگا تار بارشوں کی وجہ سے پورے سب ڈویژن گول میں جہاں لوگوں کے رہائشی مکانات ، پلوں اور سڑکوں کو کافی نقصان ہوا ہے وہیں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے نئی تعمیر بھی ہفتوں میں ڈھیر ہوئی اور سڑکوں کی نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے کئی جگہوں پر لوگوں کے رہائشی مکانات اور زرعی اراضی میں پانی نے کافی نقصان کیا ہے ۔ گول سلبلہ روڈ پر بس اسٹینڈ سے صرف پچاس میٹر دورایک ڈنگا جو کئی مرتبہ دیا گیا پھر سے ڈھیر ہو گیا جہاں پر آج ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا جبکہ اس سے قبل بھی یہاں پر ایک گاڑی سو میٹر دور نیچے گئی تا ہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ یہاں پر ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ پر محکمہ تعمیرات عامہ نے اس ڈنگے میں لاکھوں روپے نکالے اور اسے تین بار تعمیر کیا لیکن ہر بار ڈھیر ہوتا ہے جس میں ناقص میٹریل کا استعمال ہوتا ہے ج

پی ڈی پی بی جے پی کادو ر اقتدار سیاہ ترین دور : شاہین

 بانہال //محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط سرکار کو جموں و کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دور قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ضلع رام بن کے صدرسجاد شاہین نے کہا ہے کہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط سرکار نے ساڑھے تین سال کے دوران ریاست کو پریشانیوں کے سوا کُچھ نہیں دیا اور کہا ہے کہ ان دونوں پارٹیوں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں لوگوں نے اپنے آپ کو پریشان محسوس کیا کیونکہ یہ سرکار عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔نیشنل کانفرنس کے لیڈر اپنی ماہانہ میٹنگ میں بلاک اُکھڑال کے پوگل پرستان میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مخلوط سرکار کے دور اقتدار کو دھوکہ، بے اطمینانی کو دور قرار دیا اور الزام لگایا کہ ان کے دور میں کہیں بھی کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔اس موقعہ پر پی ڈی پی اور کانگریس کے درجنوں کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں

ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑرام بن کااجلاس

 ڈوڈہ /ڈی آئی جی ڈوڈہ۔ کشتواڑ۔ رام بن رینج رفیق الحسن نے ایس ایس پی رام بن کے ہمراہ نے قومی شاہراہ پر ناشری ٹنل سے جواہر ٹنل تک یاتریوں کی سیکورٹی اور ٹریفک پلان کا جائزہ لیا ،تاکہ یاترا بغیر کسی پریشانی کے احسن طریقہ سے جاری رہے۔ڈی آئی جی نے لنگروں اور یاتریوں کے ٹھہرنے کی جگہوں کا دورہ کرکے شری امر ناتھ یاتریوں سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں جے اینڈ کے پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا ۔ڈی آئی جی نے ایس ایس پی رام بن بیکن کے سپرانٹنڈنگ انجینئر اور محکمہ جیالوجی کے ماہروں کے ساتھ جواہر ٹنل کا بھی دروہ کیا ،جہاں پر بائیں طرف کے ٹیوب (سائوتھ پورٹل) میں ایک چٹان کا حصہ نیچے گر گیا ہے۔انہوں نے متعلقین کو اسکی فوری مرمت کی ہدایت دی تاکہ اس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔انہوں نے انچارج ایس ڈی آر ایف اور باز آباد اکاری ٹیموں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیااور انہیں کسی بھی ناگہ

ڈوڈہ کا اجلاس ،یونٹ تشکیلAISF

 ڈوڈہ/ /آل انڈیا سٹوڈنٹس ڈوڈہ یونٹ کا ایک اجلاس گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں منعقد ہوا ،جس میںکالج کے یونٹ کا اتفاق رائے سے اعلان کیا گیا ۔ضلع کونسل ممبر سریندر پریہار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کمیٹی کی تفصیل د رج ذیل ہے:جنرل سیکرٹری راج کمار پریہار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شقینہ تبسُم اور عادل قیوم ، صدر منہاز بانوخان ، نائب صدر اجیت سنگھ اور افتخار احمد ،پریس سیکرٹری بچن رانا ، جوائنٹ سیکرٹری رشید زرگر، آرگنائزر اشونی کمار، منیجر کیول کمار۔پوری کالج کمیٹی نے کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دینے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ عنقریب ہی پی جی جی سی ڈوڈہ میں انگلش اور اُردو میں کلاسز شروع کئے جائیں گے۔یونٹ نے مزید کہا کہ وہ اس پی جی کالج میں مزید کلاسز شروع کرنے کے لئے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔پوری ٹیم نے کہا کہ وہ ڈوڈہ یونیورسٹی کیمپس کے مطالبے کو لیکر احتجا ج کر رہے ہیں اور اے آ

کشتواڑ میں ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد

 کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریزسنگھ رانا کی قیادت میں ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں آفات سماویہ سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے اہلکاروں کو ناساز گار موسم کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے مشینوں اور افرادی قوت کو تیار رکھنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں مختلف مدعوں پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا جن میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر،مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی،سول ڈیفنس رضاکاروں اور ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس ،ایس ڈی آر ایف اور فائر اقینڈ ایمرجنسی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے تمام اہلکاروں کو قریبی تال و میل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کا موثر مقابلہ کیا جا سکے۔اجلاس میں ضلع بھر میں ماک ڈرل منعقد کرنے

ملاڑ میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام

 کشتواڑ//ملاڑ بیسڈ آرمی کیمپ کی جانب سے اتحاد اور بھائی چاررے کو پھیلانے کیلئیایک قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا۔ علاقے کے مقامی ،کیمونٹی رہنمائوں اور معززین نے میٹنگ میں شرکت کی  اور انہوں نے علاقہ میں اتحاد اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے کہا۔اس دور دراز علاقے میں فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو مقامی لوگوں نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی فوج اس قسم کے سر گرمیاں جاری رکھے گی۔  

بھدرواہ میں بین سکولی سپورٹس ٹورنامنٹ کا اہتمام

 بھدرواہ //گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں 19سال کی عمر سے کم لڑکیوں کے لئے بین سکولی ٹورنامینٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،جس میں مختلف ہائر سیکنڈری سکولوں کی159 طالبات شرکت کر رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں والی بال، کھو کھو ،کبڈی،شطرنج، بیڈ منٹن ،کیرم وغیرہ ہوگا۔ ٹورنامینٹ کا انعقادمحکمہ یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈوڈہ کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا پرنسپل ایچ ایس ایس گرلز بھدرواہ اینی کوتوال نے کیا ۔تمام کھیلوں والی بال، کھو کھو ،کبڈی،شطرنج، بیڈ منٹن ،کیرم کے پہلے راوئنڈ کے میچ افتتاح کے بعد کھیلے گئے جن کا فائنل بدھ وار کو کھیلا جائے گا۔محکمہ یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈوڈہ کے اہلکاروں کو ٹورنامینٹ خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے متعین کیا گیا ہے۔  

کونثرناگ یاترا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

 ریاسی //ضلع کے پیر پنچال پہاڑیوں کے مشکل ترین راستوں سے ہوتے ہوئے 700سے زائد یاتریوں نے کونثر ناگ کی یاترا کی۔ جس کے ساتھ ہی یاتراکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔یاترا شروع ہونے کے موقعہ پر ہی سوچھ بھارت مشن کا مقصد اپنا یا گیا ۔یاترا دو راستوں سے منعقد کی گئی ۔ اصلی روٹ سے یاترا براستہ ساری اور گوری ون سے منعقد ہوئی جبکہ دوسری براستہ باگھو داس اور سید ہٹی سے منعقد کی گئی۔میں روٹ کے یاتریوں نے ساری میں رات کو قیام کیا ۔ یاتتا کو ضلع  ترقیاتی کمشنر ریاسی پرسننا راما سوامی جی نے 6جولائی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ایس ڈی ایم مہور یاسین چودھری(آئی اے ایس) یاترا کے انچارج بنائے گئے تھے اور یاترا کے ساتھ جھیل تک گئے تھے۔پہلی مرتبہ ضلع انتظامیہ نے یاترا کے اہم پڑائو ساری میں پانی کی سپلائی فراہم کی۔واٹر سپلائی کے علاوہ ٹائلٹ کمپلیکس بھی تعمیر کئے گئے تھے ا ور محکمہ دیہی ترقی

مزید خبریں

گائوں گراں محلہ کٹل مدُری میں عوامی اجلاس منعقد ریاسی//ریاسی ضلع کے گائوں گراں محلہ کٹل مدُری جوکہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقعہ ہے ۔یہاں پر مقامی لوگوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں علاقہ کو درپیش مسائل زیر بحث لایا گیا۔ یہاں محلہ کتل مدری گراں مور میں ریلوے نے کام لگایا ہے اس پروجیکٹ کاجتنا بھی ملبہ بجری ریلوے کی جانب سے نکالا جارہا ہے وہ لاپ بجری اور ملبہ گراں موڑ بستیوں کی طرف ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو گراں موڑ ریلوے پروجیکٹ کے نیچے آجائے گا جس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ بار بار ضلع انتظامیہ و ریلوے انتظامیہ سے عوام نے فریادیں کیں لیکن بڑے دُکھ کی بات ہے کہ آج تک انہوں نے اس طرف دھیان نہیں دیا ہے۔دوسری جانب گراں موڑ میں قدیم قبر ستان ہے جس کے اندر ایک نالہ بہتا ہے جہاںپر کوئی پُلی یاپُل نہیں ہے یہ نالہ کچا ہے جس کی وجہ سے پُلی ناہونے سے جانی نقصان