تازہ ترین

باہو فورٹ قدیمی جامع مسجدکی تجدید و مرمت کے کام کا آغاز

 جموں//وزیر مملکت برائے حج و اوقاف سید فاروق احمد اندرابی نے باہو فورٹ قدیمی جامع مسجد کی تجد ید و مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس قدیم مسجد کی تجدید و مرمت کے کام پر تخمیناً 50لاکھ روپے صرف کئے گئے ۔پروجیکٹ میں مسجد شریف کے احاطے میں ایک مدرسہ اور بیت الخلاء بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ریاستی اوقاف نے پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے 10لاکھ روپے کی امدادی رقم واگذار کی ہے ۔ریاست میں اس وقت ریاستی حکومت کی سرپرستی میں اُردو کے وقار کوٹھیس پہنچی جب مسجدہذاکی افتتاحی پلیٹ پر مسجدکانام باہوفورٹ قدیمی مسجدکے بجائے بہوفورٹ لکھاہواتھا۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مسجد کمیٹی کی انتظامیہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرنے کیلئے عوام سے عطیات کی اپیل کر ے گی۔وزیر نے کہا کہ وقف املاک اور جائیداد کے تحفظ اور محکمہ کو مزید فعال بنانے کے لئے اقدامات ا

وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پرطلباء مخالف پالیسیاں اپنانے کاالزام

 جموں//جموں یونیورسٹی کیمپس میں مختلف تنظیموں کے لیڈران نے مشترکہ طورپر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر طلباء مخالف پالیسیاں اپنانے کاالزام عائدکرتے ہوئے حکومت سے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیاکے لیڈر سنی پریہارنے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کے مفادات کے مخالف کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس ایونٹ میں قومی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرنے میں وائس چانسلرناکام رہے ۔انہوں نے کہاکہ وائس چانسلرکاطلباء مخالف رویہ باعث تشویش اورناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر نے طلباء کوخوف وہراس کاشکاربنایواہے ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے نزمہ شمشیر ترجمان گوجربکروال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن نے کہاکہ ہماری تنظیم نے گوجربکروال کلچروثقافت کواُجاگ

پروفیسربھیم سنگھ کی کشمیری نوجوانوں سے اپیل

 جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے کشمیری بھائی  بہنوں سے اپنی تحریک میں تحمل سے کام لینے کی اپیل کی جس سے جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کو انصاف مل سکے اور وہ وقار کے ساتھ زندگی گزارسکیں۔پنتھرس سربراہ نے ہندستان کے آئین میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو بنیادی حقوق نہ دیئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگ صرف عارضی دفعہ۔370کی وجہ سے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہیں جبکہ ہندستان کے بقیہ تمام شہریوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ کے ذریعہ 26اکتوبر، 1947کو یونین آف انڈیا کے ساتھ ریاست کے انضمام کی یہاں لوگوں نے حمایت کی تھی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے لوگوں خاص کر وادی کشمیر کے متاثرہ طلبا اور نوجوانوں کو یقین دلایا کہ ایک دن انہیں بھی بنیادی حقوق حاصل ہوں گے اور وہ بھی وقا ر کے ساتھ

بنی میں ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی جیت پر پارٹی کارکنان کاجشن

 بنی //  نیشنل کانفرنس لیڈر، سابق ایم ایل اے غلام حیدر ملک کی صدارت میں نیشنل کانفرنس کارکنوں کی بنی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جیت کا جشن منایا گیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے غلام حیدر ملک نے  بی جے پی اور پی ڈی پی کو فرقہ پرست جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کی عوام کو نئے نئے زخم دیئے ہیںاور موجودہ حکومت کو اقتدار ملنے کے بعد کشمیر میں حالات خراب ہی ہوئے ہیں۔ضمنی انتخابات میںکشمیر میں کشمیری عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ فرقہ پرستی جماعتوں کا خاتمہ ہی ریاست کی بھلائی ہے جس طرح کشمیر کے حالات ہیں اور اسکی پروا نہ کرتے ہوئے کشمیری عوام نے اور اپنی زندگی کی پرواہ نہ کی ایسے حالات میں جمہوریت کو زندہ رکھتے ہوئے بھرپور  اپنا ووٹ کا استعمال کیا نیشنل کانفرنس پارٹی کے بانی مرحوم  شیر کشمیر  شیخ محمد عبد

ادبی کنج جموں کابھیم رائو امبیڈکراور پدم دیوسنگھ کوخراج

 جموںّ// بھارتی آئینِ جمہوُریہ کے معمار بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے127ویں یومِ ولادت (14اپریل) اور ڈوگری زبان کے معروف البیلے گلو کار وگیٖت شاعر پدم دیو سنگھ نردوش ؔ کے جنم دِن (13اپریل ) کے موقعہ پر سرکردہ کثیر اللثانی ادبی تنظیم  ’ادبی کنج جے اینڈکے جموں ‘ کے زیرِ اہتمام اِس کے ادبی مرکزکڈ زی سکول تالاب تِلّو جموّں میں ایک سُر مئی ادبی خراجِ عقیدت و ادبی نِشست کا اہتمام ہوا۔ جِس میں ریاست کے مختلف حِصّوں سے مختلف زبانوں کے قلمکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اِس خصوُصی نِشست کی صدارت کے فرائض ادبی کُنج جموّں کے چئیر مین آرشؔ اوم دلموترہ سرکردہ صحافی ادیب و شاعر نے سر انجام دِئے۔اِس نشست کی نظامت کے فرائض اِس بار ادبی کُنج کے سرکردہ ادبی رُکن بِشن داس خاکؔ نے انجام دِئے۔اِس موقعہ پر خالقِ آئین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صدرِ تن

دھنوں میں طبی سہولیات کا فقدان

جموں//اگرچہ حکومت دیہی علاقوں میں طبی خدما ت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے لیکن اس کے باوجود تمام تردیہی علاقہ جات تک محکمہ صحت کی رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ اکیسویں صدی جسے کمپیوٹر اورٹیکنالوجی کادورکہاجاتاہے میںربھی یاست جموں وکشمیرکے بے شمارایسے دیہی علاقہ جات ہیں جہاں آج تک طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔تحصیل بھلوال اوربلاک متھوارکے کیری گائوں میں اگرچہ پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیاگیاہے لیکن اس کی تعمیرمکمل ہونے کے باوجوداس کوباقاعدہ قابل نہیں بنایاگیاہے ۔کیری کے قریبی دیہات کے لوگوں کیلئے پی ایچ سی کاقیام کافی خوش آئند بات ہے لیکن کیری سے 8 ۔10 کلومیٹرکے فاصلے پرواقع گائوں دھنوں میں کوئی بھی سب ہیلتھ سنٹر قائم نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے متعلقہ گائوں کے لوگوں کومعمولی علاج ومعالجہ کی خاطر دس کلومیٹرکے قریب کی مسافت طے

ذوالفقار کا ایل ایم ڈی تعمیراتی کاموں میں سرعت لانے پر زور

 جموں //خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست بھر میں جاری لیگل میٹرالوجی محکمہ کے تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں۔ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے وزیر نے کہا کہ لیگل میٹرالوجی محکمہ حکومت کے نظام میں معقولیت لانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ایل ایم ڈی کے تعمیراتی کاموں کی عمل آوری ایجنسی جموں وکشمیر ہاؤسنگ بورڈ نے وزیر یقین دلایا کہ تمام تعمیری کام اس برس ماہ اگست کے آخر تک مکمل کئے جائیں گے۔ان کاموں میں دو سکینڈری سٹینڈرڈ لیبارٹریاں، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، کنٹرولر آفس اور ورکنگ سٹینڈارڈ لیبارٹریوں کی تعمیر شامل ہے۔محکمہ کے ترقیاتی ڈھانچے کی بہتری پر زور دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ملازمین کو ایک بہترین ماحول فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے تا کہ وہ

نائب وزیر اعلیٰ کالیہہ ترسیلی لائین کی فوری تکمیل پر زور

 جموں // نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لیہہ ترسیلی لائین پر جاری کام میں سرعت لاکر اس کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تا کہ خطے میں بجلی کی ترسیلی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔نائب وزیر اعلیٰ آج یہاں لیہہ کونسلروں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر امور لداخ کے وزیر چیرنگ دورجے اور لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے سی ای او ڈاکٹر سونم داوا بھی موجود تھے۔میٹنگ میں محکمہ بجلی کے کمشنر سیکرٹری دھیرج کمار گپتا اور ضلع ترقیاتی کمشنر لیہہ کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے پہاڑی علاقوں میں بجلی کی صورتحال کو بنانے کے لئے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں تا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری پر قریبی نگاہ رکھی جارہی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ