تازہ ترین

وزیراعظم خصوصی سکالر شپ اسکیم، آن لائین رجسٹریشن عمل شروع

 جموں// آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی تعلیم نے ریاست جموں وکشمیر کے طُلباءکےلئے وزیر اعظم خصوصی سکالر شِپ سکیم ( پی ایم ایس ایس ایس ) کے تحت آن لائین رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے ۔ سال2017-18 کے لئے یہ عمل15 مئی2017 تک جاری رہے گا۔ ریاست جموں وکشمیر کے جن اُمیدواروں نے12 ویں جماعت کا امتحان سال2015-16 اور سال2016-17 کے دوران بورڈ آف سکول ایجوکیشن یا سی بی ایس ای سے پاس کیا ہے وہ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔طلباءآن لائین رجسٹریشن ویب سائٹ www.aicte-jk-scholarship-gov.in پر کرسکتے ہیں۔وزیر اعظم خصوصی سکالر شِپ سکیم کے تحت جنرل کورسوں کے طُلباءکو سالانہ30000 روپے، انجنئیرنگ کورسوں کے تحت فی طالب علم کو1.25 لاکھ روپے سالانہ اور میڈیکل یا ڈینٹل کورس کے لئے ہر سال ایک طالب علم کو3 لاکھ روپے کا وظیفہ دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں طُلباءایک لاکھ روپے فی کس کے حساب سے بطور maintainence خرچہ حاصل کرنے کے

یوم ارض پر گورنر کی لوگوںکو مبارکباد

 جموں//گورنر این این ووہرانے آج یعنی 22 اپریل کو ماحولیات سے متعلق جانکاری عام کرنے کے تعلق سے دنیا بھر میں منائی جارہے یوم ارض پر لوگوں پر مبارک باد دی ہے۔اس موقعہ پر گورنر نے سماج کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے تلقین کی کہ وہ ماحولیاتی مسائل حل کرنے اور قدرتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے یک جٹ ہو کر کام کریں۔انہوںنے کہا کہ صحت مند رہنے اور بقائے حیات کے لئے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔گورنر نے لوگوں سے تلقین کی وہ شجر کاری ، پیڑوں کے کٹاﺅ کو روکنے ، موٹر گاڑیوں کے بیجا استعمال کو کم کرنے اور بجلی کے غیر منصفانہ استعمال پر روک لگانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات کریں۔انہوںنے لوگوں سے پلاسٹک کی تھیلیاں استعما ل نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔  

ڈگری کالج کٹھوعہ کی طالبات میں سکوٹیاں تقسیم

کٹھوعہ //خواتین کی بااختیاری کو موجودہ سرکار کی اولین ترجیحات بتاتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست کو پُر امن اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے خواتین اہم شراکت دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے پورا ملک بااختیار بنتا ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج میں ’’ لڑکیوں کو بااختیار بنانے ‘‘ سے متعلق سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس سے قبل ڈاکٹر سنگھ نے کالج کی 109 طالبات میں سکیم کے تحت سکوٹیوں کی چابیاں تقسیم کیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور اُن کی آزادانہ نقل و حمل کیلئے یہ سکیم شروع کی گئی ہے جس سے ان میں اعتماد پیدا ہو گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست کی خواتین کے تحفظ ، بہبود اور بااختیاری کیلئے سرکار کے عزایم کو دوہرایا۔ انہوں نے لاڈلی بیٹی اور میریج اسسٹنس سکیم کا تذکرہ کرتے ہوئے

’’ گوجر بکروال: ایک رنگین قبیلے کی داستان ‘‘

جموں//گورنر این این ووہر انے آج راج بھون میں ڈاکٹر ایس پی وید کی لکھی کتاب ’’ گجربکرال :ایک رنگین قبیلے کی داستان ‘‘ اجرا کی۔کتاب میں گجر بکروال طبقے کی اصل اور تاریخی پس منظر کے ساتھ ساتھ اُن کا سماجی و معاشی پروفائل ،گجر وں اور پہاڑیوں کے مابین روابط ، گجروں اور بکروالوں کے مابین تفاوت ،اس قبائیلی طبقے کے لئے ریاستی حکومت کی پالیسی اور جموں وکشمیر کے گجر بکروالوں کی سیاسی آرزئوں اور اُمنگوں کی تفصیل درج ہے۔گورنر نے ڈاکٹر وید کے اس تحقیقی اور تجزیاتی کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ کتاب پالیسی و منصوبہ سازوں ، عالموں اور طلاب کے لئے کافی کار آمد ثابت ہوگی، جو قبائیلی طبقوں کی سماجی و معاشی حالات پر تحقیقی کام کے ساتھ منسلک ہیں۔کمشنر سکائوٹس اینڈ گائیڈس آئی ڈی سونی ،نے کتاب اور مصنف کا ایک مختصر تعارف پیش کیا۔ اس موقعہ پرسابق وائس چانسلربابا غلام شاہ بادشاہ یونو

خانہ بدوشوں کی موسمی نقل مکانی

جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے ریاستی حکومت سے خانہ بدوش گوجربکروالوں کیلئے نقل مکانی سے متعلق ٹھوس پالیسی مرتب کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس ریلیز میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاہے کہ خانہ بدوش گوجربکروالوں کو موسمی نقل مکانی کے دوران سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست عناصر نے خانہ بدوشوں کانقل مکانی کے دوران قافیہ حیات تنگ کررکھاہے جوتشویشناک وسازشی معاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خانہ بدوشوں کی نقل مکانی صدیوں سے ہوتی آرہی ہے اورآج بھی جموں، سرینگر، ڈوڈہ،کشتواڑ،بھدرواہ سے پہاڑی علاقوں میں چھ ماہ کیلئے ہجرت کرتے ہیں لیکن افسوس کامقام ہے کہ موجودہ گورنر این این ووہرہ کے اعلان کے باوجودبھی دیدہ دانستہ آبادکاری عمل کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایاکہ موجودہ مخلوط حکومت ناگپورکے ایجنڈے پرکام کررہی ہ

سوئوچھ بھارت مشن کے تحت بیداری ریلی کا اہتمام

جموں//جموں میونسپل کارپوریشن نے کمشنرجے ایم سی کی ہدایت پر جوائنٹ کمشنر (ایڈم ) آرایس جموال اور ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیتا سلگوترہ کی نگرانی میں ولیج ایجوکیشن کمیٹی کے اشتراک سے سوئوچھ بھارت مشن کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول پل توی سے بکرم چوک تک ریلی نکالی جس میں سکول ہذاکے طلباء اور ولیج ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران وجے ایم سی عہدیداران نے حصہ لیا۔اس دوران جوائنٹ کمشنر آرایس جموال نے ریلی کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوئوچھ بھارت مشن کی عمل آوری کیلئے بیداری عام کرنالازمی ہے۔انہوں نے طلباء پر سماج میں صفائی ستھرائی سے متعلق پیغام عام کرنے پرزوردیا۔  

کنٹریکچول لیکچراروں کااحتجاجی مظاہرہ

جموں//کنٹریکچول لیکچراروں(10+2) کی طرف سے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال 67 ویں روز بھی جاری رہی ۔کنٹریکچول لیکچراروں نے نمائش گرائونڈ کے باہر سیا ہ جھنڈے اٹھاکر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔اس دوران سراپااحتجاج عارضی لیکچرار خدمات کی مستقلی خصوصی قانون 2010 کے تحت کرنے کامطالبہ کررہے تھے۔اس قانون کے تحت سات سال مکمل کرچکے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کہاگیاہے۔اس دوران مظاہرین نے وزیرتعلیم الطاف بخاری کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں ہوں گی بھوک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی ۔سراپااحتجاج کنٹریکچول لیکچرار ’’بخاری صاحب انصاف کرو انصاف کرو اور بخاری تیرے راج میں کنٹریکچول بھوکاسوتاہے ‘‘ کے نعرے بلندکررہے تھے۔10+2 کنٹریکچول لیکچرارز فورم کے صدر ارون بخشی نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت کے آرڈر نمبر 1584 edu آف 2003 اور آرڈر نمبر 1328 آف جی

رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا وفد میں آفیسران سے ملاقی

جموں ؍؍ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ایک وفد نے رام بن میں دو ماہ کی تنخواہوں کے لئے کم رقومات واگذار کر نے کے معاملہ کولے کر محکمہ کے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر دفتر جموں میں افسران سے ملاقات کی۔اس دوران  وفد نے ضلع رام بن کے رہبر تعلیم اساتذہ کے لئے کم تنخواہوں کے بارے میں اُن سے جانکاری حاصل کر نے کے علاوہ فوری طور پر رقومات واگذار کر نے کی مانگ کی ۔ اس دوران وفد کی قیادت فورم کے ریاستی جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان کر رہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ ریاستی کنوینر نینو لتا ، صوبائی صدر شیو دیو اورضلع صدر  رام بن فاروق رونیال اور دیگر ممبران بھی شامل تھے ۔ ایس پی ڈی سے فورم ممبران کو ملی اطلاعات کے مطابق چیف ایجوکیشن رام بن سے ایس پی ڈی کے لئے بھیجی گئی درکار رقومات اور ضرورت  رقومات کے درمیان بھاری تفاوت پائی جارہی ہے جبکہ وہیں چیف ایجوکیشن اآفیسر رام بن سے فورم کو ملی

کرانتی دل کانجی سکولوں کی لوٹ کھسوٹ پرروک لگانے کامطالبہ

جموں//کرانتی دل جموں کشمیر نے پرائیویٹ سکولوں پر داخلے کے نام پر لوٹ کھسوٹ کاالزام عائدکرتے ہوئے حکومت سے نجی تعلیمی اداروں کے فیس ڈھانچے کی وضاحت کرنے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں کرانتی دل کے صدرپریتم شرما نے کہاکہ پرائیویٹ سکول طلباء سے ایڈمیشن، وردی کے نام پر غیرضروری رقومات حاصل کرکے لوٹ کھسوٹ کررہے ہیں جوکہ ناانصافی ہے۔انہوں نے یوگی حکومت کی طرف سے لیے گئے فیصلوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کنٹریکچول لیکچراروں کے مطالبات کوجائزٹھہراتے ہوئے حکومت سے ان کی مانگیں پوری کرنے پرزوردیا۔اس دوران پریس کانفرنس میں وجے کمار، ٹھاکر کرنیل چند ، اکھل گنڈوترہ، ترون گپتا، نیرج دھمن ، امت میریا، راجندر بھگت، سچن شرما ، انل شرما ودیگران بھی موجودتھے۔  

پنتھرس پارٹی کے جنترمنتردفترپرحملہ

جموں//کئی سیاسی گروپوں، غیر سرکاری اداروں، میڈیا گروپ نے کل دہلی کے جنتر منتر پر پنتھرس پارٹی کے دفتر پر دہلی پولیس کی انہدامی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں پنتھرس پارٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مودی حکومت کے ذریعہ دہلی کے وٹھل بھائی پٹیل ہاوس سے ستمبر2015 میں  نکالے جانے  کے بعد پنتھرس پارٹی نے دہلی کے جنتر منتر پر اپنا عارضی دفتر بنایا ہوا تھاجہاں کئی دیگر جماعتیں ، گروپ اور سابق فوجی حکومت سے  انصاف حاصل کرنے کے لئے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔تقریبا 100سیاسی، غیرسرکاری تنظیموں، وکلاء تنظیموں اور نوجوان کارکنوں پنتھرس پارٹی کے جنتر منتر پر واقع کو دفتر کو منہدم کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ پروفیسر بھیم سنگھ  کے این پی پی دفتر کو، جہاں سے کشمیر سے کنیا کمار ی تک ملک کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کا پیغام دہلی تک پہنچاجاتا تھا جس

’’لرن اُردوسرٹیفکیٹ کورس ‘‘ کے تحت اُردوسیکھیں

جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام چھ مہینے کا ’’لرن اُردوسرٹیفکیٹ ‘‘ کورس کااگلابیچ یکم مئی 2017 سے شروع ہورہاہے ۔ یہ کورس شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام گذشتہ ایک دہائی سے چلایاجارہاہے جس کے ذریعے اُردوسے نابلد ہزاروں طلباء اُردوسیکھ چکے ہیں۔ا ن خیالات کااظہار یہاں جاری پریس بیان میں صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اُردوریاست جموں وکشمیرکی سرکار ی زبان ہے اوریہ ابھی تک محکمہ مال ،پولیس اور عدلیہ میں رائج ہے جس کی وجہ سے پولیس، مال اور عدلیہ محکمہ جات سے منسلک ملازمین اُردوسیکھنے کیلئے کثیرتعدادمیں اس کورس میں داخلہ لے استفادہ حاصل کرتے آرہے ہیں۔ پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ ’’لر ن اُردوسرٹیفکیٹ‘‘ کورس کے آئندہ بیچ میں داخلے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2017 ہے جس کی فیس محض 6000روپ

گورنر کی یوم ارض پر لوگوںکو مبارک باد

جموں//گورنر این این ووہرانے 22؍ اپریل کو ماحولیات سے متعلق جانکاری عام کرنے کے تعلق سے دنیا بھر میں منائی جارہے یوم ارض پر لوگوں پر مبارک باد دی ہے۔اس موقعہ پر گورنر نے سماج کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے تلقین کی کہ وہ ماحولیاتی مسائل حل کرنے اور قدرتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے یک جٹ ہو کر کام کریں۔انہوںنے کہا کہ صحت مند رہنے اور بقائے حیات کے لئے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔گورنر نے لوگوں سے تلقین کی وہ شجر کاری ، پیڑوں کے کٹائو کو روکنے ، موٹر گاڑیوں کے بیجا استعمال کو کم کرنے اور بجلی کے غیر منصفانہ استعمال پر روک لگانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات کریں۔انہوںنے لوگوں سے پلاسٹک کی تھیلیاں استعما ل نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔  

پولیس اہلکاروں کے ذہین بچوں کیلئے ,ڈی جی پی کے خصوصی ایوارڈکی منظوری

جموں//جموں و کشمیر پولیس نے آج پولیس عملے کے ان بچوں جنہوں نے تدریسی سال 2015-16 ء کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 80فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں کیلئے ڈی جی پی کا خصوصی انعام منظور کیا ہے۔یہ انعام سینٹرل پولیس ویلفیئر فنڈ میں سے دیا جارہا ہے۔پولیس عملے کے ایوارڈ پانے والے بچوں میں جنید احمد بٹ ،ساکھشی رانی ،طاہر فیروز آغا، تبسم فردوس ، توصیف محمود، انیش کمار ، راحیلہ رشید ، سہیل احمد ، منیب شوکت ،بندھانا بنسل ،دانش گُل اور مختار حسین خان شامل ہے۔  

کشمیر صوبہ میں کانسٹیبلوں کی بھرتی پی ای ٹی اور دیگر آزمائشوں کیلئے شیڈول جاری

جموں//جموں وکشمیر پولیس نے صوبہ کشمیر کے اُن اُمید واروں جنہوں نے کانسٹیبل اسامی کے لئے جے اینڈ کے پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے 8؍ اکتوبر 2016ء کو جاری کئے گئے اشتہار کے تحت درخواستیں دی ہیں،کا فزیکل انڈورنس ٹیسٹ ( پی ای ٹی) دیگر مقررہ آزمائشوں کے لئے شیڈو ل جاری کیا گیا ہے۔یہ آزمائشیں 26؍ اپریل 2017ء سے شروع ہوں گے۔تمام اہل اُمید واروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اس ٹیسٹ کے لئے حاضرہوجائیں ۔ اُمید وار اپنے ایڈمٹ کارڈ جموں وکشمیر پولیس کی ویب سائٹ http://www.jkpolice.gov.inسے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔انہیں یہ  ایڈمٹ کارڈ جسمانی آزمائش کے دوران اپنے ساتھ لانے ہوں گے۔اُمید واروں کا اپنی تعلیمی قابلیت ، عمر ،رہائشی پتہ ، درجہ فہرست زُمرے سے متعلق اسناد کی اصل کاپیاں ساتھ لانا لازمی ہے۔  

جے کے ایس سی ڈی آر سی کمیشن کے کام کاج کاآغاز

جموں//جے اینڈ کے سٹیٹ کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈ ریسل کمیشن نے آج یعنی 21؍ اپریل 2017ء سے اپنا کام کاج شروع کیا ہے۔جے اینڈ کے سٹیٹ کنزیومر ڈسپوٹس ریڈریسل کمیشن جموں کی جانب سے جاری کی گئی ایک نوٹس کے مطابق ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج دویندر کمار کپور اور ایڈ وکیٹ و سابق رکن ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم سرینگر صبینا جان جنہیں کمیشن کے ارکان مقرر کیا گیا ہے نے آج اپنے عہدے سنبھالے ہیں ۔تمام وکلاء اور سائلین جنہوںنے جے کے ایس سی ڈی آر سی میں اپنے معاملات شنوائی کے لئے درج کئے ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے معاملات کی شنوائی کیلئے کمیشن کے دفتر میں حاضر ہوجائیں۔  

جموںمیں کیڑے مار ادویات کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

جموں//باغبانی کے وزیر بشارت بخاری نے آج باغبانی کی وزیرمملکت پریا سیٹھی کی موجود گی میں تالاب تلو جموں میں ڈائیریکٹوریٹ آف ہارٹیکلچر میں صوبائی سطح کی کیڑے مار ادویات کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ 45لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اس لیبارٹری کو جدید سہولیات اور آلات سے لیس کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ اپنی نوعیت کی اس پہلی لیبارٹر ی میں جدید ٹیکنالوجی دستیاب رہے گی جس سے نقلی کیڑے مار ادویات کی خرید و فروخت پر قابو پانے کے تعلق سے دور رَس نتائج برآمد ہوں گے۔اپنے خطاب میں پریا سیٹھی نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موزون کوالٹی کنٹرول ضروری ہے تاکہ باغبانی شعبے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جاسکیں۔بعد میں بشارت بخاری نے پریاسیٹھی کی موجودگی میں محکمہ باغبانی کے افسران کی میٹنگ طلب کی۔بخاری نے کہا کہ حکومت باغبانی میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے زمینی س

میر ظہور کا لکھن پور میں لیبارٹری قائم کرنے پر زور

کٹھوعہ// جنگلات و ماحولیات ، پشو ، بھیڑو ماہی پالن اور امداد باہمی کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے محکمہ پشو پالن کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ملک کی دیگر ریاستوں سے درآمد کئے جارہے مویشیوں کی طبی جانچ کے لئے لکھن پور میںلیبارٹری قائم کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے۔یہ ہدایات وزیرنے لکھن پور ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن سینٹر کے اچانک معائینے کے دوران دیں ۔ انہوں نے مرکز کا مفصل معائینہ کیا اورعلاقے میں مویشیوں کی طبی امداد کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہیں محکمہ پشو و پالن کی جانب سے پولٹری ، بھیڑ اور مویشیوں کے معائینے کے لئے محکمہ کی جانب سے اختیا ر کئے گئے لائحہ عمل کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ مرکز میں یومیہ بھیڑ و پولٹری کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی بھی جسمانی جانچ کی جاتی ہے۔انہیں مزید بتایا گیا کہ سال 2016-17کے دوران ریاست میں 21,480 مویشی، 1024639بھیڑ ب

کلچرل اکادمی کے زیراہتمام ’’شام صوفی و قوالی ‘‘کاانعقاد

جموں //’’ کُن فیکُن‘‘ گانے والے بالی وُڈ کے معروف قوال نظامی بندھو نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ابھینو تھیٹر میں سامعین کو محظوط کیا ۔ نظامی بندھو جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ ’’شامِ صوفی و قوالی ‘‘ کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر جموں و کشمیر ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے وائس چئیر مین رفیع احمد میر مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے ۔ رفیع احمد میر نے معروف فنکاروں کودعوت دینے اور یہ تقریب منعقد کرنے پر اکیڈمی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ان تقریبات سے لوگوں کو سماجی تقریبات میں شرکت کرنے اور اپنے لئے وقت نکالنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ یہ اس موقعہ پر روائتی سنگیت پر روحانی اور صوفی کلام پیش کیا گیا ۔ اس صوفی کلام میں آپسی محبت ، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا گیا ہے ۔ نظامی بندھو کے چاند نظامی کے اکیڈمی

موسم گرما کے دوران عوام کو بلا خلل پانی فراہم کیا جائے گا: شام چودھری

جموں//صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لعل چودھری نے افسروں کو ہدایت دی کہ جموںمیں تمام واٹر پمپ تیاری کی حالت رکھنے کے علاوہ پمپ سٹیشنوں پر اضافی پمپ دستیاب رکھے جائیں تاکہ موسم گرما کے دوران لوگ بلا خلل پانی حاصل کرسکیں۔وزیر نے یہ ہدایات آج یہاں کمپنی باغ جموںمیں صحت عامہ کے دفتر کے میٹنگ ہال میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران دیں۔انہوںنے اس ضمن میں خراب پڑی مشینوں کی فوری طورمرمت کرانے کی ہدایت دی۔وزیر موصوف نے لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے جونئیر انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے کر خراب ہوئی پائیپوں کی مرمت کرائیں تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور لوگ بلا کسی رکاوٹ کے پانی حاصل کرسکے۔میٹنگ میں صحت عامہ محکمہ کے چیف انجینئر سشیل ایمہ اور دیگر انجینئر صاحبان ب