تازہ ترین

کرائم برانچ پر گواہوں پرتشدد کا الزام

 جموں//کٹھوعہ معاملہ کے تین گواہوں نے کرائم برانچ پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اب ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ اس سے قبل اس معاملہ کے ملزم ویشال جنگوترہ کے ہم جماعتوں سچن شرما، نیرج شرما اور ساحل شرما نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے انہیں کسی قسم کی راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے صرف دوران تفتیش کسی رشتہ دار کو موجود رہنے کی اجازت دی تھی، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ نے کہا تھا کہ مدعیان اس معاملہ میں ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد ان گواہوں نے کرائم برانچ کے 7اہلکاروں جن میں ایس ایس پی کرائم برانچ رامیش کمار جالا، ایڈیشنل ایس پی کرائم برانچ جموں پیرزادہ نوید، ڈی ایس پی کرائم برانچ جموں نثار حسین شاہ، ڈی ایس پی شیتامبری شرما، سب انسپکٹر عرفان وانی اور کیول کرشن شامل ہیںکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور 50پچاس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا مطالبہ

ایجیک جموں کا ڈویژنل کمشنر دفتر کے باہر احتجاج

  جموں//ریاست کے سرکاری ملازمین نے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں کے جھنڈے تلے اپنے مانگوں کے حق میں جموںمیںڈویژنل کمشنر جموں کے دفتر کے باہر احتجا ج کیا ۔ اپنی مانگوں کودوہراتے ہوئے  ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں نے رہبر تعلیم سکیم کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی اورسروشکھشا ابھیان اوررمسا سکیموں کے تحت تقررکئے گئے ملازمین کی مستقلی کیلئے مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ملازمین نے انتظامیہ پر الزام لگایاہے کہ اساتذہ کی موجود ہ صورتحال بہت کافی تنگ دست ہے یہاں تک کہ پوری طرح سے بکھمری کے شکار ہیں۔کمیٹی کے پریس سیکرٹری  رویندر سنگھ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ  رہبر تعلیم کے تحت جن اساتذہ کی وادی کشمیر کے علاوہ ریاست کے دیگر مقامات پر اپنے بخوبی خدمات انجام دے کر مستقل ہوئے ہیں ، کو 7ویں پے کمیشن کی تنخواہوں سے محروم رکھا گیاہے۔ریاستی گورنر این

ٹریڈ یونینوں کاکسانوں اور مزدوروں کی مانگوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

 جموں// سینٹر آف انڈیا ٹریڈ یونین(سیٹو)اور آل انڈیا کسان سبھا(اے آئی کے ایس)کی طرف سے مشترکہ طور پر دی گئی’جیل بھر و آندولن‘کال پر جموں وکشمیر کسان تحریک اور ریاستی سیٹو سے وابستہ ٹریڈ یونینوں نے دیرینہ مطالبات کے حق میںجمعرات کو جموں میںزوردار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے، کم سے کم 4%شرح فیصدپرقرضہ دینے،ایم ایس سوامی ناتھن رپورٹ میں کی گئی سفارشات کی عمل آوری،کم سے کم سپورٹ قیمت دینے کے لئے قانون، کسانوں اور زرعی مزدوروں کو پانچ ہزار روپے تک پنشن دینے، کم سے کم ماہانہ اجرت 18ہزار روپے کرنے، مزدوروں کے حق میں اصلاحات لانے، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ اور ٹھیکیداری نظام میں اصلاحات لانے جیسے مطالبات کی حق میں کیا۔اس احتجاج میں صوبہ جموں کے مختلف علاقوں سے کسانوں اور محنت کش طبقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر تحریک ک

اے ایم ہانڈائی نے ’ڈورٹوڈورسروس ‘لانچ کی

 جموں//اے ایم ہانڈائی کی جانب سے ’’ڈورٹوڈورسروس ‘‘ کاافتتاح یہاں چیئرمین جتندرگپتانے ڈائریکٹراکشے مہاجن، امت شرما ریجنل پارٹس سروس منیجر ،وکاس بھاردواج ٹیریٹری پارٹس منیجر نے عملے کی موجودگی میں کیا۔اس دوران امت شرمانے کہاکہ یہ ہانڈائی موٹرس کا منفردقدم ہے جوپورے ہندوستان میں صارفین کوبہترسہولیات فراہم کرنے کی غرض سے لانچ کیاگیاہے۔اکشے مہاجن نے کہاکہ موجودہ وقت میں وقت کافی اہمیت رکھتاہے اورصارفین کوگھرتک خدمات فراہم کرنے سے ان کاوقت بچے گا۔انہوں نے کہاکہ اے ایم ہانڈائی حال ہی میں جموں وکشمیرمیں صارفین کے اعتمادکے سلسلے میںنمبرایک مقام پرآیاہے۔  

بھارت چھوڑ و آندولن کی سالگرہ پر تقریب

   جموں// پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے پارٹی ہیڈکوارٹر شہیدی چوک جموںمیںبھارت چھوڑو آندولن کی سالگرہ تقریبات کااہتمام کیاگیا جس میں بھاری تعداد میںپارٹی کے سرکردہ لیڈروں کے علاوہ نامور کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان کے ملک کے تئیں قربانیوں اورتعاون کویاد کیاگیا۔ پروگرام کی قیادت سابق وزیر اورنائب صدرپردیش کانگریس کمیٹی رمن بھلہ کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزراء اورنائب صدر مولا رام‘جگل کشور شرما‘ رویندرشرما ٌکانتا بھان‘ٹھاکر بھلوان سنگھ‘ٌ ٹھاکر من موہن سنگھ‘وکرم ملہوترہ کے علاوہ اندو پوار‘ہری سنگھ چبٌپرانو شگوترہ ‘ بی ایس سمبیالذ کرشن لال گپتا اوردیگران نے اپنا خطہ پیش کیا۔ اس موقع پرریاست کے کم ازکم تمام اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی ورکروں کے علاوہ سرکردہ سیاسی لیڈران نے بڑھ چڑھ کرشمولیت

’ دفعہ35 اے عوام کی شناخت اورپہچان ‘

   جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان نے دفعہ35اے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ جموںوکشمیرعوام کی پہچان اورشناخت ہے اورحکومت کو سچائی پر مبنی اصولوں کوتسلیم کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا ہے کہ بھاجپا کی قیادت میںبرسراقتدار بھارت کی سرکار ریاستی عوام کے جذباتوں کے ساتھ مزید کھلواڑ کرنا بند کردے۔ انہوںنے کہاہے کہ ریاست جموں وکشمیرکو مذکورہ دفعات کے تحت خصوصی درجہ ملا ہواہے جو تواریخی لحاظ سے بھی اہمیت کاحامل ہے۔ اعجاز جان نے کہا ہے کہ بھاجپا متضاد بیانات دے کرعوا م میںخلفشار پیدا کرنے کی متمنی ہے لیکن بھاجپا اس نظریہ سے لوگوں کے نظروںمیں گرچکی ہے۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ عوامی مفاد کے بجائے پارٹی نجی مفاد کی سیاست کرکے اب لوگوںکے دل نہیںجیت سکتی ۔ بھاجپا پرالزام لگاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھاجپا لوگوں کے آنکھوںمیںدھول

مزید خبریں

طالب حسین کی حراستی مارپیٹ معاملہ  سماجی کارکن کو فرضی کیس میں پھنساناکٹھوعہ معاملہ کودبانے کی سازش:گوجر بکروال کانفرنس سید اعجاز  سرینگر//جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس نے طالب حسین کوفرضی کیس میں پھنسانے اورپولیس حراست میں مارپیٹ کرنے پر سخت مزمت کرتے ہوئے کٹھوعہ کیس کو دبانے کی کوشش کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نے واقعے کے حوالے ڈی جی پی اور گورنر انتظامیہ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔ جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس نے کٹھوعہ کیس کے اہم گواہ اور سماجی کار کن طالب حسین کو فرضی کیس میں گرفتار کرنے اور پولیس حراست میں مارپیٹ کے بعد اسی کے خلاف اقدام خودکشی کامقدمہ درج کرنے کے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کیس کو دبانے کا خدشہ ظہار کیا ہے کانفرنس کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین پسول نے جمعرات کو نمائندے کو بتایا یہ سارا مسئلہ ایک ڈرامہ ہے اور