تازہ ترین

جموں میں بلراج پوری میموریل لیکچر2018کاانعقاد

جموں//انسٹی ٹیوٹ آف جے اینڈکے افیئرس نے ڈیپارٹمنٹ آف سوشالوجی جموں یونیورسٹی کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی میں بلراج پوری میموریل لیکچر2018کاانعقاد کیاگیا۔ اس دوران لیکچر معروف سماجی سائنسدان ،کارکن اور’’فیمینزم اینڈاٹس ریلی وینس اِن سائوتھ ایشاء ‘‘سے متعلق جگوری اورسنگت کے بانیوں میں سے ایک مس کملابھیسن نے پیش کیا جبکہ وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کماردھرتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس دوران استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے مس ایلورا پوری ،اعزازی ڈائریکٹر ،انسٹی ٹیوٹ آف جے اینڈکے افیئرس پروفیسر وشورکھشا ،ہیڈڈیپارٹمنٹ آف سوشالوجی ،جموں یونیورسٹی نے بلراج پوری میموریل لیکچرکے پس منظر کوبیان کرنے کے علاوہ لیکچردینے کیلئے خصوصی طورمدعو مہمان مقررکاتعارف پیش کیا۔کملابھسین نے اپنے لیکچرمیں فیمینزم کی اصطلاح کوسمجھنے پرزوردیا کہ یہ سماج میں کیسے جنم لیتاہے ۔انہوں

نیشنل سیکولرفورم کا احتجاج مظاہرہ

جموں // تمام طلباء کوداخلے دینے کی مانگ کولے کرنیشنل سیکولر فورم ایک بارپھر ایم اے ایم کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اگرچہ کالج کے پرنسپل نے پہلے سے ہی خواہشمند درخواست دہندگان سے تین دن تک اپنے عذرات داخل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہاںجاری پریس بیان میںفورم نے کہاہے کہ بھاری تعداد میں طالب علموںنے ایم ایم کالج میں داخلہ نہ دینے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ قابل ذکرہے کہ مختلف شعبوں میں داخلہ نظام میںحصول نمبرات کی شرح فیصد کو اعلیٰ ڈھانچہ نظمی کے طورپر اس برس قیام عمل میںلایاگیا جس کے پیش نظربھاری تعدادمیںطالب علموںکا مستقبل تاریک میں تاریک ہونے کا خطرہ لاحق ہوچکاہے۔ شہرمیں جموں یونیورسٹی کے زیر انتظام میں چل رہے پانچ کالجوں میں مختلف کورسوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میںطالب علموںنے داخلہ حاصل کرنے کیلئے آن لائن فارم بھردئیے تھے لیکن حصول داخلہ کیلئے نمبرات شرح فیصدی ک

جے جے ایس ایف کا آرایس پورہ میں اجلاس

جموں// آر ایس پورہ کے جی ڈی ایس کے مقام پر جموں جوائنٹ سٹوڈنٹس فرنٹ کااجلاس منعقد کیا جس میںہزاروں کی تعداد میں فرنٹ کے کارکنوں نے حصہ لیا۔پروگرام کی سربراہی ڈاکشیب مہاراج سٹیٹ نائب صدر اور ایڈوکیٹ پشویندرسنگھ( سٹیٹ پریذیڈنٹ) کررہے تھے ۔اس موقعہ پر ایس پی ایم آرکالج آف کامرس کے صدر سربجیت سنگھ کے علاوہ کئی معروف غیرسرکاری تنظیموں سے وابستہ کارکنوںنے حصہ لیا۔ اپنے استقبالیہ خطبہ میں ریاستی صدر ڈاکشیب مہاراج نے کہا ہے کہ جموں جوائنٹ سٹوڈنٹس فرنٹ جموں خطہ کی عوام کی سلامتی اوران کے حقوق کیلئے لڑائی کی جنگ لڑ رہی ہے اورعام طورپر سب لوگ بخوبی واقف ہے کہ جموں خطہ کے ساتھ ابتدائی دورسے امتیازی سلوک کارویہ اپنایاگیاہے۔ انہوںنے جموں خطہ سے وابستہ تمام طالب علموں سے اپیل کی ہے کہ یکجہتی کامظاہرہ کر کے جموں کی عوام کی بہبودی اوربھلائی کیلئے جدوجہد کی جنگ میںشامل ہوجائیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے ک

ڈی سی جموں کی بچوں کے تحفظ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمار نے بچوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورتوں پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے بچوں کے حقوق کی نگہداشت کیلئے سنجیدگی سے مظاہرہ کرتے ہوئے ذمہ داری سے کام کریں۔قابل ذکرہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نجی اورسرکاری سکولوں کے نمائندگان سے ایک اہتمام کئے گئے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس امر پربولتے ہوئے رمیش کمارنے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت  ہے اوراس ضمن میںتمام تعلیمی اداروں کو معقول اقدامات کرنے ہوں گے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ارون منہاس چیئرپرسن چائلڈ ویلفیئر کمیٹی جموں شالینی شرما‘سی ای او جموں کشمیر سوڈان‘زونل ایجوکیشن آفیسر اورمتعدد سکولوں سے وابستہ پرنسپل اوربچوں کے نمائندے موجود تھے ۔بچوں کے حقوق اور تحفظ سے متعلق بیداری لانے کی غرض سے ضلع ترقیاتی کم

مزید خبرں

جموں کوخوبصورت بنانے کی ضرورت : بجرال جموں// سابق آئی جی پی اوربھاجپا کے ریاستی ترجمان  ایس ایس بجرال نے کہاہے کہ اب جموں خطہ کو سرسبز شاداب بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے ویشنو دیو ی کے دربار تک ریلوے لنک بنانے سے قبل ہی جموں کو بنیادی طورپر حیرت انگیز طورپربدل دینے پر تشویش کااظہا رکرتے ہوئے واضح کردیاہے کہ تریکوٹہ نگر اورچھنی ہمت کالوں کو توجہ سے بچایاگیاہے۔یہاں تک کہ شہر کے وسطی علاقوں میں گلیوں اورکوچوں کی صورتحال بھی نازک  بنی ہوئی ہے اوراس موسم میں کوچوں اورگلیوں کو ندی نالوںمیں بدلتے ہوئے دیکھا جارہاہے ۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ گنجان آبادی والے علاقے عام طورپربچے گرمی سے بچنے کیلئے کوڑا کرکٹ تیرنے والے نالوں میں بہہ رہے پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہیں۔ غیرسرکاری تنظیم نے حیرت انگیز میںڈالتے ہوئے کہاہے کہ تریکوٹہ نگر اورچھنی ہمت  کے درمیان 2کلو میٹر تک ریلوے کی پٹی پر پانی

دفعہ 35 اے کی حمایت میں سیاسی وسماجی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے

 نیشنل کانفرنس کابی جے پی پرڈوگروں کے مفادات کوزک پہنچانے الزام جموں//آئین ہند کی دفعہ 35اے کے تحت جموں وکشمیر ریاست کو حاصل خصوصی پوزیشن واختیارات کے ختم کرنے کے لئے عدالت کا سہارا لیکر کی جارہی مبینہ سازشوں کے معاملے کولے کرنیشنل کانفرنس نے سرمائی راجدھانی جموں میں نیشنل کانفرنس کارکنا ن نے تاریخی اور ثقافتی رگھوناتھ مندر چوک میں دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں دفعہ35اے کی بحالی کے حق میں پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے۔ ضلع این سی صدر جموں اربن دھرمویر سنگھ جموال کی قیادت میں پارٹی صوبائی صدر دفتر شیر کشمیر بھون سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور رگھوناتھ بازار میں دھرنا دیاگیا۔ مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پتلے بھی نذر آتش کئے۔ دھرم ویرسنگھ جموال ودیگران نے کہاکہ  اگر دفعہ 35اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ خانی کی گئی  تو اس صورت میںپوری ریاست میں حالات متاثرہوںگ