تازہ ترین

محکمہ دیہی ترقی کی پالی تھین مخالف مہم

 جموں//بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر متھوار ڈاکٹرشاہداقبال مغل نے رانجن، جنڈیال اپر،جنڈیال لوئرپنچایتوں میں دکانوں پر اچانک چھاپوں کے دوران 20کلوگرام ممنوع مومی لفافے ضبط کئے۔ یادرہے کہ دیہی ترقی کے وزیرعبدالحق خان کی ہدایات پر سوچھ ہفتہ کے تحت بلاک میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ چیکنگ مہم کے دوران بی ڈی اومتھوارڈاکٹرشاہداقبال مغل نے دکانداروں اورتجارت پیشہ سے وابستہ لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ پالی تھین لفافے کے استعمال سے اجتناب کریں بصورت دیگرانہیں بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔بی ڈی اوکے ہمراہ نائب تحصیلداراگوراورمحکمہ کے دیگراہلکاروں کی ٹیم کے علاوہ معززشہری بھی تھے۔مقامی لوگوں نے بی ڈی اومتھوار کے کام کاج کی سراہناکی ہے۔  

عبدالحق خان نے صوبہ جموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا

 جموں//قانون ، انصاف اور دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق خان نے پالتھین پر عائد پابندی کو سختی سے عملانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دیہات کو پالتھین سے پاک کرنے کی مہم کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے جموں صوبے میں پالتھین مخالف مہم کے ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوںنے جموں میونسپل کمیٹی ، ایکسائز محکمے اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسروں کو ہدایت کہ وہ ریاست میں پالتھین کے داخلے پر سختی سے پابندی عائد کریں ۔انہوںنے کہا کہ لکھن پور اور دیگر مقامات پر کڑی نظر گزر رکھی جانی چاہئے تاکہ ریاست میں پالتھین کی درآمد کو روکا جاسکے۔ پالتھین مخالف مہم کی اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے عوام نے اپنا بھرپور تعاون دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں صوبے میں 4 بلاکوں اور 34پنچایتوں کو پالتھین سے پاک قرار دی

محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجروں کااحتجاج جاری

 جموں// محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجروں نے اپنے مطالبات کولے کرنیم برہنہ ہوکراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے الزام لگایاکہ محکمہ کے اعلیٰ حکام ان کے مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔اس دوران  احتجاجی ملازمین نے اپنی مانگوں کوپوراکرنے کے لئے زوردار نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہاکہ اگرمحکمہ نے جلد ان کی مانگیں پوری نہیں کریں گے تووہ مظاہروں میں شدت لائیں گے۔   

’سیوگرلز۔سیوٹریز‘موضوع پرسمپوزیم

 ادہم پور//جن سنگھرش اورتحصیل لیگل سروسزکمیٹی کے اشتراک سے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بوائز لامبی گلی میں ’سیوگرلز، سیوٹریز‘‘کے موضوع پر سمپوزیم کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقعہ پر ضلع اطلاعاتی افسر ایشاچب مہمان خصوصی جبکہ ڈی ایف او ٹیریٹوریل جگل کشور مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران سمپوزیم کاآغاز ایڈوکیٹ سنجیو باوریاکے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔بعدازاں کالج کی طالبات نے پودوں اوربیٹیوں کوبچانے کے موضوع پر تفصیلی طورخیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ بچے کسی بھی مستقبل کااثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کوبچیوں کے تئیں اپنی سوچ بدلنی چاہیئے۔ مقررین نے زوردیاکہ اس طرح کے مزیدپروگراموں کاانعقاد کیاجائے تاکہ لوگوں کوپودوں اوربچیوں کی اہمیت کے بارے میں بیدارکیاجاسکے۔ڈی ایف اوادھم پورنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ پرتشویش ظاہرکی۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں درجہ حرارت میں

کشوک بکولا رنپوچے جدید لداخ کے معمار:نرمل سنگھ

 سرینگر//نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ آنجہانی کشوک بکولا کی خدمات مثالی ہے جن کے بارے میں نوجوان کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ رنپوچے جدید لداخ کے معمار ہیں۔پدم بھوشن کشکو ک بکولا رنپوچے کی صد سالہ یوم پیدائش کے سلسلے میں لیہہ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرا علیٰ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر امداد باہمی کے وزیر چیرنگ دورجے ، لداخ خود مختار ترقیاتی پہاڑی کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر ڈاکٹر سونم داوا ،ممبر اسمبلی لیہہ ریگزن جورا اور دیگر سینئر افسران اور معززین موجود تھے۔نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ آنجہانی رنپوچے لداخی سماج کے بدلائو کیلئے ذمہ دار تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے لداخ خطے کی جدید یت کی داغ بیل ڈالی اور اس خطے کی ترقی کے لئے اُن کی خدمات کے لئے انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ جدید نظرئیے کے لئے ہمیں آنج

ادہم پور انتظامیہ نے رمضان المبارک کے انتظامات کا جائز ہ لیا

 اودھمپور//اودھمپور میں آج ایک میٹنگ میں آنے والے ماہ رمضان کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی۔ میٹنگ کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوینے لواسہ نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی نے محکمہ پی ایچ ای کو ایک ماہ  رماضان کے دوران مختلف مساجد میں معقول پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹن گمیں موجود ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی کو بھی سحری اور شام کے وقت بجلی کی بغیر خلل سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے، سی ای او  ایم سی ،چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر ،فوڈ سیفٹی آفیسر اور تحصیلدار پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو کہ ماہ رماضان کے دوران اشیائے خوردنی کے معیار اور قیمتوں پر نظر رکھیں گے۔اسکے علاوہ محکمہ امو صارفین کے اے ڈی کو متبرک مہینہ کے دوران راشن کی معقول سپلائی بشمول کھانڈ یقینی بنانے کے لئے بھی کہا گیا ۔اے ڈی سی نے سی

عارضی لیکچراروں کاخدمات کی مستقلی کامطالبہ

جموں//کنٹریکچول لیکچراروں(10+2) کی طرف سے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال94 ویں روز بھی جاری رہی ۔کنٹریکچول لیکچراروں نے نمائش گرائونڈ کے باہر آنکھوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔اس دوران سراپااحتجاج عارضی لیکچرار خدمات کی مستقلی خصوصی قانون 2010 کے تحت کرنے کامطالبہ کررہے تھے۔اس قانون کے تحت سات سال مکمل کرچکے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کہاگیاہے۔اس دوران مظاہرین نے وزیرتعلیم الطاف بخاری کے خلاف نعرے بازی کیاورسوال پوچھاکہ آخران کے مطالبات کب پورے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں ہوں گی بھوک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی ۔سراپااحتجاج کنٹریکچول لیکچرار ’’بخاری صاحب انصاف کرو انصاف کرو اور بخاری تیرے راج میں کنٹریکچول بھوکاسوتاہے ‘‘ کے نعرے بلندکررہے تھے۔10+2 کنٹریکچول لیکچرارز فورم کے صدر ارون بخشی نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت ک

سمبل لیہڑ سڑک کی خستہ حالی باعث پریشانی

 جموں//ضلع جموں کی نگروٹہ تحصیل کی جگٹی پنچائت کی وارڈ نمبر 1 سمبل لہیڑہ مسلم بستی میں آزادی کے69سال گزرنے کے بعد بھی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو یا تو پیدل مسافت طے کرنی پڑتی ہے یا پھرمہنگے کرایہ پر خصوصی طور پر مسافرگاڑیوں پر مسافت طے کرنی پڑتی ہے حالانکہ کچھ مسافر آٹوگاڑیوں کے پرمٹ بھی متذکرہ بستی کیلئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے دفتر سے جاری ہوئے ہیں لیکن مندرجہ بالا مسافر آٹوگاڑیاںسڑک پختہ نہ ہونے کی صورت میں صرف اور صرف پختہ سڑکوں تک ہی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متذکرہ بالا بستی میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بھاری پریشانیوں کا سامنا ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ متذکرہ بالا مسلم بستی کے لئے محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا اسکیم کے تحت تین کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کاکام2004 ؁ء شروع کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر لمبے