تازہ ترین

رتن ٹاٹاکانگروٹہ اسمبلی حلقہ کی ترقی میں تعاون

 جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانا نے غریب لوگوں کے لئے ان کی وسعت کے مطابق مکان فراہم کرنے کووقت کی اہم ضرورت قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ سبھی لوگوں کومکانات کی دستیابی ہمارامشن ہوناچاہیئے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار یہاں حلقہ انتخاب نگروٹہ کی پنچایت دھن کے موضع دھن سو میں اور شانومیں کم لاگت کے مکانوں کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھتے ہوئے کیا۔ایم ایل اے نگروٹہ دویندررانانے یہ معاملہ رتن ٹاٹا کے ساتھ اٹھا تھاجس کے نتیجہ میں یہ سنگ بنیادرکھاگیا۔ غریبوں خصوصی طورسے سماج کے شیڈولڈکاسٹ طبقہ کے تئیں انسانی ہمدردی کے جذبے کوسراہتے ہوئے رانانے رتن ٹاٹاکاشکریہ ادا کیا۔رتن ٹاٹا نے دویندرراناکی استدعاپر گائوں میں ایک ٹیم بھیجی تھی۔انہوں نے کہاکہ ان کم لاگت کے مکانوں کی تعمیرسے بے گھرلوگوں کودرپیش مکانیت کامسئلہ حل ہوجائے گا۔  

۔ 56 انچ کاسینہ کہاں گیا‘

 جموں//انڈین یوتھ کانگریس سیکریٹری انچارج جموں وکشمیر شیش پال سنگھ کہروالا اوریوتھ کانگریس کے کارکنوں نے یوتھ کانگریس صدرپرانوشگوترہ کی قیادت میں سرحدوں پرعام شہریوں کی ہلاکت پراحتجاج کیااوربی جے پی کے خلاف نعری بازی کی ۔اس دوران مظاہرین نے وزیراعظم نریندرمودی کاپتلا بھی نذرآتش کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی عام لوگوں کے جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اوردشمن کودندان شکن جواب دینے کے لئے فوج کوکھلی چھوٹ نہیں دی جارہی ہے۔ مقررین نے کہاکہ بی جے پی لیڈراورمرکزی سرکارکے یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں جن میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی کمرتوڑدی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب مرکزمیں کانگریس سرکار تھی توبی جے پی کو اس وقت رونما ہونے والے واقعات کوبڑھاچڑھاکر پیش کرتی تھی اور کانگریس پر طرح طرح کے الزامات عائدکئے جاتے تھے جبکہ اس وقت مرکزمیں اورریاست میں بھی بی جے پی ۔پی ڈی پ

پالتھین مخالف مہم : عبدالحق کا جموں کا اچانک دورہ

 جموں //دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق خان نے جموں کے مختلف بلاکوں کا دورہ کر کے پالتھین مخالف مہم کی صورتحال کا برسر موقعہ جائزہ لیا۔وزیر نے بلاک نگروٹہ کا اچانک دورہ کر کے متعلقہ افسروں اور مقامی لوگوں سے مہم کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوںنے مہم کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو جاری رکھنے پر زور دیا۔وزیر کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران اب تک 40کلوگرام پالتھین جمع کیا گیا اور قصورواروں سے 700 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ بی ڈی او نگروٹہ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹریڈ یونین نے اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ عبدالحق خان نے نگروٹہ کی تاجر برادری کی اس قدم کیلئے ستائش کی۔ بعد میں وزیر نے ڈنسال بلاک کا دورہ کر کے پالتھین مخالف مہم کا جائزہ لیا۔ وزیر نے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے پر ڈنسال کے پنچایت سیکرٹری کو معطل کرنے کے احکامات دئیے۔ وزیر موصوف

گوجربکروال بوائزہوسٹل میں پیرنٹس میٹ کاانعقاد

 سرینگر// معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے اساتذہ،طلباء اوروالدین کے درمیان تال میل ناگزیرہے۔ ان خیالا ت کااظہار وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ ظفرعلی کھٹانہ نے یہاں گوجربکروال بوائزہوسٹل سرینگرمیں منعقدہ یک روزہ پیرنٹس میٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گوجربکروال طبقہ پسماندہ طبقوں میں سے ایک ہے اوراسی تناظرمیں ریاستی ومرکزی حکومت کے تحت مختلف فلاحی سکیمیں اس طبقہ کوپسماندگی کے دلدل سے نکالنے کیلئے شروع کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال ہوسٹلوں کے قیام کابنیادی مقصد گوجربکروال طبقہ کوخوشحالی کی راہ پرگامزن کرناہے ۔ انہوں نے کہاکہ گوجربکروال ہوسٹلوں میں زیرتعلیم طلباء طبقہ کیلئے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں جن کیلئے بہترسہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت گوجربکروال مشاورتی بورڈ کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے۔ظفرعلی کھٹانہ نے کہاکہ ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ

بھیم سنگھ نے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

  جموں//سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ایکزیکیوٹیو ممبر ، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) اور بین الاقوامی قوانین کے ماہرپروفیسر بھیم سنگھ نے آئی سی جے کے ابتدائی فیصلے کا خیرمقدم کیا جس میں پاکستان نے جادھو معاملے میں اس کے دائرہ کار کو چیلنج کیا تھا۔ آئی سی جے  کے گیارہ ججوں کے پریزائڈنگ جسٹس  رونی ابراہیم نے آج ہیگ میں فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی اس دلیل کو خارج کردیا جس میں پاکستان کی طرف سے  وکلاء نے زور دیکر کہا تھا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو کلبھوشن جادھو معاملے کی سماعت کا کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔آئی سے جے نے پاکستان کی تمام دلیلوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلبھوشن جادھو سے متعلق اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کرے گا جب تک آئی سی جے میں اس معاملے کی سماعت جاری رہے گی۔ آئی سی جے نے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق واضح طورپر کہا کہ و

وادی کشمیرکے نامسائدحالات

 جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے ریاستی اورمرکزی حکومت پروادی کو اندرونی خانہ جنگی کی بھٹی میں جھونکنے کاالزام عائدکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاہے کہ کشمیریوں کی آوازدبانے کیلئے انہیں موت کی سزاد ی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے خاک وخان کے تماشے سے مرکزی اورریاستی حکومتیں خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وادی میں جمہوریت ،کشمیریت، انسانیت، سیکولرازم نام کی کوئی چیزدکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کشمیرجنھوں نے 1947 میں پاکستانی قبائلیوں کوماربھگایاتھا اورہندوستان کی فوج کی مدد کی تھی اورہندوستان نے ریاست جموں وکشمیر کودفعہ 370 کے تحت خصوصی درجہ دینے کے ساتھ ان کے ساتھ رائے شماری کے وعدے کئے تھے آج ان کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرانی پٹری کوایساکرنے پرکوس رہی ہے اوران پرانی پیڑی کوپشیمانی کا