تازہ ترین

فٹ پاتھوں پردکانداروں کاناجائزقبضہ، راہگیروں کومشکلات کاسامنا

جموں//فٹ پاتھ کامطلب پیدل چلنے کاراستہ ہے اوریہاں جموں شہرمیں فٹ پاتھوں پردکانداروں کے ناجائزقبضے کی وجہ سے راہگیروں کوسخت دشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے لیکن جموں میونسپل کارپوریشن کی ناجائزتجاوزات ہٹانے کی مہم برائے نام ہی ہے جس کاخمیازہ عام لوگوں کوجھیلناپڑرہاہے۔شہرکے مختلف بازاروں میں خریداری کرنے والوں کاکہناہے کہ فٹ پاتھ سرکار نے لوگوں کے چلنے کے لئے بنائے ہیںتاکہ لوگ ان فٹ پاتھوں پر چلیں اور آنے جانے والی گاڑیوں سے محفوظ رہیں،لیکن موجودہ صورتحال الٹی ہے کیونکہ لوگوں کامحفوظ رہناتو ایک طرف ، لوگ فٹ پاتھوںپر دکانداروں کے ناجائزقبضے کی وجہ سے چلنے سے قاصرہیں جس کی وجہ سے انہیں سڑکوں پرچلنے کیلئے مجبورہوناپڑتاہے ۔اس کی روشن مثال  شہرکی شہیدی چوک ،راجندربازار سڑک سے کنک منڈی کی طرف جانے والی سڑک ہے ،لکھداتا بازار سڑک اور خاص کر کنک منڈی سڑک جو کہ کر سٹی چوک تک جا تی ہے۔ان سڑکوں پر

کسٹودین جنرل نے جائیداد مہاجرین محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

 جموں/ /ریاست کے کسٹودین جنرل اعجاز احمد بٹ نے یہاں ایک میٹنگ طلب کر کے جائیداد مہاجرین محکمہ جموں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کسٹودین جائیداد مہاجرین جموں کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔اس موقعہ پر کسٹودین جنرل نے جائیداد مہاجرین محکمہ جموں کے افسران کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرتے ہوئے جائیداد مہاجرین کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں فرائض کی انجام دہی کے تعلق سے کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے کسٹوڈین جنرل نے مہاجرین کی جائیدادکو غیر قانونی قبضے سے چھڑانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔اس سلسلے میں فیلڈ انسپکٹروں کو ضروری احکامات دئیے گئے۔کسٹوڈین جنرل نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایڈمنسٹریٹیوڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلے ہی منظور کئے گئے پروجیکٹوں کے لئے ای ۔ٹینڈر طلب کریں۔ دریں اثنا کسٹوڈین مہاجرین

سپیکر نے بلاور حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

 سری نگر/ //جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے یہاں کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران بلاور حلقے میں متعلقہ محکموں کی طرف سے عملائے جارہے  ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس دوران حلقے میں کوہلوں کی تجدید و مرمت ، پینے کے پانی کی فراہمی، مناسب عملے کی تعینات اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ سپیکر نے کمشنر سیکرٹری کو اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت دینے کی تلقین کی تاکہ وہ مختلف پروجیکٹوں کی عمل آوری میں سرعت لائیں تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں۔کمشنر سیکرٹری نے سپیکر کو یقین دلایا کہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کو آگے لے جانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اس سے پہلے کمشنر سیکرٹری داخلہ محکمہ نے بھی سپیکر کے ساتھ ملاقات کی۔  

ڈی سی ادہم پورکی دفاعی حکام کے ساتھ میٹنگ

 ادہم پور//ڈپٹی کمشنر،ادھم پوررویندرکمارنے دفاعی حکام سے ڈیفنس علاقوں سے گذرنے والی سڑکوں کی مرمت کرنے کیلئے کہاہے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے سوئی۔سمبل، سنگوربائی پاس روڈ اورجب روڈجوڈیفنس علاقوں میں آتی ہیں کی مرمت کے بارے میں مسائل ڈیفنس ایجنسیوں کے ساتھ زیربحث لائے۔ڈی سی نے ڈیفنس حکام سے کہاکہ وہ لوگوں کی مشکلات دورکرنے کیلئے مرمتی کام میں سرعت لائیں۔اس دوران میٹنگ میں سول اورڈیفنس آفیسران نے شرکت کی اورلینڈایکویزیشن کے بقایامعاملات کے بارے میں تفصیلی خیالا ت کااظہارکیا۔اس موقعہ پرمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، کرشن لال، اسسٹنٹ کمشنرریونیو،سبھاش ڈوگرہ ، سپیشل کلکٹر ڈیفنس ،عبدالستار،آئی جی ۔بی ایس جی ، ایس ٹی سی ادہم پور، ایس ایس ڈوگرہ، کمانڈنٹ 1،ایف اوڈی ،کرنل انوبھو، کمانڈنٹ ایس ٹی سی ،بی ایس ایف نے شرکت کی۔اس دوران لینڈایگویزیشن کمیٹی کے ممبران،پٹواریوں، اورسول وڈیفنس آفیسران موجو

ریاستی اسمبلی کو فوری طور تحلیل کیا جائے: ہرش دیوسنگھ

 جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیرمین ہرش دیوسنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 53کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیں جو پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کے، جسے گورنر نے جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 92کے تحت برخاست کردیا تھا، بعد اپنی مطابقت اور اعتبار کھوچکی ہے ۔ہرش دیوسنگھ ،ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مانگ کررہے تھے ’ہارس ٹریڈنگ کی رپورٹوں کی تحقیقات کی جائے‘‘ ۔اس دوران ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ بی جے پی اراکین اسمبلی کولوگوں بے وقوف بنانے، عام لوگوں اور میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ حکومت سازی کے لئے کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کررہی ہیں۔پنتھرس سربراہ نے گورنر پر زور دیا کہ وہ قومی اتحاد کے مفاد میں

ضلع انتظامیہ کا سول سوسائٹی ممبران کے ساتھ اجلاس

 جموں//ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمارنے سماج کومنشیات سے پاک بنانے کے مقصدسے سول سوسائٹی ممبران کے ساتھ اجلاس منعقدکیااوران پرمنشیات کی روکتھام کیلئے اپنارول اداکرنے پرزوردیا۔اس دوران سول سوسائٹی ممبران نے مسائل کے موثرحل کویقینی بنانے کامطالبہ کیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی جموں وویک گپتاانڈا، اے ڈی سی ارون منہاس بھی موجودتھے۔اس دوران سول سوسائٹی کی جانب سے اُبھارے گئے مسائل کوڈی سی نے اطمیان سے سنا اوران کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران میٹنگ میں سماجی،سیاسی اورمذہبی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے 50سول سوسائٹی ممبران شامل تھے۔اس دوران ترقیاتی پروجیکٹوں مثلاً مصنوعی جھیل، جیول سے ریہاڑی فلائی اوور کی مجوزہ تعمیر میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیاگیا۔اس دوران روہنگیائوں کی بازآبادکاری کے مسئلے پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں موجودافرادنے سرحدی علاقوں میں سرحدپارکی گولہ باری کے نتیج

ایچ اوڈی سٹینوگرافروں کے مطالبات پورے کرنے کی مانگ

جموں//آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن نے اپنی دیرینہ مانگوں کوپوراکرنے کیلئے ریاستی گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیاہے۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ اوڈی سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدلطیف قریشی نے کہاکہ سابق حکومت نے ہمارے جائزمطالبات کونظراندازکیالیکن اب ہمیں ریاستی گورنرسے اُمیدہے کہ وہ ہمارے مطالبات کوحل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات میں کیرئیرکی ترقی بذریعہ کیڈر۔ سیکرٹریٹ سے باہر تمام ڈیپارٹمنٹوں کے سٹینوگرافروں کی ڈی پی سی میٹنگوں کاانعقاد، پرائیویٹ سیکریٹریوں کی اسامیاں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاترمیں وجودمیں لانے ،سینئرسکیل سٹینوگرافروں،جونیئرسکیل سٹینوگرافروں کی اسامیاں وجودمیں لانے وغیرہ شامل ہیںانہوں نے کہاکہ ایچ اوڈیز کیڈرکی ترقی سیکرٹریٹ کیڈرکے سٹینوگرافرکے طرزپرکی جانی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ وقت پرترقی ، انڈکشن نہ ہو

مزید خبرں

امرناتھ یاتریوں کیلئے سہولیات پرعدم اطمینان کااظہار ۔ نے یاتریوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کیIHRO جموں//انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کاایک اجلاس گاندھی نگرمیں شکتی اپل ضلع صدرجموں کی صدارت میں منعقدہواجس میں کہاگیاکہ لوگوں کواپنے فرائض اورزمہ داریوں کونبھانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔شکتی اپل نے میٹنگ کے دوران لوگوں کودرپیش مسائل کی بھی جانکاری حاصل کی۔علاوہ ازیں سماجی کارکن اورضلع صدرآئی ایچ آراو شکتی اپل نے کہاکہ امرناتھ یاتریوں کیلئے بہترسہولیات کاانتظام نہیں کیاگیاہے جس کیلئے بورڈذمہ دارہے ۔انہوں نے کہاکہ امرناتھ یاتراکادونوں خطوں کے لوگوں کوفائدہ پہنچتاہے۔انہوں نے کہاکہ امرناتھ یاتری ،ریونیو،پرائیویٹ اورگورنمنٹ سیکٹرکیلئے کافی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ عناصرہمیشہ امرناتھ یاتریوں کونقصان پہنچانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔اپل نے یاتریوں کے ساتھ گذشتہ روزبھاگوتی ن