تازہ ترین

رام نگراسمبلی حلقہ کی ترقی کےلئے 1کروڑروپے واگذارکرنے کااعلان

 رام نگر//ادہم پور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ سے ممبرپارلیمنٹ اورمرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ حزب اختلاف بی جے پی کی ترقیاتی پالیسیوں سے گبھراکرترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ترقیاتی پروجیکٹوں کوآگے لیجانے کےلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں عوامی مفادات پرمنحصرترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کےلئے بی جے پی ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے لیکن کانگریس اوراس کی حمایتی دیگرجماعتیں اپنی تمام ترطاقت کوبی جے پی کے خلاف صرف کررہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹرجتندرسنگھ رام نگرتحصیل میں ایک عوامی میٹنگ کم اجولامستفعدین پروگرام کے دوران کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 125کروڑیہ پوچھ رہی ہے کہ عوامی مفادات کی سکیموں مثلاً اجولایامدرایوجنا کی عمل آوری میں کانگریس کیوں روڑے اٹکاررہی ہے جس کاجواب دینے سے کانگریس اوراس کی حمایتی جم

سہ ماہی ادبی رسالہ ’ عالمی میراث‘ کااجرائ

 پونے// پتر کار بھون ، پونے میں ایک سہ ماہی ادبی رسالے’ عالمی میراث‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔اس تقریب کا اہتمام راسک مترا منڈل ،ای این یو فاﺅنڈیشن اور شری پردیپ ماونٹ پونے کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت سریش چندر صورت والا نے کی جب کہ مہمان خصوصی کینیڈا سے آئے ہوئے اردو کے عالمی شہرت یافتہ اسکالر ڈاکٹر سید تقی عابدی تھے ۔ ڈائس پر ذی احترام شخصیات میں سے منور پیر بھائی ، سابق چیرمین اعظم کیمپس پونے ،ڈاکٹر مشتاق احمد،ڈاکٹر پریمی رومانی،مدیر سہ ماہی عالمی میراث ، زبیر پریزڈنٹ ای این یو فاونڈیشن ،اور ڈاکٹر ممتاز پیر بھائی تھے ۔ تقریب کے آغاز میں صدر شریش چندر صورت والا نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اس آرگنا یزیشن کے بارے میں تفصیلات پیش کیں ۔اس کے بعد منور پیربھائی نے پنڈت برج نرائن چکبست لیکچر سیریز کے تحت اردو کے اس عظیم شاعر کی شخصیت کے حوالے سے پر مغز تقر

سالانہ اکھنڈجیوتی یاتراپینگلاماتا16 جولائی کو

 ادہم پور//ادی شکتی سیوک سنستھاادہم پورکے زیراہتمام بارہویں سالانہ اکھنڈجیوتی یاترا،پینگلاماتا کااہتمام 16جولائی کوکیاجارہاہے۔اس بات کاانکشاف ادی شکتی سیوک سنستھا کے صدراشوک کمارگپتاکی صدارت میںمنعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پنگلاماتااکھنڈجیوتی یاتراکااہتمام کیاجارہاہے جس میں ہون یگنااوراکھنڈجیوتی جلاکر 14 جولائی کوشوبھایاتراپینگلاماتاسے پانڈومندرسے شروع ہوگی اورقصبہ کے مختلف بازاروں ومقامات بشمول ہسپتال روڈ، سیلاں تالاب، چبوترا بازار، مین بازار، گول مارکیٹ، مکرجی بازار، رام نگرچوک،سلاتھیہ چوک سے ہوکرآغازکے مقام پراختتام ہوگی۔اکھنڈجیوتی پانڈومندرمیںاکھنڈجوتی کے بعد 16جولائی کوپینگلاماتا گپھامیں صبح عقیدت مندپہنچیں گے۔قابل ذکرہے کہ پینگلاماتھاگپھا تحصیل رام نگرکے پنجرگاﺅں میں واقع ہے جہاں پہنچنے کے لئے لگ بھگ 20کلومیٹرکاپیدل راستہ طے کرناپڑتاہے۔اس دوران میٹنگ میں سابق سرپ

جموں شہرسے تیل خاکی ڈپوﺅں کی منتقلی کاعمل

 جموں//کمشنر سیکریٹری فوڈسپلائز اینڈکنزیومرافیئرس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعبدالرشید نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران تیل خاکی کے ڈپوﺅں کی جموں شہرکے مختلف علاقوں سے گردونواح کے علاقوں میں منتقلی کے عمل کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر سٹیٹ لیول کوآرڈی نیٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیز راجیو یادونے کمشنرسیکریٹری کو تیل خاکی کے ڈپوﺅں کی منتقلی کے عمل کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔اس موقعہ پرکمشنرسیکریٹری نے متعلقہ آفیسران کو اس عمل کےلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کرنے پرزوردیا۔اس موقعہ پر پٹرولیم پروڈکٹوں کی دستیابی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران میٹنگ میں ڈائریکٹرایف سی ایس اینڈسی اے آراے انقلابی ،سٹیٹ لیول کوآرڈی نیٹر آئی اوسی ایل راجیو یادو، جوائنٹ کنٹرولر ایل ایم ڈی وی۔ایس سمبیال، ڈپٹی ڈائریکٹر(سپلائز )جوگندرسنگھ جسروٹیہ ،ڈپٹی کنٹرولر ایل ایم ڈی منوج پربھاکراوردیگرسینئرآفیسران آئل مارکیٹنگ ک

ڈائریکٹردیہی ترقی نے کٹھوعہ میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

 کٹھوعہ//ڈائریکٹررورل ڈیولپمنٹ جموں ممتازعلی نے بلاک ہیرانگر،برنوٹی اورمرہین میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائینہ کیا۔بعدازاں آفیسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹردیہی ترقی نے مرکزی معاونت کی سکیموں مثلاً ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی ۔جی اورایس بی ایم کی عمل آوری کے بارے میں صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے آفیسران پرزوردیاکہ کاموں کووقت مقررہ کے اندرمکمل کرنے اور سکیموں کافائدہ عوام تک پہنچانے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے پی ایم اے وائی ،جی ہاﺅسز کی تعمیرمیں تاخیرنہ کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران میٹنگ اسے ڈی سکھ پال ،ایکسن آراینڈڈبلیواوردیگریلڈعملے بشمول بی ڈی او،اے ای ای نے شرکت کی۔

ڈی سی جموں نے سیوریج ورک پروجیکٹ کامعائینہ کیا

 جموں//ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمارنے جموں شہرکے مختلف مقامات مثلاً کرن نگر، امپھلا، ریہاڑی کالونی، ڈوگرہ حال وغیرہ میں جاری سیوریج ورک کے کام کاج کاجائزہ لیا۔ اس دوران ڈی سی کے ہمراہ جنرل منیجر نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی )محمدرفیق ،ایگزیکٹیوانجینئر محمدتاج، یوای ای ڈی۔ اروندگپتاایگزیکٹیوانجینئر (ٹی )جے ایم سی تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ آفیسران کوہرگھرکے باہر سیورپائپ لائن بچھانے اورپراپرٹی چیمبر نصب کرنے کی ہدایات دی ۔انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ پر 23.01کروڑروپے صرف ہونے کاتخمینہ ہے۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے آفیسران کوہدایت دی کہ کام کووقت مقررہ کے اندرمکمل کیاجائے اورجموں شہرمیں ترقیاتی پروجیکٹوں کوتیزرفتاری کے ساتھ روبہ عمل لایاجائے۔

مزید خبرں

رولرسڑک سے لڑھک گیا،آپریٹرلقمہ اجل ایم ایم پرویز رام بن//سنیچر کی شام کو بٹوت۔ بگو نالہ زیر تعمیر رابطہ سڑک پر روڈ رولر آپریٹراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔پولیس کے مطابق بٹوت ۔بگو نالہ ز یر تعمیر رابطہ سڑک پر کام کے دوران ایک روڈ رولر پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے آپریٹر کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی ۔حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس سٹیشن بٹوت کی ایک ٹیم موقعہ پر پہونچی اور لاش کے طبی لوازمات پورے کرنے کےلئے شیر کشمیر میمو ریل ہسپتال منقتل کیا۔متوفی آپریٹر کی پہچان 30سالہ خورشید عالم ولد ظہیر عالم ساکنہ بہار کے طور سے ہوئی ہے ۔     خالص گوجری اخبارکی اشاعت خوش آئندپیش رفت:جہانگیراصغر جموں//گوجری زبان کے نامورادیب ومحکمہ اعلیٰ تعلیم میں شعبہ اُردوکے اسسٹنٹ پروفیسرمحمدجہانگیراصغر نے گزشتہ ہفتے گوجری زبان کے ہفت روزہ خالص گوجری اخبار”رودادِ قوم&l