تازہ ترین

بی جے پی نے اقتدارکیلئے جموں کے مفادات پرسمجھوتہ نہیں کیا:ڈاکٹرجتندر

کٹھوعہ//وزیراعظم کے دفترمیں مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاہے کہ اقتدارکیلئے بی جے پی جموں کے مفادات کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گی۔یہاں بی جے پی ورکروں کی میٹنگ سے پہلے حاشے پرنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ بی جے پی کیلئے اقتدارکامقصد ’وکاس ‘کے ایجنڈے کوآگے بڑھاناہے نہ کہ حکومت کاحصہ ہوناہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کابنیادی منترا’ہم یہاں دیش چلانے آئے ہیں،سرکارچلانے نہیں ‘‘۔انہوں نے حزب اختلاف کی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ حزب اختلاف بی جے پی کی ترقیاتی پالیسیوں سے گبھراکرترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ترقیاتی پروجیکٹوں کوآگے لیجانے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں عوامی مفادات پرمنحصرترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کیلئے بی جے پی ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے لیکن

ریاسی کا پرانا ہسپتال شراب خانہ میں تبدیل

ریاسی//نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی کے جنرل سیکریٹری طارق بٹ نے ایک پریس بیان جار ی کر کے اس امر کا نکشاف کیا ہے کہ سابقہ بی جے پی اور پی ڈی پی سرکار نے جب ریاسی کے پرانے ہسپتال کو اجاڑ کر ریاسی کے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا تھا تو لوگوں نے زبردست احتجاج اور مظاہرے کر کے ریاسی کے پرانے ہسپتال کو سی ایچ سی بنانے کی مانگ کی تھی اسی بات کو مد نظر رکھ کر ضلع ترقیاتی بورڈ نے پرانے ہسپتال کو زچہ بچہ ہسپتال بانے کی سفارش کی تھی۔ریاسی کے لوگ اس فیصلہ سے مطمئن ہو گئے تھے لیکن یہ سب کاغذوں میں ہی بند کردیا گیا بھر 4سال گزرنے کے بعد ضلع ریاسی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا ایک وفد ضلر صدر ڈاکٹر سکھدیو شرما کی قیادت میں اس وقت کے چیف سیکریٹری بھارت بھوشن ویاس سے ملاقی ہوئے تو انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ریاسی کے پرانے ہسپتال کو زچہ بچہ ہسپتال بنانے کی ہدایات جاری کر دیں جس پر کافی کام ہو چکا ہے اور اب فائل محکمہ

ڈائریکٹر این ایچ ایم نے آشا ورکروں کے گروپ کو ہریانہ کیلئے روانہ کیا

جموں//مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ڈاکٹر یشپال شرما نے آشاورکروں کے ایک گروپ کو پنچکلہ ہریانہ کے لئے روانہ کیا۔مختلف زمروں کے 90 آشاورکروں پر مشتمل یہ گروپ ہریانہ کے دورے کے دوران وہاں دیہی صحت ، دیہات میں ولیج ہیلتھ سنٹیشن اینڈ نیوٹریشن کمیٹیوں کے کام کاج اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔یہ آشا ورکرایسے دیہات کا بھی دورہ کر یں گے جہاں آشا ورکروں کو پی سی اینڈ پی این ڈی تی کی عمل آوری پر نگاہ رکھنے کے لئے ایس ایچ او کا درجہ دیا گیا ہے۔ریاست سے تعلق رکھنے والے آشا ورکروں کے گروپ کا یہ بیرون ریاست کا دوسرا دورہ ہے جبکہ گزشتہ برس اسی طرح کے ایک گروپ کو چھتیس گڈھ کے دورے پر بھیجا گیا تھا۔آشا ورکروں کو ہریانہ روانہ کرنے کے موقعہ پر جموں کے چیف میڈیکل آفیسر سنجے ترکی ، سٹیٹ نوڈل آفیسر این ایچ ایم ڈاکٹر نریندر بٹھیال اور صحت محکمہ کے دیگر اہلکاروں بھی موجود تھے۔ &nb

کٹھوعہ سانحہ سے متعلق ملزمین کے وکیل کابیان کی مذمت

جموں؍کٹھوعہ میں چند ماہ قبل پیش آئے واقعے میں ملوث ملزمان کے وکیل نے اتوار کو متنازعہ بیان دیکر دعویٰ کیا’ کہ بچی کے ساتھ نہ عصمت دری ہوئی اور نا ہی قتل کیا گیا ۔ وکیل نے مزید کہا کہ علاقے میں ہندوئوںکو کمزور کرنے اور جنگلی اراضی ہڑپ کرنے کی غرض سے لاش کو پلانٹ کرنے کا دعوی کیا ۔ جس پر گوجر بکروال طبقے نے بیان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وکیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق جموں صوبہ کے کٹھوعہ علاقے میںجنوری مہینے کے دوران ایک 8سالہ بچی کو عصمت دری کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کے وکیل انکر شرما نے اتوار کے روز جموں کے پرس کلب میں ایک پرس کانفرنس دوران ایک متنازعہ بیاندیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’ضلع کٹھوعہ کے رسانہ میں گجربکروال طبقے سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کا کوئی ریپ اور قتل نہیں ہوا بلکہ وہا