تازہ ترین

میراماندریاںتحصیل کا سڑھ کانڈی گائوں بنیادی سہولیات سے محروم

 جموں//اگرچہ جموں وکشمیرنے آزادی ہندوستان کے ستربرسوں میں تعمیروترقی کے بے شمارسنگ طے کیالیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ ابھی بھی ضلع جموں میں ایسے دیہات اوربستیاں موجودہیں جہاں کے لوگ آج تک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اورروزمرہ زندگی میں بے شمارمشکلات جھیلنے پرمجبورہیں تاہم ضلع وتحصیل انتظامیہ بنیادی سہولیات سے محروم باشندوں کوآئینی حقوق دینے سے قاصرہے ۔اس کی نمایاں مثال ضلع جموں کی تحصیل میراماندریاںسے لگ بھگ 20کلومیٹردور کاگائوں کانڈی ہے جہاں سینکڑوں کنبے انتظامیہ کی عدم توجہی کاشکارہوکر آزادی ہندوستان کے 70سال گذرنے کے بعدبھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اورانتظامیہ ہاتھ پرہاتھ دھرے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے منفی اثرات کانڈی گائوں کے لوگوں اوران کی نوجوان نسلوں پرمرتب ہورہے ہیں۔اس سلسلے میں نمائندہ کوتفصیلات بتاتے ہوئے مقامی شخص نیک عالم نے کہاکہ اکھنورسے لگ بھگ 20کلو

بی جے پی حکمرانی میں ناکامی کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہیــ : جان

 جموں //یوتھ نیشنل کانفرنس نے پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے جموں میں جمعرات کے روز ایک جوائننگ پروگرام کا اہتمام کیا ، جسکی قیادت وائی این سی کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کی۔پروگرام میں جموں شہر کے کافی نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے این سی کا دامن تھاما ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ این سی کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کہ سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار نوجوانوں کے مسائل  خصوصا ًفاسٹ ٹریک بنیادوںپر انکی بھرتی کرنے میں ناکام رہی ہے اور کہا کہ مخلوط سرکا رلوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے پر اب بی جے پی مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار بننے سے قبل بی جے پی کے لئے پی ڈی پی ایک اچھا پارٹنر تھی لیکن جب سرکار گر گئی تو بی جے پی کیلئے پی ڈی ی اب ایک بُرا پارٹنر بن گیا ہے۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں

ادبی کنج کے زیراہتمام ادبی نثری نِشست کا اہتمام

  جموں // کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کنج جے اینڈ کے زیراہتمام گذشتہ روز ایک ادبی نثری نِشست کا اِنعقاد ہوُا۔اِس ادبی نِشست کی صدارت کے فرائض ڈوگری کے لیکھک و کوَی پرنسپل کے آر سلگوترہ  نے سر انجام دِئے۔ جبکہ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے جانے پہچانے صحافی اور اُردوُزبان کے شاعر عبدالجبّار بٹ مہمانِ خصوُصی تھے۔  نِشست کی نِظامت کے فرائض اِس بار تنظیم کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے انجام دِئے۔ نِشست کے اوّلین دوَر میں مختلف مقررین نے نثری ضابطہ کے مختلف پہلوؤںپر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اِظہار کِیا۔ اِ س موقعہ پر پیش کی گئیں خصوُصی نثری تخلیقات اِس طرح تھیں۔(1)  ایک خاص اُردوُ تخلیق  ’ایمر جینسی، چند یادیں‘   از آرشؔ دلموترہ، (2)  ’تھکاوٹ‘  ایک  ہِندی تحریر، از بِشن داس خاکؔ ۔ (3)’میریاں شرط

ڈی سی ادہم پور نے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کام کاجائزہ لیا

 ادہم پور//ضلع انتظامیہ ادہم پور نے ضلع میںہوئی بھاری بارش کے بعدرواں برسات کے دوران کسی بھی سیلابی اورایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کام کاج کاجائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کومتحرک کیا ۔یہ سنٹر چوبیسوگھنٹے کام کرے گااوراس کیلئے اہلکارتعینات رہیں گے اورضلع میں صورتحال پرگہری نگاہ رکھیں گے۔امرناتھ یاتری اوردیگرلوگ ان دوہیلپ لائن نمبرات 01992-272727 and 01992-272728پررابطہ کرسکتے ہیں۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای اوسی ) 24 گھنٹے کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ برسات کے موسم میں ممکنہ سیلابی اوربارشوں کے امکانی خطرات سے پیداہونے والی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیاگیاہے تاکہ لوگوں کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں بشمول آرمی،بی یس ایف ،ایس ڈی آرایف ،این جی اوزکے اہلکاروں کوایمرجنسی صور

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی امتحانات

 حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت امتحان میں شرکت کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15؍ جولائی 2018 مقرر ہے۔ پروفیسر شانِ کاظم نقوی، ڈائرکٹر انچارج کے بموجب دیرانہ فیس 200 روپئے کے ساتھ 31؍ جولائی تک فارم داخل کیا جاسکتا ہے۔ فیس صرف آن لائن ہی داخل کی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے لنک http://manuucoe.in/OnlinePayment/index.php/main3 پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ایسے طلبہ جنہوں نے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ مقررہ وقت میں اپنا کورس مکمل نہیں کیا انہیں صرف ایک مرتبہ دوبارہ رجسٹریشن کا موقع دیا جارہا ہے۔ اس کے لیے بھی فارم 15؍ جولائی تک داخل کیا جاسکتا ہے۔ انہیں 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔دوبارہ رجسٹریشن کا فارم اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ فارم ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ

اسمبلی اورلوک سبھاانتخابات کاانعقادایک ساتھ کیسے ممکن؟

 جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی ، اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیوچیرمین اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستانی الیکشن کمیشن کے قانونی مشیروں کی دانائی پر حیرت کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ دو دنوں سے نئی دہلی میں تقریباًً تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے پر طویل بات چیت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کئی سینئر سیاسی ہستیاں اور سیاسی مفکر عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی حمایت کررہے ہیں۔جموںوکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے اس معاملہ پر اپنی کوئی رائے نہیں دی ہے کیونکہ اسے میٹنگ میں شرکت کے لئے مدعو ہی نہیں کیا گیا۔مجھے لگتا ہے غالباً ایسا جان بوجھ کر کیا گیاتاکہ وہ جموں وکشمیر پنتھرس پارٹی کے لوگ اسمبلی اراکین کی مدت کار کے تعلق سے سوال نہیں اٹھا سکیں۔انہوں نے ک

این ایچ پی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرکاسیواپاورسٹیشن کٹھوعہ کادورہ

 جموں// این ایچ پی سی کے صدر و منیجنگ ڈائریکٹربلراج جوشی نے روپک جین، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ریجنل دفتر بنی کھیت نے سیوا۔IIپاور سٹیشن ماشکاضلع کٹھوعہ کادورہ کیا۔اس دوران انہوں نے سروس II منصوبے کی طرف جموں و کشمیر محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر چلائے جا رہے اجتماعی باغات مہم کا افتتاح کیاجس کے تحت 2000 پودے لگائے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ جوشی اور دیگر سینئر حکام نے پاور ہاؤس سے متعلق  تفصیلی جانکاری حاصل کی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کچھ اہم اقدامات اٹھانے پرزوردیا۔اس موقعہ پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پن بجلی علاقے کے سامنے آنے والی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی توقعات اور مطالبات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے انفرادی ملازمین سے بھی کہا کہ غیر ملکی وسائل کے لیے غیر معمولی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ ذمہ داریاں لیں۔

مبینہ طورناجائزتعلقات کاشاخسانہ ،لڑکی کے اہل خانہ کااحتجاجی مظاہرہ

 جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبراسمبلی آرایس پورہ گگن بھگت جس پرایک سابق فوجی کی بیٹی کومبینہ طور پراغواکرنے کا  الزام ہے ،جموں میں لڑکی کے داداکی قیادت میں کیے گئے احتجاجی مظاہرے کے کچھ ہی گھنٹوںبعدپارٹی کی پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے روبروہوئے۔اس سے پہلے بی جے پی کی ڈسپلینری کمیٹی نے مذکورہ ممبراسمبلی کووجہ بتائونوٹس جاری کیاتھا۔واضح رہے کہ 24 جون کولڑکی کے والد راجندرجوکہ سابق فوجی اہلکارہے نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ایم ایل اے پر پنجاب یونی ورسٹی سے اس کی بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام عائدکیا تھا ۔اس نے مزیدبتایاتھاکہ میری بیٹی مناکشی بھگت ،دیش بھگت یونی ورسٹی منڈی گوبند گڑھ پنجاب میں بی اے ایم ایس کے پہلے سال کی طالبہ ہے جبکہ لڑکی اورایم ایل اے نے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہاتھاکہ یہ سیاسی ساکھ خراب کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں۔اسی روزلڑکی نے

آئندہ 5 دنوں میں موسلادھاربارشوں کی پیشن گوئی

 جموں//میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں آئندہ پانچ دنوں میں آندھی اوربارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ آئندہ دوچاردنوں میں مونسون کادوسرامرحلہ شروع ہوگااس لیے صوبہ جموں میں آندھی اوربارشوں کاامکان ہے اوریہ بھی کہاہے کہ مونسون کی بارشیں کشمیراورشمالی ہندوستان کے دوسرے حصوں میں ہوں گی۔اس دوران آسمان پربادل چھائے رہنے اورموسلادھاربارشیں آئندہ پانچ دنوں میں ہونے کی توقع ہے۔انڈیامیٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ(آئی ایم ڈی ) اورانچارج ایگرومیٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سکاسٹ ڈاکٹرمہندرسنگھ نے کہاکہ 13سے 17جولائی کے دوران موسلادھاربارشوں کاامکان ہے۔آئندہ ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سیلسیس جبکہ معمول کادرجہ حرارت 4 ڈگری کم اورکم سے کم 25 سے 26 ڈگری سیلیس رہنے کی امیدہے جوکہ معمول سے ایک ڈگری کم ہوگا۔ڈاکٹرسنگھ نے کہاکہ صبح اورشام کوریلیٹیوہیومی ڈیٹی بال

جونئر انجینئر کو پول کے ساتھ باندھنے کا معاملہ

 بنی // محکمہ بجلی کے جونئر انجینئر کو گزشتہ روز بجلی کے پول کے ساتھ باندھے رکھنے کے واقعہ میں بنی پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں درج ایف آئی آر نمبر 54/2018 زیر دفعات 353/147 آر پی سی کے تحت   کارروائی شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 10 جولائی کو قریب شام 5 بجے روشن لال ولد جگدیش راج نامی شخص کی ڈوگن گاؤں کے پنالی موڑھا میں کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی تھی جب کہ پول میں جاری بجلی کرنٹ کی وجہ سے تین مویشی اورایک پالتو کتے سمیت4جانور بھی ہلاک ہو گئے۔اس واقعہ پر پورے گاؤں میں محکمہ بجلی تئیں لوگوں میں غصہ تھا ۔ بھاری تعداد میں لوگ متوفی روشن لال کے گھر تعزیت کیلئے جمع تھے کہ جونئر انجینئر بھی تعزیت کرنے کے لئے غمزدہ کنبہ کے گھر پہنچ گیا۔غصہ میں آئے لوگوں نے جونئر انجینئر کو بجلی کے پول کے ساتھ باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا

مزید خبرں

وزیر اعظم کا سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ تبادلہ خیال  جموں/وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دین دیال انتودیا یوجنا اور نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن کے تحت کام کر رہے ریاست کے سیلف ہیلپ گرؤپوں اور اُن کے مستحقین کے ساتھ کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔سیلف ہیلپ گرؤپوں نے وزیراعظم کو ریاست میں اس ضمن میں جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔گرؤپ کے ممبران نے مستحقین کی زندگیوں میں مثبت بدلاؤ لانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے ملے تجربات کے بارے میں وزیر اعظم کو بتایا۔ان ممبران نے وزیر اعظم کو کئی کامیاب کہانیوں کے بارے میں بھی تفصیلات دیں۔سیلف ہیلپ گرؤپوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم نے کہا’’ ہماری حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کی عہد بند ہے، آپ کسی بھی سیکٹر کامشاہدہ کریں، آپ دیکھیں گے کہ خواتین کافی تعداد میں کام کرتی ہیں او