تازہ ترین

ڈی سی کے ہاتھوں سانبہ میں ایمرجنسی آپریشن سنٹرکاافتتاح

   جموں//ضلع انتظامیہ سانبہ نے رواں برسات کے دوران کسی بھی سیلابی اورایمرجنسیصورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹرقائم کیاہے ۔اس ایمرجنسی آپریشن سنٹرکاافتتاح ڈی سی سانبہ سشماچوہان نے کیا ۔یہ سنٹرڈی سی کمپلیکس میں قائم کیاگیاہے جہاں پر چوبیسوگھنٹے اہلکارتعینات رہیں گے اورضلع میں صورتحال پرگہری نگاہ رکھیں گے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای اوسی ) 24 گھنٹے کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ برسات کے موسم میں ممکنہ سیلابی اوربارشوں کے امکانی خطرات سے پیداہونے والی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیاگیاہے تاکہ لوگوں کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں بشمول آرمی،بی ایس ایف ،ایس ڈی آرایف ،این جی اوزکے اہلکاروں کوایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررکھاگیاہے ۔علاوہ ازیں ڈی سی نے افسران کی ٹیم کے ہمراہ ر

سوشل میڈیاکا استعمال ،گروپ ایڈمن موادکاذمہ دار

 جموں//سوشل میڈیاپر پھیلائی جانے والی افواہوں پرقدغن لگانے کی غرض سے جموں پولیس سائبرکرائم سیل نے سوشل میڈیاپرمختلف سائٹوں اورواٹس ایپ ودیگرایپلی کیشنزکے صارفین کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ سوشل میڈیاکواستعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں اوربالخصوص واٹس ایپ یافیس بُک گروپ بنانے والے افرادیعنی ایڈمین سے کہاگیاہے کہ وہ گروپ ایڈمن بننے سے پہلے دومرتبہ ضرورسوچیں کیونکہ واٹس ایپ گروپ میں کسی بھی قسم کی افواہ کاموادپوسٹ ہونے کے بعدپولیس ایڈمن کے خلاف کارروائی کرے گی۔گروپ ایڈمن سے کہاگیاہے کہ وہ جوابدہ رہیں کہ گروپ کے ذریعے جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔سپریم کورٹ کے 18 اپریل کے حکمنامہ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ،وائٹس ایپ سے متعلق ہے کاحوالہ بھی سائبرکرائم سیل نے دیاہے۔پولیس ایڈوائزری میں گروپ ایڈمنسٹریٹروں سے کہاگیاہے ان پر گروپ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اوراگرکو

جموں یونیورسٹی میں دانتوں کی دیکھ بھال سے متعلق لیکچرکااہتمام

   جموں//جموں یونیورسٹی کے انسانی وسائل کی ترقی سینٹر (یوجی سی ۔ایچ آرڈی سی )نے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسروں کے لئے 39 ویں جنرل اورنٹیشن کورس کے تحت اورو۔ڈینٹ ہیلتھ یعنی دانتوں کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق  ایک لیکچر اور گفت وشنید سیشن منعقد کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر گوتم شرما، ڈینٹل سرجن، جموں یونیورسٹی اور انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن (ایڈا) کے صدر نے لیکچر دیا۔ اعداد و شمار کے سیکشن کے سربراہ پروفیسر پون کمار نے شرکت کی اور شرکاء کو پیش کیا۔ اس مشق کورس کے لئے 40 شرکاء منتخب کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر گوتم نے زور دے کر کہا کہ ملائم برسل دانتوں کا برش کے ساتھ روزانہ دو بار برش کرنا، کینڈی، چاکلیٹ جیسے میٹھی چیزیںکھانے کی اشیاء سے گریز کرنا بچوں اور بڑوں میں کشی اور پیر ی ڈوٹل مسائل کے خطرے کو کم کرے گا۔ ڈاکٹر گوتم نے دانتوں کے ایمپلانٹ کے بارے میں بھی وضاحت کی۔

بی جے پی ملک کوتقسیم کرنے کے درپہ :کانگریس سیوادل

   جموں//چیف آرگنائزر آل انڈیاکانگریس سیوادل لال جی دیسائی نے بی جے پی کوہدف تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے آئین کااحترام نہ کرناملک کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جولوگ ملک کے آئین کے ساتھ نہیں جڑے ہیں وہ ملک کیلئے خطرہ ہیں ۔انہوں نے بی جے پی پرملک کومذہب ،ذات ،علاقہ اورنسل کی بنیادپرتقسیم کرکے ملک کونیشنلزم کے تناظرمیں آئین کوکمزورکرنے کاالزام عائدکیا۔دیسائی نے کہاکہ لوگ اُمیدبھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں اورموجودہ انتشارسے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے لوگوں کے جذبات کانگریس سے جڑے ہوئے ہیں اوروہ راہل گاندھی کووزیراعظم کے طورپر دیکھناچاہتے ہیں ۔دیسائی کانگریس کی مہم میں خطاب کررہے تھے جس میں سیوادل کواُمیدہے کہ یہ مہم ملک کے 1000اضلاع کوکورکرے گی۔  

آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کا احتجاجی دھرنا

 جموں//محکمہ سماجی بہبودکے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے تحت تعینات آنگن واڑی ورکر اورہیلپراپنے مطالبات کولے کراحتجاجی مظاہرہ 151ویں دن بھی شدومدسے جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزآنگن واڑی ورکرز اینڈہیلپرس یونین جموں کے پرچم تلے سمن سوری کی قیادت میں پریس کلب کے باہراحتجاجی دھرنادیا۔اس دوران یہ ورکر اپنے مطالبات جن میں آنگن واڑی ورکروں کی ماہانہ اجرت میں اضافہ اورواجب الادامشاہروں کی ادائیگی سرفہرست ہیں کی حمایت اورریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہی تھیں۔اس دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے سمن سوری نے کہاکہ ہم اپنے مطالبات کولے کرلگ بھگ گذشتہ ڈیڑھ سودنوںسے احتجاجی ریلیاں اوردھرنے دے رہی ہیں لیکن اس کے باوجودسرکارہماری مانگوں پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبات پورے ہونے تک جدوجہدکریں گے۔انہوں نے کہاکہ اب پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت گرچکی ہے اورگورنرراج نافذ ہوگیاہے

رچاگپتااے پی اے اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے منتخب

   جموں//وائس چانسلرجموں یونیورسٹی نے ڈاکٹررچاگپتا،پی ایچ ڈی ایوارڈی ،ڈیپارٹمنٹ سائیکالوجی جموں یونیورسٹی کواے پی اے اچیومنٹ ایوارڈ برائے ارلی کیرئیرسائیکالوجسٹ ،بذریعہ امریکن سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی ہے۔مذکورہ پی ایچ ڈی یافتہ اسکالر ،سین فرانسیکوکیلی فورنیہ میں اے پی اے سالانہ کنونشن ،10اگست 2018میں شرکت کریں گی۔ڈاکٹررچاگپتانے پروفیسرآرتی بخشی ،ہیڈڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کی نگرانی میں 2017 میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔مذکورہ اسکالر اے پی اے اچیومنٹ ایوارڈ برائے ارلی کیرئیرسائیکالوجسٹ کیلئے اے پی اے ،یوایس اے کی جانب سے چنی گئی ہیں۔  

زیورات اڑانے والانقب زن پنجاب سے گرفتار

 جموں//نقب زنی اورچوری کی بڑھتی واردات کے پیش نظر ایس ایس پی جموں وویک گپتا(آئی پی ایس ) نے  سنیل سنگھ جسروٹیہ ،ایس ایچ اوگاندھی نگر، ایس آئی کالی چرن انچارج پولیس پوسٹ ڈگیانہ اورایس آئی سندیپ چاڑک،انچارج پی پی نہرومارکیٹ پرمبنی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس اورانچارج ایس پی سٹی سائوتھ ونے کمارکررہے تھے۔ ٹیم نے کڑی محنت کے بعدایک نقب زن چندن کمارولد دیوراج ساکن چلوارہ تحصیل کانگڑہ ،ایچ پی کوپنجاب سے گرفتارکیاجوایف آئی آر نمبر 19/2018، زیردفعات 454/380آرپی سی ،پی ایس گاندھی نگرمیں ملوث تھا ۔مذکورہ نقب زن نے قبول کیاہے کہ اس نے جموں شہرکے مختلف مقامات سے 22تولے سونا جس کی مالیت 7لاکھ روپے بنیتی ہے کوچرایاتھا اوران سونے کے زیورات میں 6سونے کی چین ،3 سونے کے ہار، 4 سونے کی بالیاں، 4جوڑے گولڈ ٹاپس ، 1 جوڑاسونے کے جمکے، دوجوڑے پائل ،اور

جموں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی پرعوام کااظہارعدم اطمینان

 جموں//میونسپل کارپوریشن جموں جس پرشہرکے رکھ رکھائو،صفائی ستھرائی اورناجائزتجاوزات پرقدغن لگانے کی ذمہ داری عائد ہے ،جموں شہربالخصو ص پرانے شہرمیں ناجائزتجاوزات ہٹانے اورغیرقانونی اورقوانین ونقشوںکوبالائے طاق رکھ کرکی گئی تعمیرات پرروک لگانے اورنقشوں کے مطابق تعمیرات یقینی بنانے میں ناکام ہوچکاہے ۔تفصیلات کے مطابق شہرجموں بالخصوص پرانے شہرکے اندرونی علاقہ جات کاجائزہ لینے سے یہ صاف ہوجاتاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے کچھ اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے نقشوں کی خلاف ورزی کرکے تیزرفتاری کے ساتھ تعمیرات کی جارہی ہیں جس کاعمومی طورپرنقصان عام شہریوں کوہورہاہے ۔سنیل کمارنامی ایک شخص نے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ  جہاں تک ناجائزتعمیرات کاتعلق ہے اس میں محکمہ کے کچھ عہدیداران کی ملی بھگت شامل ہے جس کی وجہ سیکچھ لوگ بغیرکسی خوف کے نالیوں کے اوپر بھی تعمیرات کرنے سے چنداں گریزنہیں

مزید خبریں

سوامی کا بیان ناقابل قبول اور ہندستانی آئین کے منافی :پروفیسربھیم سنگھ جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی ، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ، اسٹیٹ لیگل ایڈکمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین اور معروف آئینی وکیل  پروفیسر بھیم سنگھ نے  جموں وکشمیر میں ہندو وزیراعلی بنانے کے راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے غم اور غصہ کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ حیران کردینے والا بیان ہے جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ملک کا آئین سیکولر ہے۔ سوامی 21ویں صدی میں 14ویں صدی کی بات کررہے ہیں۔ جموں وکشمیر ہندستان کاحصہ ہے اور ہندستان کا آئین سیکولرازم پر مبنی ہے۔ جموں وکشمیر میں لوگوں کو بلاکسی ذات و پات کی تفریق کے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔کشمیر نے پوری دنیا کو 1947میں سیکولرازم کا پیغام دیا تھا جب سب جگہ خون خرابہ ہورہا تھا تو کشمیر میں کے لوگوں نے