تازہ ترین

صدارتی انتخابات:ایران میں ووٹنگ شروع

تہران // ایران میں 12ویں صدارتی انتخابات کے آغاز سے آدھا دن گذرچکا ہے مگر اس وقت تک ملک بھر میں الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ایران بھر میں آج جمعے کے روز صبح آٹھ بجے سے انتخابات کے عمل کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے شام کے چھ بجے تک جاری رہے گا۔ایران کے الیکشن آفیس کے سربراہ 'علی اصغر احمدی' کے مطابق، اس دورے کے صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت دوسرے ادوار کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ملک بھر کے شہروں بالخصوص تہران میں ووٹ ڈالنے کیلئے مرد، خواتین، نوجوان اور بوڑھوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ایرانی شہری آج شام چھ بجے تک ملک کے مختلف پولینگ اسٹیشنز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایرانی عوام سے  کہا ہے کہ جتنا ہوسکے جلدی انتخا

ایف بی آئی کی تفتیش امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے: ٹرمپ

واشنگٹن //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے انتخاب میں روس کے اثرانداز ہونے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی کاؤنسل کی تقرری کے فیصلے سے امریکہ کو بہت بڑی زک پہنچ رہی ہے۔واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر اپنا دفاع کیا اور انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا: 'یہ پورا معاملہ محض نشانہ بنانے کے لیے ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ ‘واضح رہے کہ اس معاملے کی تفتیش کے لیے ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولیر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تقریبا سبھی جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں نے ان کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔گذشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا جس کے بعد سے اس معاملے کی خصوصی تفتیش کے لیے انتظامیہ پر زبردست دباؤ تھا۔جمعرات کو صدر ٹرمپ

قبلہ اول کی تصویر والا لباس پہن کراسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی

مقبوضہ بیت المقدس// اسرائیلی حکومت اور یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کے دیگرمظاہر کے جلو میں اسرائیل کی ایک سرکردہ وزیرہ نے تاریخی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تصویر پرمبنی لباس زیب تن کرکے ایک نئی اشتعال انگیزی کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت میں شامل وزیرہ برائے کھیل وثقافت ’میری ریگیو‘ نے حال ہی میں ’کان‘ نامی ایک ثقافتی تقریب میں متنازع گاؤن پہن کر شرکت کی۔اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو‘ نے بتایا ہے کہ خاتون وزیر ثقافت و سپورٹس ایک ثقافتی تقریب میں مسجد اقصیٰ اور پرانے بیت المقدس کی تصویر والا گاؤن پہن کر شرکت کی۔ یہ تقریب بین الاقوامی نوعیت کی تھی جس میں ’ارواح اسماعیل‘ نامی ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی۔اسرائیلی وزیرہ سے جب پ

ریاض میں انسداد دہشت گردی مرکز کے قیام کا فیصلہ

ریاض //سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے گذشتہ روز دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی۔ امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔ ہم  جنگجوئوں، ان کے معاونت کاروں اور سہولت کاروں سب کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ امریکی۔ اسلامی سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پوری شدت کے ساتھ توجہ دی جائے گی۔ یہ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف عالم اسلام اور مغرب کے درمیان ایک نئے اتحاد کی راہ ہموار کرے گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ