تازہ ترین

امریکہ ۔شمالی کوریا تنازعہ

 واشنگٹن//امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مفاہمت کی کوششیں پہلا بم گرائے جانے تک جاری رہیں گی۔امریکا کے نشریاتی ادارے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ شمالی کوریا کے ساتھ تنازع کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کی جائیں جبکہ ان کوششوں کو پہلا بم گرائے جانے تک جاری رکھا جائے۔اطلاعات کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے اس بیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی اہمیت کو ختم کردیا جس میں انہوں نے ریکس ٹلرسن کی شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے ساتھ مفاہمت کی کوششوں کے حوالے سے کہا تھا کہ ریکس ٹلرسن، ’لٹل راکٹ مین‘ کے ساتھ مفاہمت کرکے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکی صدر نے مجھ پر واضح کر دیا ہے کہ اس معاملے کے

ٹرمپ یکطرفہ طور پر ایٹمی حملہ کا حکم دے سکتے ہیں: ہیلری کلنٹن

 واشنگٹن//سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات خطرناک ہیں جو پوری دنیا کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔2016میں امریکی کیصدارتی الیکشن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شکست سے دورچارہونے والی ہیلری کلنٹن کاکہنا تھا کہ روسی صدرنے 2016کے امریکی انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے روسی انتظامیہ کو ان کیمقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے کی ہدایت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن نیامریکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور وہ امریکا کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں۔ہلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ یقینی طورپر روسی صدرنے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہوں گی لیکن امریکی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی سخت نگرانی نے ان کو ان کے مقاصد میں مکمل طورپرکامیاب ہونے نہیں دیا۔سابق وزیرخارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو امریکا کے لئے دنیا میں عدم اعتمادی کا باعث قراردیتے ہوئے ک

اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی سے30 افراد ہلاک

میڈرڈ// اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی اور تیز ہواؤں کے باعث اس نے شہری علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔ بلند ہوتے شعلے دور دراز علاقوں سے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 500 سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں تاہم 18 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود انہیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر27ہوگئی ہیاور50  سیزائد زخمی ہیں جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔درجنوں فائرفائٹرز کو  شہری علاقوں کی طرف آنے والی سڑکوں پر تعینات کردیا گیا ہے تاکہ شہرکو آگ کی لپیٹ میں آنے سے روکا جاسکے۔ رواں سال جون میں بھی پرتگال کے وسط میں واقع جنگلات میں لگی بدترین آگ میں 64 افراد ہلاک اور 250

تعلیم سے زندگی میں 11 ماہ کا اضافہ، سگریٹ سے عمر کے سات سال کم: تحقیق

واشنگٹن // سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہر ایک سال گزارنے سے انسان کی زندگی میں اوسطاً 11 ماہ کا اضافہ ہوتا ہے۔محققوں کا کہنا ہے کہ انسان اوسط سے زیادہ ہر ایک کلو گرام وزن کے بدلے اپنی دو ماہ کی عمر کھو دیتا ہے اور روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ پینے سے عمر کے سات سال گنوا دیتا ہے۔ایڈنبرا یونیورسٹی کی ٹیم کو اپنے سوالوں کا جواب لوگوں کے ڈی این اے میں فرق کے تجزیے سے ملا۔ان کا خیال ہے کہ یہ تحقیق بالآخر لوگوں کے لیے زیادہ دن جینے کے نئے راستے کھولے گی۔اس کے لیے محققوں کے گروپ نے چھ لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔اگر کوئی سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرتا ہے، اس نے سکول چھوڑ دیا ہے اور اس کا وزن مقررہ مقدار سے زیادہ ہے تو ایسے شخص کی کسی ایک غیر صحت مند عادت کے اثرات کی شناخت مشکل ہو سکتی ہے۔اس کے بر عکس محقق نے قدرتی تجربے پر توجہ مرکوز کی۔بعض لوگوں کے ڈی این میں ت

صومالیہ میں خوفناک بم دھما کہ، 231 افراد ہلاک، کئی زخمی

صومالیہ //صومالیہ کے دارالحکموت صومالیہ میں ایک ہوٹل کے باہر پرہجوم علاقے میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 231 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سینیئرپولیس افسر ابراہیم محمد کا کہنا تھا کہ'ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 230 لاشوں کو اٹھایا گیا ہے اور کئی افراد تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں'۔حکومتی سیکیورٹی عہدیدار محمد عدن کا کہنا تھا کہ بم دھماکا شہر کے ایک پرہجوم علاقے میں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ 'دھماکا بارود سے بھرے ایک ٹرک کو ہوٹل کے K5 جنکشن سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا'۔دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن القاعدہ سے منسلک الشہاب کی جانب سے صومالیہ کے دارالحکومت ماغادیشو میں اس طرح کے بم دھماکے متواتر کیے جاتے رہے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ع

’ تشدد کی راہ ترک کریں‘

لندن // برطانیہ اور فرانس سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے ایلچیوں نے میانمار کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وعدوں پر عمل کرے، تشدد کا خاتمہ لائیں اور لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے حالات سازگار بنائے جائیں۔میانمار کی فی الواقع سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے، برطانوی سفیر میتھیو رے کروفٹ نے بتایا کہ ''ہم نے آنگ سان سوچی کی تقریر سنی، جس کے ابتدائی خیالات میں طویل مدتی مستقبل کو تعمیر کرنے کا ذکر تھا۔ اور ہم نظر رکھیں گے کہ وہ اپنے الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے کیا کرتی ہیں''۔گذشتہ سات ہفتوں کے دوران، 536000 روہنگیا افراد سرحد پار کرکے ہمسایہ بنگلہ دیش میں داخل ہو چکے ہیں، جس کا سبب اْن کی اقلیتی برادری کے خلاف سخت فوجی کارروائی ہے، جس سے قبل روہنگیا کے جنگجوئوں  نے ملک کی سلامتی افواج پر مہلک حملے کیے تھے۔فرانس کے سفیر، فرانسواں دیترے نے متنبہ کیا

آگ کے آگے کیلیفورنیا لاچار ہوا

سانتا روژا//شمالی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ سے مرنے والوں کی تعداد 43ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جس کے سبب ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا۔ تقریباً 10ہزار فائر فائٹر ایئر ٹینکروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ گزشتہ سات دنوں سے 2لاکھ14 ہزار ایکڑ میں پھیلی آگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیلیفورنیا کی تاریخ میں سب سے تباہ کن آتشزدگی سے کل تک 40 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور ان میں سے 22افراد کی موت صرف سونوما میں ہوئی ہے ۔ آگ کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے ۔اس میں سان فرانسسکو سے 80کلو میٹر دورشمال میں واقع سانتا روژاسے نقل مکانی کرنے والے تین ہزار لوگ بھی شامل ہیں۔ کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا -''یہ کیل

سعودی عرب میں خوفناک آتشزدگی

ریاض//سعودی عرب میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات  کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے بدر میں ایک بڑی ورک شاپ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انسانوں سمیت اندر موجود ہر شے کو جلا کر خاکستر کردیا۔ورک شاپ میں لکڑی کی اشیا بنائی جاتی تھیں جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔سعودی شہری دفاع کے محکمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں واقعے کے بارے میں بتایا اور 10 افراد کی ہلاکتوں  کی تصدیق کی۔محکمے نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے اب آگ پر قابو پالیا ہے اور سوشل میڈیا پر آگ بجھانے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔سعودی حکام نے تاحال جاں بحق اور زخمی ہونے والے کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ

جی-7شمالی کوریا پر مزید دباؤ کیلئے رضامند، متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کردئے

 واشنگٹن//گروپ-سیون کے لیڈروں نے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کے حوالہ سے کہا ہے کہ پیانگ یانگ پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے ۔یہ اطلاع جاپان کے سینئر مالیات نے دی۔جاپان کے ڈپٹی فنانس منسٹر ماساتاؤ اساکاوا نے کہا کہ جی-20میں اکٹھا ہونے کے بعداب جی-سیون نے بھی ج شمالی کوریا کے خلاف مزید دباؤ ڈالنے کیلئے ان ممالک نے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جو بھی ممکن ہوسکا ،پیانگ یانگ کے خلاف کیا جائے گا۔ دریں اثناء متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کردیے۔اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیانگ یانگ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے جب کہ شمالی کوریا کے شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کا اجراء   روک دیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے شمالی

کردستان کیخلاف ممکنہ آپریشن

 انقرہ//کردستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر ترک فوجی دستے شمالی عراق میں داخل ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق  12گاڑیوں اور 80اہلکاروں پر مشتمل ترک  فوج  کا پہلا دستہ شمالی عراق  کے علاقے ادلب میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ پیش رفت 25 ستمبر کو عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کی آزادی سے متعلق منعقدہ ریفرنڈم کے ردعمل میں ہوئی ہے۔ سرحد پر مقیم باشندوں اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ادلب کے مختلف علاقوں میں ترک فوج کو گشت کرتے دیکھا ہے جو کہ شمال کی جانب پیش قدمی کررہی ہیں۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے شمالی عراق سے متصل سرحد کو بتدریج بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عراق کی وحدت کو برقرار رکھنے کے لیے بغداد حکومت سے تعاون کرنا ہے۔واضح رہے کہ عراق،ترکی اور ایران  نے کردستان آزادی ریفرنڈم پر شدید تحفظات ک

ایک ملک میں تنازع دوسرے ملک میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کرتاہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیوگوتریز نے مختلف ممالک میں جاری جھڑپوں اور بڑی آبادی کے بھوکے مرنے کے آپسی تعلقات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اصل وجہ مخالفین دھڑوں میں ہونے والا آپسی تنازع ہے ۔مسٹر گوتریز نے سلامتی کونسل میں کہا کہ کسی ایک ملک میں ہونے والا تنازع دوسرے ملک میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے جس سے کھانا ،پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی مانگ بڑھنے لگتی ہیں۔اس سے استحکام اور سلامتی کے شعبوں میں دقتیں شروع ہوجاتی ہیں۔دراصل اس وقت یمن ،صومالیہ،جنوبی سوڈان،اور شمال مشرقی نائجیریا میں مخالفین گروپوں اور سرکار حامیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اس وجہ سے ان ممالک کی بہت بڑی آبادی کو قحط اور بھکمری کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہا کہ دفاع و بچاؤ ہمیشہ ہی اچھا رہتا ہے لیکن ہمیں ان اسباب پر بھی دھیان دینا چاہئے جن کی وجہ سے تناؤ اور جھڑپیں ہوت

چین کے ماہرین نے خلا میں 2 نئے ستارے دریافت کئے

 بیجنگ// چین کے ماہرین نے دنیا کی سب سے بڑے ٹیلی اسکوپ سے خلا میں 2 نئے ستارے دریافت کئے ہیں۔یہ ستارے زمین سے 16 ہزار نوری سال اور 4 ہزار ایک سو نوری سال کے فاصلے پر ہیں، جن کی معمول کی گردش کا عرصہ 1.83 سکینڈ اور 0.59 سیکنڈ ہے ۔ ستاروں کی دریافت سے متعلق ماہرین گزشتہ ایک سال سے سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک سال بعد انہیں بالآخر اس میں کامیابی ملی ہے اور انہوں نے چین کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی اسکوپ فاسٹ سے ستاروں کا سراغ لگایا ہے ۔چین کی قومی خلائی رصد گاہ (آسٹرو نومیکل آبزرویٹریز) کے مطابق ان دو ستاروں کو جے 1859-01 اور جے 1931-01 کا نام دیا گیا ہے ، یہ ستارے زمین سے 16 ہزار نوری سال اور 4 ہزار ایک سو نوری سال کے فاصلے پر ہیں، جن کی معمول کی گردش کا عرصہ 1.83 سکینڈ اور 0.59 سیکنڈ ہے ۔ٹیلی اسکوپ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چین کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کے حجم کے م

شمالی کوریا۔امریکہ کشیدگی: امریکی جنگی طیاروں کی جاپان اور جنوبی کوریا کیساتھ مشق

سیول//شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کے مسئلہ پر جاری کشیدگی کے درمیان کل رات امریکہ کے جنگی طیاروں نے کوریائی جزائر پر پروازیں کی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ امریکہ کے گوام ہوائی ٹریک سے بی -1بی دو جنگی طیاروں کے پرواز کرنے کے دوران جنوبی کوریا کی فوج کے دو ایف-15 جنگی طیارے بھی ساتھ تھے ۔دوسری جانب امریکہ کی فوج نے ایک الگ بیان جاری کر کے کہا کہ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں کے ساتھ مشترکہ طور سے مشق کیا۔امریکی فضائیہ کے افسر میجر پیٹرک ایپل گیٹ نے کہا-''ہمارے دوست ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ رات میں ہونے والا یہ مشترکہ مشق ایک محفوظ اور پر اثر طریقے سے کیا جانے والا ایک اہم طریقہ ہے اور یہ ہر ایک ملک کے طیاروں کے فوجی طاقت کو ظاہر کرتاہے ''۔امریکی فوجی عہدیدار کی جانب سے جاری بیان میں ک

ٹرمپ کا تھریسا مے سے رابطہ

واشنگٹن // وہائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر نے برطانوی وزیراعطم تھریسا مے سے ٹیلیفونک رابطے میں اس بات کو باور کرایا ہے کہ ایران کی شر انگیز اور عدم استحکام کی موجب سرگرمیوں پر تہران کے احتساب کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ادھر تھریسا مے نے بھی ٹرمپ سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر اس موقف کو دْہرایا کہ ان کا ملک 2015 میں ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کا سختی سے پابند ہے۔تھریسا مے کے دفتر سے جاری ای میل بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیراعظم نے باور کرایا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے"۔ٹرمپ اور مے کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا کا اس حوالے سے فیصلہ سامنے آنے والا ہے کہ آیا ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط کی پاسداری کی یا نہیں۔  

امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے ہی وزیرِ خارجہ کو ذہانت کے ٹیسٹ کا چیلنج

واشنگٹن//صدر ٹرمپ نے منگل کے روز ٹلرسن کے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا۔ اس سے کچھ دیر قبل ہی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھیں اب بھی اپنے وزیرِ خارجہ پر اعتماد ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو ہی آئی کیو یعنی ذہانت کے ٹیسٹ کا چیلنج دیا ہے جو کہ دونوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ چیلنج ایک انٹرویو کے دوران کیا جس میں ان سے اس اطلاع کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وزیرِ خارجہ نے انھیں ’مورون‘ (احمق) کہا تھا۔فوربز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ’میرے خیال میں یہ جعلی خبر ہے تاہم اگر انھوں نے ایسا کہا ہے کہ تو پھر ہمیں آئی کیو ٹیسٹوں کا موازنہ کرنا پڑے گا۔ اور میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ کون جیتے گا۔‘صدر ٹرمپ نے منگل کے روز ٹلرسن کے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا۔ اس سے کچھ دیر قبل ہی صدر ٹرمپ

امریکہ میں مسلم ممالک پر عائدسفری پابندی جاری رہے گی

واشنگٹن//امریکہ کی سپریم کورٹ نے کل اپیل کورٹ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا جس میں اپیل کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایکزکیوٹیو آرڈر( جس میں مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر پابندی لگائی گئی تھی ،) کو منسوخ کردیا تھا۔ عدالت نے امریکہ کے سول لیبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کئے گئے دو زیر التوا مقدمے میں سے ایک پر فیصلہ سنایا جو مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کے ایکزکیوٹیو آرڈر کو گزشتہ مارچ میں روکنے سے متعلق ہے ۔ ایک دیگر معاملہ کی سماعت ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ ہوائی ریاست نے 120 دن کی پناہ لینے والوں پر پابندی عائد کرنے پر اعتراض کیا تھا، جسے ابھی تک ختم نہیں کیا گیا ہے ۔تاہم، عدالت نے اس معاملے پر بھی سماعت کرنے کی بات کہی ہے ۔۔رائٹر  

کشمیر اقوام متحدہ میں پھر زیر بحث

جنیوا//پاکستان نے بھارت پر کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کر دیا جبکہ بھارت کے مستقل مندوب سری نواس پرساد پاکستان کو یہ طعنہ دیا کہ کشمیر پر اس کی چیخ وپکار بے معنی ہے اور یہ کہ اقوام متحدہ کے ہر میٹنگ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے ایک مرتبہ پھر کشمیر پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت پر زبردست الزامات عائد کئے اور انہوںنے یہ الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان پر فرضی سرجیکل سٹرائیکس کا جھوٹ پھیلایا حالانکہ زمین سطح پر کسی بھی جگہ سے کوئی سٹرائیک نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی مشکل فیصلہ بھارت لے سکتا ہے اور نہ ہی بھارتی فوج پاکستانی علاقوںمیں گھسنے کی جرات کر سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کے اندر بھی بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے کیونکہ جگہ جگہ پر فوج کی طرف سے لوگوں کو مختلف بہانوں سے ہراسان کیا جارہا

امریکہ۔شمالی کوریا کشیدگی: شمالی کوریا نے امریکہکے جنگی منصوبے چرا لیئے

شمالی کوریا// شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے جنوبی کوریا کے فوجی دستاویزات کی ایک بڑی تعداد چوری کر لی ہے جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز ری چول ہی کا کہنا ہے کہ چوری کی جانے والی معلومات وزارتِ دفاع سے متعلق ہیں۔چوری کی جانے والی دستاویزات میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ سے متعلق تیار کیے جانے والے منصوبے بھی شامل ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان دستاویزات میں جنوبی کوریا کی خصوصی افواج کے منصوبوں تک رسائی حاصل کی گئی جن میں اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں۔ری چول کے مطابق جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات چوری کی گئیں اور ان میں سے 80 فیصد کی ابھی تک شناخت نہیں کی

جدید میزائل دفاعی نظام تھاڈ 'ایس400 '

ماسکو// روسی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جدید میزائل دفاعی نظام ایس 400 کی فروخت کے لیے بات چیت جاری ہے اور اس میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسلحے کی ڈیل کے باوجود پیش رفت ہورہی ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حالیہ دورہ ماسکو کے موقع پر سعودی عرب نے روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام خرید کرنے کے لیے گذشتہ جمعرات کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے تھے۔ اس اطلاع کے ایک روز بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ محکمہ خارجہ نے میزائل شکن دفاعی نظام تھاڈ کی سعودی عرب کو فروخت کے لیے منظوری دے دی ہے۔اس کی لاگت کا تخمینہ پندرہ ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سے سوموار کے روز جب صحافیوں نے کانفرنس کال کے ذریعے یہ سوال پوچھا کہ کیا امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ڈیل کے روس سے سمجھوتے پر اثرات مرتب ہوں گے؟اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ

ٹرمپ کی بیویوں میں امریکی خاتون اول بننے پر جھگڑا

 واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ اہلیہ میلانیا اور سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ میں اس مسئلے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں میں سے کون خاتون اول ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک کی خاتون اول ہیں جب کہ میلانا ٹرمپ نے فورا ہی انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی خاتون اول وہ ہیں کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کی موجودہ بیوی ہیں۔میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے وائٹس ہاؤس کو اپنا اور میلانیا کا گھر بنایا ہے، میلانیا واشنگٹن میں رہتی ہیں اور انہیں امریکا کی خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو بچوں کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے نہ کہ اپنی کتابیں بیچنے کے لیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی سابق بیوی ایوانا کا خاتون اول ہونے کا دعویٰ بالکل بے بنیاد اور محض توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔