تازہ ترین

کیمرون میں بس حادثے میں 30 افراد ہلاک

اؤنڈے// افریقی ملک کیمرون میں بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی وسطی افریقی ملک کیمرون میں بس حادثے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ ملک کے مغربی علاقے کے صدر مقام بافوسم کے گورنر نصری پال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدقسمت بس میں 32 افراد سوار تھے جو بوٹوروقصبے میں واقع ایک دریا میں جاگری اور 30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زندہ بچ جانے والے 2 افراد کو ریسکیو ٹیموں کی مدد سے نکال کر پوندے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔گورنر نصری کا کہنا تھا کہ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا تھی تاہم سڑک کی خستہ حالی اور ناتجربہ کار ڈرائیور بھی حادثے کا سبب ہوسکتی ہے، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ بس میں سوار تمام افراد میں سے صرف 2 افراد زندہ ہیں اور وہ بھی موت

پانچ عالمی طاقتوں کا ایرانی تیل اور گیس کی برآمدگی پر تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ویانا// برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت روس اور چین نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے 2015 سے دستبردار کے باوجود تہران کو معاہدے کے تحت اقتصادی فوائد حاصل رہیں گے ۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حوالے سے چاروں عالمی طاقتوں نے عزم کا اظہار کیا کہ معاہدہ کی رو سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت ایرانی تیل اور گیس کی برآمدگی سمیت دیگر توانائی سے متعلق امور پر بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8 مئی کو ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدہ منسوخ کردیا تھا جو سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور حکومت میں 2015 میں دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا، جس میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکہ شامل تھے ۔ ایرانی نیوز ایجنسی آئی آر این اے نے 4 جول

امریکی وزیرِ خارجہ کی شمالی کورین حکام سے مذاکرات جاری

واشنگٹن// مائیک پومپیو نے ہفتے کو دن کے آغاز پر ایک محفوظ ٹیلی فون لائن کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور انہیں جمعے کو ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔پیانگ یانگ میں موجود امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو مسلسل دوسرے روز بھی شمالی کورین حکام سے مذاکرات میں مصروف ہیں جن کے ایجنڈے میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا خاتمہ سرِ فہرست ہے۔پومپیو جمعے کو علی الصباح دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچے تھے جہاں انہوں نے دن بھر شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔امریکی وزیرِ خارجہ نے ہفتے کو شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے رہنما اور سابق انٹیلی جنس چیف کم یونگ چول سے اپنی طے شدہ ملاقات سے قبل دن کے آغاز پر ایک محفوظ ٹیلی فون لائن کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور انہیں جمعے کو ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔بعد ازاں جب مائیک پومپیو کم یونگ چول سے ملاقات کے لیے پہنچ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک، 400 زخمی

غزہ// اسرائیلی فوج نے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جانبحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر ظلم و ستم جاری ہے۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی نوجوان جانبحق ہوگیا۔ 22 سالہ نوجوان کو سینے پر گولی لگی۔اسرائیل نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس سے 400 سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں سے 57 کو گولیاں لگی ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں نے جواب میں اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر نذر ا?تش کیے۔مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دار