تازہ ترین

جاپان میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب

کوراشیکی// مغربی جاپان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور بھاری لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ان کے علاوہ کوراشیکي شہر میں 2000 سے زیادہ لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور دس سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے ۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے کام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔حکام

ترکی میں ریل حادثہ، 24 افراد ہلاک، 73 زخمی

انقرہ// ترکی میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک ہوگئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شمال مغربی شہر تکیرداغ میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی،اس حادثہ میں 24 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی استنبول جارہی تھی اور اس میں 360 مسافر سوار تھے ۔ ترکی کے نائب وزیراعظم رجب نے بتایا کہ بدقسمت ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتریں، امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور بوگیوں کے ملبے میں پھنسے تمام زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ تکیرداغ کے گورنر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، حالیہ بارشوں کی وجہ سے پٹری کے آس پاس کا علاقہ بھی دلدلی اور کیچڑ والا ہورہا تھا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے پٹری کے نیچے موجود مٹی بہہ گئی جس کی وجہ سے پٹری بیٹ

وزارت حج نے حج پروگرام کی تشہیری مہم میں ۔’وی آئی پی ‘کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

ریاض// سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے کے روز سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ سنہ 1439ھ حج سیزن کیلیے مختلف کمپنیووں اور حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے آن لاین درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔وزارت حج نے تمام کمپنیوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ حج کی ترویج اور اشتہاری مہم کے دوران عازمین کے لیے’وی آئی پی‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر حج کی رجسٹریشن کے لییعمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے تین پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ مخصوص حج کوٹے سے سات فی صد افراد لیے جائیں گے۔وزارت

برطانوی اسکول نے عالمی کپ کے سبب بچوں کو فٹبال کھیلنے سے روک دیا

لندن// برطانیہ کے قصبے کولچسٹر میں "ہوم فارم" پرائمری اسکول کے پرنسپل نے ایک ہفتے کے لیے اسکول کے طلبہ کو فٹبال کھیلنے سے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ بچوں کی جانب سے ظاہر ہونے والے اْن خراب رویّوں کے سبب کیا گیا جو عالمی کپ فٹبال کے میچوں میں شریک نامور کھلاڑیوں کی نقل کرتے ہوئے سامنے آئے۔اسکول انتظامیہ کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ بچّے کھیل کے دوران اختلاف اور جھگڑے کی صورت میں بہت اونچی آواز کے ساتھ لڑتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ بچّے کھیل کو "ضرورت سے زیادہ سنجیدگی" سے لے رہے ہیں۔ اس دوران عالمی کپ فٹبال میں شریک ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں کا انداز اپنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔اسکول انتظامیہ کے مطابق مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے پر آمادہ ہونے کی صورت میں اسکول کے بچّے دوبارہ سے فٹبال کھیل سکتے ہیں۔ برطانیہ میں اخباری رپورٹوں کے مطابق اسکول کے