تازہ ترین

تھائی لینڈ: غار سے دو بچوں کو بچا لیا گیا

تھائی لینڈ//تھائی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے کو کوچ کو نکالنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور دو بچوں کو غار سے نکال لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دو بچوں کو غار سے نکال لیا گیا ہے اور ان کو غار کے قریب ہی فیلڈ ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔’ان بچوں کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کو چیانگ رائی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔‘غار میں پھنسے بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے ریسکیو آپریشن میں حکام کا کہنا ہے کہ دیگر چار بچوں کو جلد ہی غار سے نکال لیا جائے گا۔حکام نے مزید کہا کہ یہ چار بچے غار کے اندر ہی قائم کیے گئے بیس کیمپ میں غوطہ خوروں کے ساتھ ہیں۔’یہ چاروں بچے جلد ہی غار سے نکال لیے جائیں گے۔‘حکام کا کہنا ہے کہ کمزور بچوں کو پہلے غار سے نکالا جا رہا ہے۔اس سے قبل حکام نے کہا تھا جہاں بچے پھنسے ہوئے ہیں وہاں پانی می

جاپان میں طوفانی بارش:50افراد ہلاک، 16لاکھ شہری بے گھر

ٹوکیو//جاپان میں طوفانی بارشوں سے 50 افراد ہلاک اور 48 لاپتہ ہوگئے ۔طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے ، جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 50 افراد ہلاک جبکہ 48 لاپتہ ہیں، حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی ہے ، ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے مرکزی جزیرے ہونشو کے 3 اضلاع کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے خبردار رہیں، ان اضلاع میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں میں طغیانی اور طوفانی ہواؤں کا خدشہ ہے ، بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں سے کئی اہم شہر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ہیلی کاپٹر سے بنائی جانے والی وڈیوز میں تاکاہاشی دریا کے کنارے واقع شہر کورا شیکی کو پان

‘طیب اردوان کو حامی پارلیمنٹ کیلئے

انقرہ//انقرہ: ترکی میں صدارتی انتخابات کے بعد نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے حلف اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن صدر طیب اردوان کو پارلیمنٹ میں مجموعی اکثریت حاصل کرنے کے لیے اپنی حریف سیاسی جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) پر انحصار کرنا ہوگا۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق طیب اردوان کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) پارلیمانی انتخابات میں صرف 295 نشستیں حاصل کرسکی تھی جبکہ ایم ایچ پی نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 49 نشستیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ 24 جون کو منعقد صدارتی انتخابات میں طیب اردوان کو 53 فیصد جبکہ ان کے قریبی حریف محرم انسے کو 31 فیصد ووٹ ملے۔ ترکی کے نئے آئین کے تحت صدر کو زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے جس پر ناقدین کی تنقید کا سلسلہ وفقے وفقے سے جاری ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق ایم ایچ پی، خارجہ پالیسی اور کردش تنازعے پر اے کے پی کو مشکل وقت دے سکت

شام: ’بشار الاسد کی بقا کی لڑائی ختم ہونے کو ہے‘

دمشق//قدیم اندرون شہر کے عیسائی کوارٹر میں تنگ گلیاں لوگوں سے کھچا کچھ بھری ہوئی ہیں۔دمشق کچھ مختلف لگتا ہے۔ اس شہر کے وسط کو گذشتہ سات سال کی جنگ میں تھوڑا ہی نقصان ہوا ہے جبکہ اس کے مضافاتی علاقے زمین بوس عمارتوں کا ڈھیر بن چکے ہیں۔مگر روزمرہ زندگی میں جنگ کا ’ساز‘ ہمیشہ سنائی دیتا رہا۔ مضافاتی علاقوں میں فضائی آور آرٹلری حملوں کی آواز اور باغی فوجیوں کی شیلنگ، دونوں کی آوازیں کبھی بھی زیادہ دور نہ تھیں۔مگر اس موسمِ بہار میں دمشق کے مضافات میں واقعہ باعی فوجیوں کے اہم ٹھکانے مشرقی غوطہ پر حکومتی افواج کے قبضے کے بعد سے معاملات بدل گئے لگتے ہیں۔جنگ ابھی بھی لوگوں کے خواب و خیال پر حاوی ہے۔ مگر حقیقی طور پر وہ اب کہیں اور چلی گئی ہے۔ اس وقت جنگ کا مرکز ملک کا جنوبی حصہ ہے، اردن کی سرحد کے قریب اور گولان پہاڑیوں کے پاس یہ لڑائی جاری ہے۔قدیم اندرون شہر کے عیسائی کوارٹر می