تازہ ترین

غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی، 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق، 10 زخمی

غزہ// غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی گئی فضائی کارروائی میں دونوجوان جاں بحق ہوئے اور 10 دیگر شہری زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جہازوں نے حماس کے پولیس اور سیکیورٹی کمپاونڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر دوپہر کے وقت 4 بم گرائے۔خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشہ کئی ماہ سے شدید جاری کشدگی ہے اور اس دوران جانی نقصان کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔گزشتہ ماہ 20 جون کو سرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی پر موجود فلسطینی علاقوں میں 25 مقامات پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔قبل ازیں 4 جون کو پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی نرس رازان النجار کی نمازِ جنازہ کے بعد مشتعل مظاہرین اور دیگر مقامات پر صیہونی فوج نے شدید گولہ باری کی تھی۔یاد رہے کہ 20

حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی پراتفاق

غزہ// فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ خطیمیں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پراتفاق کی خبرپرردعمل دینے سے انکار کردیا۔ اس سے پہلے ہفتے کو غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے دو فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر کم از کم 17 راکٹ داغے گئے۔حالانکہ سرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی درجنوں راکٹ پھینکے گئے جن سے 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ بہرحال اب فلسطینی تنظیم ح

تیونس میں دہشتگردی سے متعلق تحقیقات، ’اسامہ بن لادن کا محافظ‘ گرفتار

تیونس//تیونس میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے پراسیکیوشن کے ترجمان صوفین سلیٹی کا کہنا تھا کہ جرمنی سے بے دخل کیے گئے سمیع عدودی کو تیونس کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالتی فیصلے کی روشنی میں حراست میں لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ ملزم جرمنی میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں مطلوب تھا جبکہ اس حوالے اسے انسداد دہشت گردی یونٹ کی جانب سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیونس کا قانون بیرون ملک جرائم کے الزام کا سامنا کرنے والے شہریوں کے خلاف مقدمات کی اجازت دیتا ہے۔خیال رہے کہ 42 سالہ ملزم سمیع عدودی جرمنی میں ملک بدر کیے جانے پر ایک طویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد جمعہ کو واپس تیونس آئے تھے۔واضح رہے کہ 2007 میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود سمیع عدو

سعودی عرب :غیرملکیوں کے بھاری بھرکم گاڑیاں چلانے پر پابندی

ریاض// سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی نے غیر سعودی افراد کے ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار ریال جرمانہ مقرر کر دیا ہے جس کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔ یہ اقدام سعودی شہریوں کی شکایات پر اْٹھایا گیا ہے جس میں ہیوی گاڑیاں چلانے والے غیر ملکی ڈرائیورز کی غفلت اور بڑھتے ہوئے حادثات پر احتجاج کیا گیا تھا۔سعودی عرب میں ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کی جانب سے معیشت کی بحالی اور کاروبار و ملازمت میں سعودی عرب کو خود کفیل بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت کاروبار اور ملازمت کے مواقع غیر ملکیوں کے بجائے اپنے شہریوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں چنانچہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں

ایران پابندیوں کے تناظر میں مذاکرات کا مطالبہ کرسکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں مذاکرات کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں منعقد نیٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نیٹو کی جانب سے دو روزہ ہنگامی اجلاس ہوا جس کا آج آخری روز تھا جہاں امریکی صدر نے خطاب کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تہران حکومت خود پر عائد اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں مذاکرات کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو میں شامل رکن ممالک کی جانب سے یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ تنظیم کے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا، جلد اس فیصلے کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں نیٹو کانفرنس کے خاتمے پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو امریکا کی مکمل حمایت کا یقین

ترکی: فوجی کرنل اور میجر سمیت 72 افراد کو عمر قید کی سزا

استنبول// ترکی کی ایک عدالت نے 2 سال قبل ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے دوران 34 افراد کی ہلاکت کے الزام میں 72 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناطولو نیوز کے مطابق سزا یافتہ 72 افراد میں ترک فوج کے ایک کرنل اور ایک میجر بھی شامل ہیں جن پر آی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جبکہ دیگر 27 افراد کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں 15 سال سے زائد کی قید کی سزا دی گئی۔اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور بریت کی درخواست کی، جبکہ ان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 44 افراد کو بری کردیا گیا۔مذکورہ مقدمے میں سزا یافتہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر ان شہریوں کو قتل کیا جو فوجی بغاوت میں ملوث افراد کی جانب سے شاہراہ باسفورس بند کیے جانے کے بعد، ترک صدر ظیب اردگان کے پیغام پر باغیوں کا سامنا کرنے باہر آئے

جاپان میں نرس گرفتار، 20 مریضوں کو زہر دینے کا اعتراف

ٹوکیو// جاپان میں قریب المرگ 20 مریضوں کو زہر دینے والی ایک نرس کو گرفتار کرلیا گیا، نرس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو آسان موت دینے کے لیے ایسا کیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کے ایک اسپتال میں 31 سالہ نرس ’ایومی کوبوکی‘ کو پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا ہے جس پر  مریضوں کو زہر دینے کا الزام ہے۔نرس کے کردار پر سوالیہ نشان اس وقت پیدا ہوا جب جون میں چار معمر افراد دم توڑ گئے۔ پولیس نے تحقیقات اس وقت شروع کیں جب مرنے والے ایک اور 88 سالہ مریض نوباؤ کی آئی وی ڈرپ میں بلبلے پائے گئے۔ڈاکٹروں نے نوباؤ کے انتقال کے بعد اس کی موت کے تعین کیلیے بلڈ ٹیسٹ کیے تو مریض کے خون میں اینٹی سیپٹک سلوشن کی بڑی مقدار پائی گئی جس کی وجہ سے مریض کی موت ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے طبعی کے بجائے زہر کے ذریعے قتل قرار دیا۔پولیس نے تحقیقات کیں تو اسی کیمیکل سے بھ

چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 19 افرادہلاک

بیجنگ// چین کے صوبے شیوآن میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شیوآن کے صنعتی ایریا میں واقع کیمیکل بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پلانٹ میں کام کرنے والے 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ پلانٹ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گیا۔ فیکٹری کے بقیہ حصے کو کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے خالی کرالیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ آتشی کیمیکل کو دھماکے کی جگہ سے ہٹادیا گیا ہے۔ ریسکیوادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والے ملازمین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بیجنگ پولیس ک

حلف برداری کے بعد اردگان کا پہلا سرکاری دورہ

انقرہ// اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ترکی میں نئے صدارتی جمہوری نظام کے تحت اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صدر رجب طیب اردگان آج اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آذربائیجان پہنچے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر اس اہم دورے پر اذربائیجان کے اہم عہدیداروں سے ملیں گے اور تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔آذربائیجان پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، اہم منصوبے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان 12 جون کو گیس کے اہم منصوبے کی سنگ بنیاد رکھی گئی تھی اور ہم اس میں مزید اقدامات کے خواہاں ہیں جس سے معیشت پر بھی بہتر نتائج مرتب ہوں گے۔خیال

ناٹو سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو لے کر زیادہ فکر مند نہیں: میکونل

واشنگٹن//امریکہ کے ٹاپ ریپبلکن سنیٹرمیکونل نے بدھ کو کہا کہ شمالی اٹلانٹک معاہدے تنظیم (ناٹو) سے الگ ہونے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کو لے کر وہ زیادہ فکر مند نہیں ہے۔مسٹر میکونل امریکی صدر کے ناٹو کے بارے میں دیے گئے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو اس سے الگ ہو جانا چاہئے ۔ قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ کافی پہلے سے ہی اس تنظیم کے ساتھی ممالک اور ان اس میں کئے جانے والے امداد و تعاون پر کافی بیان دے چکے ہیں۔امریکی صدر نے ناٹو کے رکن ممالک کو امریکہ کے ساتھ تجارتی ٹیکس اور اس تنظیم کے لئے زیادہ مقدار میں امداد نہیں دینے کے لئے سرزنش کی تھی۔مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ رکن ممالک اس تنظیم کے لئے مناسب مقدار میں تعاون نہیں کر رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ ان کی تجارتی پالیسیوں میں غلطیاں ہیں اور کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں امریکہ ناٹو پرزیاد

واٹس ایپ میں 'فارورڈ' میسج پکڑنا اب آسان ہوگیا

لندن//واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور اس پلیٹ فارم سے روزانہ اربوں پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب فیس بک کی زیرملکیت اس اپلیکشن نے افواہوں اور جعلی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو لوگوں کو ایسے پیغامات کے بارے میں آگاہ کرے گا جو ان کے کانٹیکٹس کی جانب سے فارورڈ کیا جائے گا۔اس فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ واٹس ایپ سے بھارت میں افواہوں کے پھیلنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کیا گیا۔یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم سے غلط معلومات پھیلانے کے عمل کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کی شناخت کے لیے ایک لیبل متعارف کرایا ہے۔بنیادی طور پر ایسا پیغام جو کوئی صارف خود کمپوز کیے بغیر بھیجے گا، اس کے ٹاپ پر فارورڈڈ لکھا نظر آئے گا۔بھارت میں واٹس ایپ کو افواہوں پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا، جس سے کئی علاقوں می

اسکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

تہران//ایک ایرانی خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔42 سالہ شاپارک شجار یزادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھی۔شجاریزادی کو فروری میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں ۔شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں اسکارف کی مخالفت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔  

تھائی لینڈ: غار سے تمام بچوں اور کوچ کو نکال لیا گیا

تھائی لینڈ// تھائی لینڈ میں گذشتہ دو ہفتوں سے غار میں پھنسے تمام 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔اب سے کچھ دیر اس غار میں پھنسے آخری چار بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے بعد یہ خطرناک آپریشن پای? تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔اس بات کا اعلان تھائی لینڈ کی بحریہ کے کمانڈوز کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس سارے آپریشن میں شریک رہے۔جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ غار سے نکالے جانے والے تمام افراد محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کی یہ ٹیم 23 جون کو غار میں پانی بھر جانے کے سبب پھنس گئے تھے۔ گذشتہ ہفتے غوطہ خوروں نے ان کا پتہ چلایا تھا۔اس سے قبل آٹھ بچوں کو اتوار اور پیر کے روز غار سے نکال لیا گیا تھا جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تھائی حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران بچائے جانے والے آٹھ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت اچھی ہے۔حکام کے مطابق ان

رجب طیب اردگان نے ترکی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا

انقرہ// ترک صدر نے ترکی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا، رجب طیب اردگان نے وزیرخزانہ اپنے داماد کوبنایا جبکہ دفاع کا قلمدان سابق آرمی چیف کے حوالے کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر رجب طیب اردگان نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی کابینہ کا اعلان کیا جس میں انہوں نے فواد اوکدے کو نائب صدر کا عہدہ دیا ہے۔ترک صدر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حلوسی اکار کووزیردفاع نامزد کیا ہے، مولود جائوزاوغلو وزیرخارجہ ہوں گے۔رجب طیب اردگان نے نئی کابینہ میں اپنے داماد براد البراک کو وزیرخزانہ نامزد کیا ہے جو اس سے پہلے وزیرتوانائی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین سمیت 22 ملکوں کے سربراہان اوراٹھائیس وزرائیاعظم سمیت مختلف ملکوں کے اعلیٰ وفود نے ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جون کو رجب طیب اردگان نے صدارتی انتخابات میں 53 ف

روہنگیا بحران کی رپورٹنگ پر 2 صحافیوں کو مقدمات کا سامنا

یانگون// میانمار کی عدالت نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے تعلق رکھنے والے 2 صحافیوں پر روہنگیا کے خلاف قتل عام کی رپورٹنگ کے دوران راز داری برتنے کے ملکی قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات چلانے کے احکامات دے دیے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلے کے دن کو ملکی تاریخ میں ا?زادانہ صحافت کا سیاہ دن قرار دیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ میانمار کے شہری صحافی 32 سالہ ’وا لون‘، اور 28 سالہ ’یا سوئی او‘ کو دسمبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کے پاس رخائن اسٹیٹ میں سیکیورٹی آپریشن سے متعلق حساس نوعیت کی دستاویزات تھیں۔دونوں صحافی باضابطہ مقدمہ چلنے سے 7 ماہ قبل سے ہی زیر حراست ہیں، جنہیں میانمار کے راز داری برتنے کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں مقدمے کی پہلی سماعت کے لیے 16 جولائی ک

ماہرین فلکیات نے ابتدائی کائنات کے 13ارب سال قدیم روشن جسم کا مشاہدہ کیا

کیلیفورنیا//کائنات پھیلے مختلف کروں پر تحقیق اور مطالعہ کا کام دنیا بھر میں جاری ہے ۔سائنسدان اور ماہرین اس کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں ماہرین  فلکیات نے ایک اہم دریافت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے قدیم یا ابتدائی کائنات کے روشن ترین جسم کو دیکھا ہے جو 13 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ، یہ ایک کوزار ہے جو ایک قدیم کہکشاں کے مرکز میں بہت بڑے بلیک ہول پر مشتمل تھا۔تیرہ ارب نوری سال پرانے اس منظر کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ تماشا اب ختم ہوچکا ہوگا کیونکہ ہم کائنات کی 13 ارب سال پرانی تصویر دیکھ رہے ہیں۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس روشن تصویر کی وجہ یہ ہے کہ کوزار کے بیچوں بیچ موجود بلیک ہول بڑی تیزی سے مادہ نگل رہا تھا جس سے زبردست توانائی خارج ہورہی تھی جس کا مشاہدہ روشنی اور ریڈیو لہروں کی شکل میں گیا گیا ہے ۔مادے اور گرد کا ایک عظیم ذخیرہ بلیک ہول کے اند

عمران خان سمیت 6 سیاستدانوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ

اسلام آباد// نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں 6 سیاسی رہنماؤں کے نام پیش کردئے گئے جنہیں ممکنہ طور پر انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ان 6 افراد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی اور امیر حیدر ہوتی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی اور جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ سعید کے صاحبزادے اور الیکشن کے اْمیدوار طلحہ سعید کے نام شامل ہیں۔نیکٹا کے ڈائریکٹر عبید فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیکٹا کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ سمیت صوبوں کے محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرن

جاپان میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب

کوراشیکی// مغربی جاپان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور بھاری لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ان کے علاوہ کوراشیکي شہر میں 2000 سے زیادہ لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور دس سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے ۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے کام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔حکام

ترکی میں ریل حادثہ، 24 افراد ہلاک، 73 زخمی

انقرہ// ترکی میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک ہوگئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شمال مغربی شہر تکیرداغ میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی،اس حادثہ میں 24 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی استنبول جارہی تھی اور اس میں 360 مسافر سوار تھے ۔ ترکی کے نائب وزیراعظم رجب نے بتایا کہ بدقسمت ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتریں، امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور بوگیوں کے ملبے میں پھنسے تمام زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ تکیرداغ کے گورنر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، حالیہ بارشوں کی وجہ سے پٹری کے آس پاس کا علاقہ بھی دلدلی اور کیچڑ والا ہورہا تھا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے پٹری کے نیچے موجود مٹی بہہ گئی جس کی وجہ سے پٹری بیٹ

وزارت حج نے حج پروگرام کی تشہیری مہم میں ۔’وی آئی پی ‘کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

ریاض// سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے کے روز سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ سنہ 1439ھ حج سیزن کیلیے مختلف کمپنیووں اور حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے آن لاین درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔وزارت حج نے تمام کمپنیوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ حج کی ترویج اور اشتہاری مہم کے دوران عازمین کے لیے’وی آئی پی‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر حج کی رجسٹریشن کے لییعمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے تین پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ مخصوص حج کوٹے سے سات فی صد افراد لیے جائیں گے۔وزارت