تازہ ترین

جے کے بنک کا (ڈیلائٹ ) کی خدمات سے استفادہ

 سرینگر//جے کے بنک نے میسرز ڈیلوائٹ  کے ساتھ ایک اشتراک عمل میں لایا ہے جس کا مقصد اس کنسلٹنسی کی جانب سے بنک کے تجارتی منصوبوں ،پالیسی اور تنظیمی ساخت کی تبدیلی بذریعہ بزنس عمل ،سر نو انجینئرنگ،آئی ٹی عمل دخل ،کیرئر اور دیگر منصوبہ بندی اور اقدامات میں ان کی مشاورت حاصل کرنا ہے ۔جے کے بنک کی طرف سے اس معاہدے پر ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ سرجیت سہگل نے کئے جبکہ ڈیلائنٹ تھامستو انڈیا ایل ایل پی کی جانب سے سنجے دتا نے اس اشتراکی دستاویز پر اپنے دستخط ثبت کئے ۔ڈیلائٹ برطانیہ اور نیویارک میں ہیڈ کوارٹر کی حامل دنیا بھر میں عظیم مقام رکھنے والے آڈٹ و منیجمنٹ کنسلٹنسی فرم ہے جس کی آمدن 12بلین امریکی ڈالر اور57000عملہ وابستہ ہے ۔دنیا بھر میں اسکے کلائنٹس میں نمایاں کمپنیاں شامل ہیں ۔جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے اس اشتراک کی استطاعت اور اہداف کے بارے میں اپنے تاثرات میں کہاک