تازہ ترین

نیتی آیوگ ،حکومت جموں و کشمیر اور سی ایس اوزکی یک روزہ کانفرنس

سرینگر//گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی آرگنائزیشنز حکومت کی سکیموں کو تشکیل دینے اور موثر طریقے پر عمل آوری میں ایک اہم رول ادا کرسکتی ہیں اور اس طرح سے سماج کے ضرورت مند طبقوں تک سرکاری امداد پہنچانے میں مددملے گی۔مشیر موصوف نیتی آیوگ، ریاستی حکومت اور جموں وکشمیر کی طرف سے سی ایس اوز کے نمائندوں کی ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔مشیر موصوف نے کہا کہ مختلف مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومت کے14 نمائندوں کے لئے آپس میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے یہ ایک بہتر پلیٹ فارم ہے جہاں سرکاری سکیموں پر جاری کام پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کی بدولت مرکزی و ریاستی حکومتوں کی سکیموں کی بہتر عمل آوری کے لئے ایک شفاف روڈ میپ ترتیب دیا جائے گا۔ بی بی ویاس نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے لوگوں کے مسائل اور خیالات سُننے کا بھی بہتر موقعہ فراہم ہوتا ہے۔انہوں نے

سوپور میں ناقص مواصلاتی نظام، صارفین نالاں،نیٹ ورک میں بہتری لانے کا مطالبہ

سرینگر//سوپور کے متعدد علاقوں میں مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص کار کردگی پر عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ کمپنیوں سے علاقے میں فوری طور نیٹ ورک میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ۔کے این ایس کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور تحصیل کے گوری پورہ،ڈار پورہ،بمئی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی لوگوں کومواصلاتی نظام کی انتہائی ناقص کار کرد گی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فون کال کرنے اور انٹرنیٹ سروس کااستعمال کرنے کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں چند ماہ قبل جیو نامی مواصلاتی کمپنی نے ایک سگنل ٹاور نصب کیا تھا جس کی وجہ سے  ایک امید پیدا ہوئی تھی تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر کام مکمل کرنے کے باوجود ٹاور کو چالونہیں کیا گیاہے جس کی وجہ سے عوام مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے ہ

آئی آئی ٹی جموں کا تیسرا یوم تاسیس ، صنعتی وتعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک لازمی:پرویزاحمد

سرینگر//انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں نے سوموارکو اپنا یوم تاسیس منایا ،جس کی صدارت چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کی ۔اس موقعے پر مہمان ذی وقار وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک آئیمہ ،ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں منوج گور،آئی آئی ٹی جموں کی انتظامیہ اور فیکلٹی اور طلباء کی بھاری تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔یہ آئی آئی ٹی جموں کا تیسرا یوم تاسیس تھا۔اس موقعے پر بولتے ہوئے جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے صنعتی وتعلیمی اداروں کے اشتراک پر زور دیتے ہوئے آئی آئی ٹی جموں کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور اس دن کو ریاست جموں وکشمیر میں ایجادو علم کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے ملک میں بہترین انجینئروں اور بزنس لیڈروں کو سا