تازہ ترین

میوہ باغات کو درپیش بیماری سے کسان متاثر

سرینگر//سی پی آ ئی ایم کے سینئر لیڈر و ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کشمیر میں میوہ جات کولگی الٹرنیریا نامی بیماری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ باغبانی پر زور دیاہے کہ وہ فوری طور پر وسائل کو بروئے لاکر اسے قابو میں لائے۔ تاریگامی نے کہاکہ خراب موسم کی وجہ سے وادی کشمیر خاص طور پر جنوبی علاقوں میں میوہ جات کو بری طرح سے نقصان پہنچااوراب اس بیماری نے اس کو تباہ کردیاہے۔ان کاکہناتھاکہ میوہ سے جڑے افراد نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں جن کو اب ان کی قسطیں اداکرنے میں مشکلات کاسامناہے اور انہیں اس بارنقصان کاسامناکرنے کاخدشہ ہے۔ تاریگامی نے کہاکہ محکمہ باغبانی کو فوری طور پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور ماہرین کی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کرکے بیماری کی روم تھام کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک محکمہ کا اس سلسلے میں رد عمل مایوس کن

یوسمرگ ڈیم سے لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد

سرینگر//چرار شریف سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان کی نعش منگل کو پولیس نے یوسمرگ ڈیم سے برآمد کیا ۔معاملے کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔کے این این کے مطابق منگلوار کی صبح پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ یوسمرگ ڈیم کے اندر ایک لاش موجود ہے۔ چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو ڈیم سے باہر نکالا گیا، جس کے بعد اس کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد عبدالاسلام ساکن وتہ کلو چرار شریف کے بطور ہوگئی۔ مذکورہ شخص 24جون2018کو لاپتہ ہو گیا تھا اور27جون کواُس کے والد نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی رپورٹ درج کی تھی۔