تازہ ترین

کپوارہ میں بجلی شعبے کے تحت جاری پروگرام اورسکیمیں

کپوارہ//کمشنر سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار نے کپوارہ میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کرکے بجلی شعبے کے تحت جاری مختلف پروگراموں اور سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف انجینئرپی ڈی ڈی ،ایس ای پی ڈی ڈی ،پی ایم یو،چیف پلاننگ آفیسر کپوارہ اورسی ای او کے علاوہ دیگر  متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بتایا کہ گرام سوراج ابھیان کی توسیع کے تحت 11بلاکوں میں 222سکیموںکے دائرے میںلایا جارہا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو 222دیہات کے لئے نمائندہ نامزد کیا گیا ہے۔مستفیدین کی نشاندہی اورجانکاری دینے کے لئے خصوصی گرام سبھائوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ہی بلاک سطحوں پر عمل آوری کے لئے ٹیموں کو تشکیل دیا گیا اوراے ڈی سیز اورمتعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹس پر مشتمل مانٹرینگ ٹیمیں بہتر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی

جے کے بنک کیخلاف مہم ، اخلاق باختہ عناصرکیخلاف ایف آئی آر درج:ترجمان

سرینگر//جے کے بنک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنک نے عادل خان اور دوسرے ایک اخلاق باختہ فرد کے خلاف پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ سرینگر میں بنک کے چند ملازمین کیخلاف نازیبا مہم چلانے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔یہ ایف آئی آر متعلقہ دفعات کے تحت درج کرائی گئی ہے ۔بیا ن میں کہا گیا ہے کہ یہ عناصر 22مئی2018سے مجرمانہ نیت سے بنک خصوصا جواہر نگر سرینگر میں خواتین کیلئے مخصوص بزنس یونٹ شروع کئے جانے پر ،دھمکی آمیز اورتوہین آمیز ای میل لکھتے اور پھیلاتے رہے ہیں ۔یہ عناصربنک کو عام لوگوں کی نظروں میں نیچا دکھانے اور اسکی شبیہ خراب کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف تھییہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ پولیس نے ایف آئی آرنمبر14/2018زیر دفعہ419آر پی سی ،66C،انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ پولیس اسٹیشن کٹھی باغ میں درج کیا گیا ہے ھو کہ سائیبر کرائم اور دھوکہ دہی سے متعلق ہے ۔یہ کیس 11مارچ2018کو ان عناصر کے خلا

جیو کمپنی کا مون سون ہنگامہ پیش کش, کمپنی نے صارفین کیلئے کئی سہولیات متعارف کیں

سرینگر// مواصلاتی کمپنی ریلائنس جیو نے اپنے مون سون ہنگامہ پیش کش متعارف کرتے ہوئے صارفین کو اس بات کا اختیار دیا ہے کہ وہ پرانے فیچر والے فون کو نئے جیو فون سے 501روپے کے عوض تبدیل کرے ۔نیا ماحول دوست جیو فون صارفین کیلئے معلومات،تعلیم اور تفریح کا سامان فرام کرے گا ۔اس سلسلے میں جاری بیان میں نئے جیو فون کی خصوصیات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ان خٓصوصیات و سہولیات سے استفادہ کریں جو جیو کمپنی اپنے نئے جیو فون کے ذریعے صارفین کو فراہم کرنا چاہتی ہے   

یومیہ1000کروڑ کا خسارہ، انٹرنیٹ پر قدغن تاجروں کیلئے نقصان دہ:یاسین خان

سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس کے سربراہ محمد یاسین خان نے کہا ہے کہ تاجروں کو انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اور قریب ایک ہزار کرور فی یوم کے حساب سے نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و قانون کے نفاذکی آڑ میں تاجروں کو کچلا جا رہا ہے،اور انتظامیہ میں کوئی بھی اس طرف متوجہ ہونے کیلئے تیار نہیں۔حاجی محمد یاسین خان نے کہا کہ کشمیر دنیا بھر کے شورش زدہ علاقوں مین واحد ایسی جگہ ہے،جہاں امن و قانون کی عمل آواری کیلئے انٹرنیٹ کو معطل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ہی نہیں بلکہ طلاب کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے،جبکہ انٹرنیٹ کو بند کرنے کی وجہ سے حکام نے طلاب کی تعلیم کو بھی دائو پر لگا دیا ہے۔ کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلاب کی تعلیم متاثر ہوتی ہے،جبکہ حصول روزگاراور دیگر لوگوں کو بھی مشکلات

مٹی کے تیل کی قیمتیں مقرر

 سرینگر//خوراک،شہری رسدات اور امور صارفین کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق صارفین کو فی راشن کارڈ پر1.50لیٹر مٹی کا تیل فراہم کیا جائے گااورایک لیٹر مٹی کے تیل کے لئے 28.97روپے ادا کرنا ہوں گے۔راشن کارڈ ہولڈروں سے کہا گیا ہے کہ مقررہ مقدار اورنرخوں کے مطابق متعلقہ ڈیپوئوں سے مٹی کا تیل حاصل کریں۔  

۔49مسافرحد متارکہ کے آر پار ہوئے

پونچھ//پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی حدِ متارکہ کے آر پار ہوئی ۔اس دوران پونچھ سپورٹس سٹیڈیم سے چکاں دا باغ کے راستے راولاکوٹ کو روانہ ہوئی بس سے 21مسافر روانہ ہوئے جو سبھی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن پاکستانی زیر انتظام کشمیر لوٹ گئے۔پونچھ سے کوئی نیا مسافر راولاکوٹ کو روانہ نہیں ہوا۔راولاکوٹ سے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ پہنچی بس سے کل اٹھائیس مسافرپہنچے جو سبھی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو آئے ہیں۔اس دوران کوئی مسافر واپس بھی نہیںلوٹا۔اس طرح اس بار کل49مسافروں نے حدِ متارکہ کے آپار کا سفر کیا ۔

ہندوارہ میں ڈیزل کی چوربازاری ،بیکن کیخلاف کاروائی

کپوارہ //ہندوارہ پولیس نے چور بازار میں محکمہ بیکن کی جانب سے ڈیزل فروخت کر سے قبل خصوصی کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ڈیزل کے بیلر ضبط کر کے تحقیقات شروع کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر قلم آ باد سے تعلق رکھنے والے پولیس تھانہ کی ایک خصوصی ٹیم نے ایس ایچ او عبد الا احد جان کی نگرانی میں ناکہ لگایا جس کے دوران 99آر سی سی بیکن نوگام کی ایک گا ڑی زیر نمبر IEE..7174جس کو ڈرائیور محمد سبحان لون ساکن کچہامہ بار ہ مولہ کو رو کا اور گا ڑی کی تلاشی کی جس کے دوران پولیس کے مطابق 12سو لیٹر ڈیزل ضبط کی گئی ۔اس حوالہ سے ایس ڈی پی او ہندوارہ شبیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس کو عرصہ دراز سے یہ شکایت مو صول ہورہی ہے کہ نوگام علاقہ میں 99آر سی سی بیکن کے ڈرائیور غیر قانونی طور ڈیزل چور بازار میں فروخت کیا جارہا ہے جس کے بعد پولیس نے ایک ڈیزل غیر قانونی طور فروخت ک

انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی سے وادی کو ہر روز 1ہزار کروڑ رروپے کا نقصان

سرینگر// وادی میںتیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے مختلف مسابقتی امتحانات کے خواہشمند طلبا ذہنی کوفت کے شکار ہیں جبکہ تجارت پیشہ افراد بھی انتظامیہ کی اس کارروائی پر نالاں ہیں۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں5روز سے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہے جس کے نتیجے میں طلباکا کیرئر دائو پر لگاہوا ہے۔ معروف تاجر اور کشمیر اکنامک الائنس کے چیرمین محمد یاسین نے بتایا کہ وادی میں مسلسل انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے ہر روز 1000کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جو حکومت کی ناقص پالیسیوں کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ایسے حربوں سے کشمیریوں کو اقتصادی طور پر بدحال بنانا چاہتی ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے سوموار کو 5ویں روز بھی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔  وادی میں انٹرنیٹ کی بار بار معطلی پر معروف تاجر اور کشمیر اکنامک الائنس کے چی

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد گورنر کے مشیر سے ملاقی

سرینگر//ریاست کے باہر کشمیر وادی کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کا توڑ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کشمیر چیمبر آب کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ریاستی گورنر کے مشیر خورشیداحمد گنائی سے ملاقات کرکے سیاحت،تجارت،زراعت ،میوہ بانی وپھول بانی  اور اقتصادیات سے جڑے کئی معاملات پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست سے باہر کشمیر کی صورتحال کے بارے میں جو منفی پروپیگنڈاکیاجارہا ہے ،اُس سے ہمارے سیاحتی شعبے کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے اس منفی پروپیگنڈاکا توڑ کرنے  اور سیاحتی شعبے میں نئی روح پھونکنے کیلئے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔وفد نے گلمرگ گنڈولہ کے پہلے فیز کے ناکارہ ہونے کے بارے میں بھی مشیر کو آگاہ کیا ۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ریاست کیلئے ہوائی جہاز کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ پر بھی برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عام لوگوں،طلباء،مریضوں اورسیاحوں کیلئے ہوائی

کاظمی نے منڈی میں محکمہ مال کے ریکارڈ کاجائزہ لیا

پونچھ//ریجنل ڈائریکٹر ایس ایل آر پیر پنچال شوکت حسین کاظمی نے منڈی کادورہ کرکے پٹوار حلقہ ساتھرہ ، راجپورہ ، درہ ، چھیلہ ، ڈھانگری اور اڑائی میں محکمہ مال کے ریکارڈ کی برقراری کاجائزہ لیا۔انہوںنے اس موقعہ پر محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ کا ریکارڈ بہتر طریقہ سے برقرار رکھیں تاکہ متعلقین کو مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے اور انہیں سب کچھ آسانی سے دستیاب رہے۔انہوںنے پٹواریوں کو ہدایت دی کہ وہ خسرہ گرداوری کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کریں اور فیلڈ کا دورہ کریں تاکہ آئندہ کسی تنازعہ کاسامنانہ کرناپڑے ۔کاظمی نے جمع بندی اور دیگر کام بھی مقررہ مدت میں نمٹانے پر زوردیا۔انہوں نے تحصیلدار منڈی ظہیررانا کے ساتھ میٹنگ کرکے جمع بندی کی اپ ڈیشن کا جائزہ بھی لیا۔اس موقعہ پر نائب تحصیلدار عابد حسین موسوی بھی موجود تھے ۔  

گیس تو نہیں ملا مگر سبسڈی ملتی رہی

بانڈی پورہ//عازم جان //پرائم منسٹر اجول یوجنا سکیم کے تحت غریبی سے نچلی زمرے میں آنے والے خاندانوں کو سبسڈی کے تحت کھانا پکانے والا ایل پی جی گیس کنکشن فراہم کیا جاتا ہے جس میں ایک مقامی گیس ڈیلر کی جانب سے آلوسہ کے مقامی شہری محمد مقبول اہنگر کی اہلیہ فاطمہ بیگم کا کنکشن کسی اور شہری کو فراہم کیا گیا ہے۔ محمد مقبول اہنگر نے کہا کہ دو ماہ قبل اس نے گیس ایجنسی کے پاس اپنی اہلیہ، دو بیٹیوں سمیت دیگر دس رشتہ داروں کے گیس کنکشن حاصل کرنے کے لئے کاغذات بھرے تاہم تمام کنکشن کسی اور کو دیئے گئے جبکہ فاطمہ بیگم کے نام پر جموں کشمیر بنک الوسہ برانچ میں اکاؤنٹ زیر نمبر 176میں گیس پر ملنے والی سبسڈی بھی حاصل کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں شکایت درج کروائی اور پولیس نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کی۔  

ایندھن ،ہاؤسنگ مہنگی ہونے سے خردہ افراط زرمیں اضافہ

 نئی دہلی//ایندھن اور ہاؤسنگ مہنگی ہونے سے جون میں صارفین پر مبنی افراط زر کی شرح یعنی خردہ مہنگائی بڑھ کر پانچ فیصدہوگئی ۔ خردہ افرادزرمسلسل تیسرے ماہ بڑھی ہے اور یہ اسکی اس سال جنوری (5اعشاریہ صفرسات )کے بعد سب سے اونچی سطح پر ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ غذائی اشیاکی مہنگائی شرح میں کمی کے باوجود جون میں اسکا گراف اوپر گیاہے جو حکومت کے لئے باعث تشویش ہے ۔غذائی اشیا کی مہنگائی کی شرح 2اعشاریہ 91فیصددرج کی گئی ہے جو مئی میں 3اعشاریہ 10فیصدرہی تھی ۔ گزشتہ سال جون میں خردہ مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ 46فیصداور اس سال مئی میں 4اعشاریہ 87فیصدرہی تھی ۔ مرکزی محکمہ شماریات کے ذریعہ آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ،پچھلے سال جون کے مقابلہ میں اس سال جون میں ہاؤسنگ 8اعشاریہ 45فیصدمہنگی ہوئی ہے ۔ایندھن اور بجلی کی مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 14فیصد رہی ۔خاص طور سے ایک سال پہلے کے مقابلہ پٹرول اور

زرعی یونیورسٹی کے اہتمام سے کپرن میں جانکاری کیمپ

ڈورو//شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی نے کرشی وگیان کیندر اننت ناگ کے اشتراک سے کپرن میں جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر گجر طبقہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پرافسران نے گجروں پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی اور ہائی بریڈ بیجوں کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کی سعی کرے تاکہ آنے والے وقت کا بہتر طور مقابلہ کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر مختلف اسکیموں کے تحت جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی میں استعمال ہورہے آوزاروں و بیچ کو مفت تقسیم کیا گیا ۔  

میوہ باغات کو درپیش بیماری سے کسان متاثر

سرینگر//سی پی آ ئی ایم کے سینئر لیڈر و ممبراسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کشمیر میں میوہ جات کولگی الٹرنیریا نامی بیماری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ باغبانی پر زور دیاہے کہ وہ فوری طور پر وسائل کو بروئے لاکر اسے قابو میں لائے۔ تاریگامی نے کہاکہ خراب موسم کی وجہ سے وادی کشمیر خاص طور پر جنوبی علاقوں میں میوہ جات کو بری طرح سے نقصان پہنچااوراب اس بیماری نے اس کو تباہ کردیاہے۔ان کاکہناتھاکہ میوہ سے جڑے افراد نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں جن کو اب ان کی قسطیں اداکرنے میں مشکلات کاسامناہے اور انہیں اس بارنقصان کاسامناکرنے کاخدشہ ہے۔ تاریگامی نے کہاکہ محکمہ باغبانی کو فوری طور پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور ماہرین کی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کرکے بیماری کی روم تھام کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک محکمہ کا اس سلسلے میں رد عمل مایوس کن

یوسمرگ ڈیم سے لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد

سرینگر//چرار شریف سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان کی نعش منگل کو پولیس نے یوسمرگ ڈیم سے برآمد کیا ۔معاملے کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔کے این این کے مطابق منگلوار کی صبح پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ یوسمرگ ڈیم کے اندر ایک لاش موجود ہے۔ چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو ڈیم سے باہر نکالا گیا، جس کے بعد اس کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد عبدالاسلام ساکن وتہ کلو چرار شریف کے بطور ہوگئی۔ مذکورہ شخص 24جون2018کو لاپتہ ہو گیا تھا اور27جون کواُس کے والد نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی رپورٹ درج کی تھی۔  

کسانوں اور محکمہ زراعت کے مابین فاصلے ختم ہوں:گنائی

سری نگر//مثبت تبدیلی کیلئے بہتر انتظامیہ پرزو ردیتے ہوئے گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے جدید ٹیکنالوجی کو کھیتوں تک لے جانے کی تلقین کی ہے تاکہ کسان بہتر فوائد حاصل کرسکیں۔ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے محکمہ زراعت کے افسروں کی ایک میٹنگ میں کیا جو محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری زرعی پیداوار ایم ڈی خان، ناظم زراعت کشمیر الطاف اعجاز اندرابی ، ناظم زراعت جموں ایچ کے راز دان ، سپیشل سیکرٹری زرعی پیداوار لینا پادھا ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیر یا کشمیر ہارون ملک ،ڈائریکٹر کمانڈ ائیر یا جموں جتندر سنگھ اور زرعی یونیورسٹی کشمیر / جموں کے اعلیٰ عہدہ داروں کے علاوہ محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔خورشید احمد گنائی نے کسانوں اور محکمہ زراعت کے افسروں کے مابین فاصلوں کو دور کرنے ضرورت پر زور دیتے ہوئے کسانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کرنے

بیوپار منڈل شیری کے انتخابات منعقد

بارہمولہ//شیری شاپ کیپرس ویلفیئر یونین ’بیوپارمنڈل شیری ‘کے صدارتی انتخابات پیر کو منعقد کئے گئے ،جس میں تین اُمیدواروں نے صدارتی عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ لیا جس میں بشیر احمد لون ،ڈاکٹر شبیر احمد باغوان اور غلام حسن لون شامل تھے ۔ جنرل سیکریٹری عہدے کیلئے بھی تین اُمید وار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جن میں باسط احمد بٹ،منظور احمد میر اور امتیاز احمد لون شامل تھے ۔ووٹروں کی کل تعداد 176 تھی جن میںسے 173 ووٹ ڈالے گئے ۔ بشیر احمد لون 86 ووٹ لیکر جیت درج کرکے دوبارہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ڈاکٹر شبیر احمد نے 63 ووٹ لئے اور غلام حسن نے 24 حاصل کئے ۔اسی طرح سیکریٹری عہدے کے اُمید وار باسط احمد بٹ نے 85ووٹ لیکر جیت درج کی جبکہ منظور احمد نے 58 اور امتیاز احمد لون نے 30 ووٹ حاصل کئے ۔یہ صدارتی انتخابات پُر امن اور شفاف طریقے سے الیکشن کمشنر امتیاز احمد بٹ ،ممبر شوکت احمد راتھر ،شو

کٹھوعہ اوربنی کے سیاحتی مقامات حکومت کی عدم توجہی کے شکار

کٹھوعہ  // اگرچہ کٹھوعہ ضلع میں بے شمارسیاحتی صلاحتیں موجودہیں لیکن حکومت کی جانب سے خاطرخواہ توجہ نہ ملنے کی وجہ سے یہاں کے سیاحتی مقامات سیاحوں کے منتظرہیں۔اس میں کوئی شک  نہیں ہے کہ کٹھوعہ ضلع کے سب سے خوبصورت و قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ بنی میں مختلف سیاحتی مقامات ہے جہاں حکومت اور محکمہ سیاحت کے جانب سے سیاحوں کے لئے سہولیات میں فقدان پایا جا رہا ہے  تو وہیں حکومت کی جانب سے بھی یہ مقامات اندیکھی کے شکار رہے ہیں ۔ بنی وادی  میں سیوا ندی پر سات سال پہلے 120 میگاواٹ کا بجلی پروجیکٹ این ایچ پی سی نے تعمیر کیا تھا تاہم اس دوران یہاں کے لوگوں کا ماننا  تھا کہ یہ جیل سیاحوں کے لئے ایک دلکش اور سیاحتی مقامات میں اپنا مقام حاصل کر یگا مگر افسوس کا مقام ہے کہ نا ہی یہاں کے حکمرانوں نے اور نا ہی محکمہ سیاحت اور نا ہی این ایچ پی سی کی جانب سے اس جھیل  کے کنا

جموں وکشمیرمیں سیاحتی مقامات کے علاوہ بھی ہیں بے شمارسیاحتی صلاحیتیں

جموں//رواں سیاحتی سیزن کے دوران سیاحوں کوراغب کرنے کے مقصدسے جموں وکشمیرٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے موسمی پھلوں، پھولوں اوردیگراقسام کے میوئوں کوفروغ دینے کیلئے سوشل میڈیامہم شروع کیاہے۔اس سلسلے میں سیکریٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ رگزن سمفل نے کہاکہ جموں وکشمیرقدرتی وسائل سے مالامال ہے اوریہ اللہ تعالیٰ کی اس ریاست کودین ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں پرسیاحوں کے دیکھنے کیلئے بہت سی چیزیں اورمقامات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ یہاں پرحالات ناسازگارہیں جس کاملک میں غلط پیغام جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں عوام کے مفادات میں ہم نے سیاحتی مقامات کی تشہیرکرنے کے علاوہ سوشل میڈیاپر موسمی پھلوں سے متعلق جانکاری عام کرنے کیلئے مہم شروع کرنے کافیصلہ لیاہے۔سیکریٹری ٹورازم نے کہاکہ محکمہ سیاحت ہینڈی کرافٹ(دست کاری)، فلورواورفانا کوسوشل میڈیاپربڑے پیمانے پرمہم چلاکرپھیلارہاہے اورایک مہینے کے اندرہی 2کروڑسے زائد لوگوں ن

اوڑی میں محکمہ امور صارفین کا دفتر 12 روز سے بند

اوڑی//بونیار اوڑی میں امور صارفین و تقسیم کاری کا صدر دفتر 12 روز انتظامیہ کی جانب سے عملے کی غیر حاضری کے نتیجے میںبندکر دیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرامور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ معاملہ ایس ڈی ایم اوڑی کے ساتھ زیر بحث  لایا گیا اور امید ہے کہ سوموار تک دفتر کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کو بونیار صدردفتر میں تعینات تحصیل سپلائی آفیسر کو ہٹا کر دوسرے آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔