تازہ ترین

کسانوں اور محکمہ زراعت کے مابین فاصلے ختم ہوں:گنائی

سری نگر//مثبت تبدیلی کیلئے بہتر انتظامیہ پرزو ردیتے ہوئے گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے جدید ٹیکنالوجی کو کھیتوں تک لے جانے کی تلقین کی ہے تاکہ کسان بہتر فوائد حاصل کرسکیں۔ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے محکمہ زراعت کے افسروں کی ایک میٹنگ میں کیا جو محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری زرعی پیداوار ایم ڈی خان، ناظم زراعت کشمیر الطاف اعجاز اندرابی ، ناظم زراعت جموں ایچ کے راز دان ، سپیشل سیکرٹری زرعی پیداوار لینا پادھا ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیر یا کشمیر ہارون ملک ،ڈائریکٹر کمانڈ ائیر یا جموں جتندر سنگھ اور زرعی یونیورسٹی کشمیر / جموں کے اعلیٰ عہدہ داروں کے علاوہ محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔خورشید احمد گنائی نے کسانوں اور محکمہ زراعت کے افسروں کے مابین فاصلوں کو دور کرنے ضرورت پر زور دیتے ہوئے کسانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کرنے

گاندربل میں سیب باغات بیماریوں کی لپیٹ میں

گاندربل//ضلع گاندربل میں میوہ باغات دو طرح کی بیماریوں کی لپیٹ میں میں آنے سے کسانوں میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.غیر یقینی موسمی تبدیلی کی وجہ سے گاندربل میں میوہ باغات میں سیبوں پر خطرناک وبائی بیماری لگ جانے سے کاشتکاروں میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔کنگن،لار،منیگام،صفاپورہ،واکورہ،بٹہ وینہ،ززنہ،آہن سمیت دیگر علاقوں میں غیر یقینی موسمی صورتحال کی وجہ سے Alternaria نامی وبائی بیماری سیبوں کے درختوں پر لگ جانے سے میوہ باغات کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے.ان علاقوں میں میوہ صنعت سے وابستہ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ پہلے پہل درختوں کو الٹرنیرا Alternaria نامی مہلک بیماری لگ گئی جس سے پتوں اور شگوفوں کو نقصان پہنچا۔ہر علاقے کے کسانوں نے کلشم کلورائیڈ نامی دوائی کا چھڑکاؤ کیا جس کی وجہ سے سیبوں پر دوسری بیماری Necrotic نامی  لگ گئی جس سے سیبوں 

بیوپار منڈل شیری کے انتخابات منعقد

بارہمولہ//شیری شاپ کیپرس ویلفیئر یونین ’بیوپارمنڈل شیری ‘کے صدارتی انتخابات پیر کو منعقد کئے گئے ،جس میں تین اُمیدواروں نے صدارتی عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ لیا جس میں بشیر احمد لون ،ڈاکٹر شبیر احمد باغوان اور غلام حسن لون شامل تھے ۔ جنرل سیکریٹری عہدے کیلئے بھی تین اُمید وار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جن میں باسط احمد بٹ،منظور احمد میر اور امتیاز احمد لون شامل تھے ۔ووٹروں کی کل تعداد 176 تھی جن میںسے 173 ووٹ ڈالے گئے ۔ بشیر احمد لون 86 ووٹ لیکر جیت درج کرکے دوبارہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ڈاکٹر شبیر احمد نے 63 ووٹ لئے اور غلام حسن نے 24 حاصل کئے ۔اسی طرح سیکریٹری عہدے کے اُمید وار باسط احمد بٹ نے 85ووٹ لیکر جیت درج کی جبکہ منظور احمد نے 58 اور امتیاز احمد لون نے 30 ووٹ حاصل کئے ۔یہ صدارتی انتخابات پُر امن اور شفاف طریقے سے الیکشن کمشنر امتیاز احمد بٹ ،ممبر شوکت احمد راتھر ،شو